About: http://data.cimple.eu/claim-review/8f7db2559b0454584db260ee255972dedfd6ca9c63ca7cfa677f8ad0     Goto   Sponge   Distinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: پاکستان کے 2010 کے سیلاب زدگان کی پرانی تصویر کو بھارت کا بتا کر کیا جا رہا شیئر وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل دعویٰ کو گمراہ کن ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر 2010 میں پاکستان میں آنے والے سیلاب کے بعد سکھر میں قائم ایک عارضی کیمپ کی ہے۔ تصویر کو اب جھوٹے دعوے کے ساتھ بھارت سے جوڑتے ہوئے شیئر کیا جا رہا ہے۔ - By: Jyoti Kumari - Published: Jan 9, 2025 at 04:34 PM - Updated: Jan 9, 2025 at 06:08 PM نئی دہلی (وصاف نیوز)۔ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں لوگوں کو خالی برتنوں کے ساتھ لمبی قطار میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ اب کچھ صارفین وائرل تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یہ تصویر حالیہ ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل دعویٰ کو گمراہ کن ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر 2010 میں پاکستان میں آنے والے سیلاب کے بعد سکھر میں قائم ایک عارضی کیمپ کی ہے۔ تصویر کو اب جھوٹے دعوے کے ساتھ بھارت سے جوڑتے ہوئے شیئر کیا جا رہا ہے۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ فیس بک صارف رامیشور پرساد بدونی نے وائرل پوسٹ (آرکائیو لنک) کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’جب کوئی کام کرنے کو نہیں ہے، تو صرف مفت سامان لینے اور سبسڈی دینے کی سہولت ہے، پھر چاہے مالک تاج محل کا ہو یا لال قلعہ ہو یا وقف بورڈ، حالت ضرور ایسی ہو گی۔ ملکی معیشت کی دیمک‘‘۔ اسی طرح ایک اور فیس بک صارف وجے شرما نے بھی یہ تصویر شیئر کی ہے اور لکھا ہے کہ ’’تاج محل اور لال قلعہ کے وارث… کیا آپ کچھ کہنا چاہیں گے‘‘۔ پڑتال وائرل تصویر کی چھان بین کے لیے ہم نے ریورس امیج سرچ کی مدد لی۔ ہمیں کئی جگہوں پر اپ لوڈ کی گئی وائرل تصویر ملی۔ تصویر سے متعلق خبر ویب سائٹ فیلانتھروپی ڈاٹ کام پر پائی گئی۔ یہ رپورٹ 23 اگست 2010 کو شائع ہوئی تھی۔ دی گئی معلومات کے مطابق یہ تصویر 23 اگست 2010 کی ہے جب پاکستان میں سیلاب زدگان سکھر کے ایک عارضی کیمپ میں امدادی سامان لینے پہنچے تھے۔ سرچ کے دوران ہمیں گیٹی امیجز کی ویب سائٹ پر وائرل ہونے والی تصویر سے ملتی جلتی ایک تصویر ملی۔ یہ تصویر 23 اگست 2010 کو پاکستان میں آنے والے سیلاب کے بعد سکھر کے ایک عارضی کیمپ میں کھانے اور پانی کے انتظار میں سیلاب متاثرین کی بتائی گئی ہے۔ وائرل تصویر سے متعلق دیگر رپورٹس یہاں دیکھی جا سکتی ہیں۔ یہ تصویر پہلے بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جسے وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں گمراہ کن پایا۔ وائرل تصویر کے حوالے سے ہم نے آج ٹی وی پاکستان کے سینئر کنٹینٹ پروڈیوسر عادل علی سے رابطہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وائرل ہونے والی تصویر سیلاب کے بعد کی ہے اور اس کا موجودہ حالات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ آخر کار ہم نے اس پوسٹ کو شیئر کرنے والے صارف کا پروفائل اسکین کیا۔ صارف نے خود کو دہرادون کا رہنے والا بتایا ہے۔ نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل دعویٰ کو گمراہ کن ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر 2010 میں پاکستان میں آنے والے سیلاب کے بعد سکھر میں قائم ایک عارضی کیمپ کی ہے۔ تصویر کو اب جھوٹے دعوے کے ساتھ بھارت سے جوڑتے ہوئے شیئر کیا جا رہا ہے۔ - Claim Review : یہ وائرل تصویر حالیہ نہیں ہے۔ - Claimed By : FB User- Rameshwar Prasad Badoni - Fact Check : گمراہ کن مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software