About: http://data.cimple.eu/claim-review/cb9e5bd76b6b16aeb6c65d1da0c32282c89390cd7966e436a5e4866b     Goto   Sponge   Distinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Authors Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University. Claim باپ بیٹے کی ایک خاتون سے مبینہ شادی کا بتاکر ایک ویڈیو شیئر کی گئی۔ ویڈیو کے ساتھ فیس بک صارفین نے کیپشن میں لکھا ہے “شکر کرو کہ اللہ پاک نے مسلمان بنایا ہے جو اس طرح کی خرافات کا شکار نہیں، اور دین میں ہی کامیابی ہے”۔ سوشل میڈیا پر 2منٹ 3 سکینڈ پر مشتمل ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں دو مرد(ایک بوڑھا اور ایک نوجوان) اور ایک خاتون پھول کے ہار پہنے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں نوجوان شخص بوڑھے شخص کو اپنا والد بتا رہا ہے اور بوڑھے شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ خاتون ان کی بیوی اور بہو دونوں ہی ہے۔ خاتون کو بھی کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ان کو اس شادی سے کوئی دقت نہیں ہے یہ ان کے سسرال کا رواج ہے کہ بہو سے پہلے خسر شادی کرتا ہے پھر بیٹے کے ساتھ اس عورت کی شادی ہوتی ہے۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین حقیقت اور مذہبی رنگ دےکر خوب شیئر کر رہے ہیں۔ آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔ Fact سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو غور سے دیکھا تو اس کے 8 سکینڈ پر ڈس کلیمر اور کنہیا سنگھ لکھا ہوا نظر آیا۔ پھر ہم نے گوگل پر انگلش میں “کنہیا سنگھ، سن اینڈ فادر ان لاء میرج وتھ ڈاٹر” کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں یوٹیوب چینل کنہیا سنگھ شارٹس پر 10 نومبر 2024 کو اپلوڈ شدہ 8 منٹ ایک سکینڈ پر مشتمل ہوبہو ویڈیو موصول ہوئی۔ جس کے ڈس کلیمر میں صارف کی جانب سے واضح کر دیا گیا ہے کہ یہ ویڈیو خصوصی طور پر تفریحی مقاصد کے لئے فلمائی گئی ہے۔ پھر ہم نے مذکورہ یوٹیوب چینل کو کھنگالا تو معلوم ہوا اس چینل پر تفریحی، ایکسپوز، پرانک، اسکرپٹیڈ ویڈیو ہی اپلوڈ کی جاتی ہیں۔ مزید ہمیں دیگر کئی اور ویڈیو موصول ہوئیں، جن میں بزرگ شخص کو مختلف کردار نبھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہاں اور یہاں دیکھیں۔ یہ بھی پڑھیں: باپ بیٹی کی مبینہ شادی کی اس ویڈیو کی کیا ہے پوری حقیقت؟ یہاں پڑھیں پورا فیکٹ چیک اس کے علاوہ یہی ویڈیو ہمیں 5 نومبر 2024 کو کنہیا کشپ02 نامی فیس بک پیج پر شیئر شدہ بھی ملی۔ یہاں بھی ڈسکلیمر میں اسے خصوصی طور پر تفریحی مقاصد کے لئے فلمائی گئی ویڈیو بتایا گیا ہے۔ اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ باپ بیٹے کی ایک خاتون سے مبینہ شادی کی یہ ویڈیو اسکرپٹیڈ ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ Result: Missing Context Sources Video published by YouTube Channel KanhaiyaSinghshorts on 10 Nov 2024 Facebook post by Kanhiyakashyap02 on 05 Nov 2024 نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔ Authors Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 2 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software