About: http://data.cimple.eu/claim-review/498e153b6149770a2f07122510b6c5ed38132dae7a471e76e46331e8     Goto   Sponge   Distinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Authors Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University. Claim یہ ویڈیو مولانا کلیم صدیقی کے جیل جانے سے پہلے وداعی ملاقات کی ہے۔ Fact ویڈیو پرانی ہے اور گزشتہ سال جیل سے رہائی کے بعد کئے گئے ان کے استقبال کی ہے۔ ای ٹی وی بھارت اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق تبدیلیٔ مذہب معاملے میں ایک عدالت نے مولانا کلیم صدیقی اور مولانا عمر گوتم سمیت دیگر 12 قصورواروں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے اور وہ اس وقت جیل میں ہیں۔ اب اسی تناظر میں اترپردیش کے مظفر نگر کے پھلت سے تعلق رکھنے والے مولانا کلیم صدیقی کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں انہیں لوگ پھول کے مالے پہناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ صارفین کا ویڈیو سے متعلق دعویٰ ہے کہ ان کی یہ ویڈیو حالیہ دنوں جیل جانے سے پہلے کی ہے۔ ویڈیو کے ساتھ ایک صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “جیل جانے سے پہلے وداعی ملاقات کرتے ہوئے حضرت مولانا کلیم صدیقی صاحب”۔ Fact Check/Verification ہم نے وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں یہی ویڈیو 4 مئی 2023 کو المظاہر ٹی وی نامی یوٹیوب چینل پر اپلوڈ شدہ ملی۔ یہ ویڈیو ایک منٹ 3 سکینڈ پر مشتمل تھی۔ ویڈیو کے عنوان میں لکھا ہے کہ “داعی الاسلام حضرت مولانا کلیم صدیقی صاحب کا شاندار استقبال”۔ مزید سرچ کے دوران ہمیں مئی 2023 میں شیئر شدہ مولانا کلیم صدیقی نامی فیس بک پیج سمیت دیگر سوشل میڈیا ہینڈلس پر بھی یہی ویڈیو موصول ہوئی۔ جس میں بھی اس ویڈیو کو جیل سے رہائی کے بعد ان کے استقبال کا بتایا گیا ہے۔ لیکن ویڈیو کو جس جگہ فلمایا گیا ہے، اس مقام کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ لہٰذا ہم آزادانہ طور پر یہ تصدیق نہیں کرتے ہیں کہ ویڈیو کس جگہ کی ہے۔ 2023 میں مولانا کلیم صدیقی کی ہوئی رہائی کے حوالے سے میڈیا رپورٹ یہاں پڑھی جا سکتی ہیں۔ Conclusion اس طرح ہماری تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو مولانا کلیم صدیقی کے جیل جانے سے پہلے وداعی ملاقات کی نہیں بلکہ پرانی ہے اور ان کے استقبال کی ہے۔ Result: False Sources Video published by YouTube Channel Al Mazahir TV on 04 May 2023 Facebook post by Molana Kaleem Siddiqui on 04 May 2023 Report published by Qaumi Awaz on 03 May 2023 نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔ Authors Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 2 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software