About: http://data.cimple.eu/claim-review/e12d430a63e10840a8f4a7c667ef084038a670b5a5b0d61df748e4d1     Goto   Sponge   Distinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: مراکش میں آئے زلزلہ کی نہیں یہ تصویر، برسوں پرانی فوٹو گمراہ کن دعوی سے وائرل وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر کا مراکش کے حالیہ زلزلہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ تصویر سال 2010 سے دیگر ممالک کے حوالے سے انٹرنیٹ پر موجود ہے۔ - By: Umam Noor - Published: Sep 11, 2023 at 06:14 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ 9 ستمبر کو مراکش میں آئے شدید زلزلہ کے سبب سیکڑوں لوگوں کی جانیں بحق ہو گئیں اور ہزاروں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ اسی بیچ سوشل میڈیا پر ایک تباہ کن گھر کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جس کو شیئر کرتے ہوئے صارفین یہ دعوی کر رہے ہیں کہ یہ مراکش میں آئے زلزلہ سے متعلق تصویر ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر کا مراکش کے حالیہ زلزلہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ تصویر سال 2010 سے دیگر ممالک کے حوالے سے انٹرنیٹ پر موجود ہے۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’مراکش میں زلزلے سے ہلاکتیں 800 سے تجاوز کر گئیں .. عوام کو گھروں میں نہ جانیکی ہدایت … آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے .. اللہ تعالیٰ مراکش کے حال پر رحم فرمائے آمین‘‘۔ پوسٹ کے آکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔ پڑتال اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل تصویر کو سرچ کیا، سرچ میں ہمیں یہ فوٹو 2021 میں شائع ہوئے ایک آرٹیکل میں اندر ملی۔ یہاں آٹیکل میں جدید دور میں ریکارڈ کیے گئے 5 سب سے بڑے زلزلوں کا ذکر ہے۔ مزید سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ تصویر پکسابے کی ویب سائٹ پر سال 2016 کو شائع ہوئی ملی۔ حالاںکہ یہاں تصویر سے متعلق کوئی بھی معلومات نہیں دی گئی ہے۔ سال 2010 میں اس تصویر کو جیو انجینیئر ڈاٹ او آر جی نام کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا گیاتھا اور یہاں آرٹیکل میں سال 2010 میں جنوبی امریکہ کے ملک چلی میں آئے زلزلہ سے متعلق تمام جانکاری دی گئی ہے۔ اب تک کی تصدیق سے یہ تو واضح تھا کہ وائرل کی جا رہی تصویر برسوں پرانی ہیں حالاںکہ تصدیق کے لئے ہم نے ’موروکو ورلڈ نیوز‘ کی صحافیہ صفا قصروی سے رابطہ کیا اور انہوں نے وہاں کے حالیہ حالات پر بات کرتے ہوئے ہمیں بتایا کہ مذکورہ زلزلہ میں ہزاروں لوگوں کی جانیں گئی ہیں، اور راحت و بچاؤ کا کام جاری ہے۔ گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔ نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر کا مراکش کے حالیہ زلزلہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ تصویر سال 2010 سے دیگر ممالک کے حوالے سے انٹرنیٹ پر موجود ہے۔ - Claim Review : یہ مراکش میں آئے زلزلہ سے متعلق تصویر ہے - Claimed By : Country 92 News - Fact Check : گمراہ کن مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software