About: http://data.cimple.eu/claim-review/d65f64de218e26b6d917346398df0a042ee385d32900b3ee325cb2b4     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: لاس اینجلس میں آگ بجھانے آئے طیارے کے حادثہ کے حوالے سے وائرل ہو رہا ویڈیو پرانا ہے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک طیارہ کو حادثہ کا شکار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ - By: Umam Noor - Published: Jan 15, 2025 at 04:59 PM - Updated: Jan 15, 2025 at 05:58 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک طیارہ کو حادثہ کا شکار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ لاس اینجلس میں آگ بجھانے والا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو ایک سال پرانا ہے۔ یہ ویڈیو جنوبی امریکی ملک چلی میں ہوئے طیارہ حادثہ کا جنوری 2024 کا ہے۔ پرانے ویڈیو کو لاس اینجلس سے جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’بیشک الله ہی سپر پاور ہے امریکا کے شہر لاس اینجلس میں آگ بجھانے والا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اللّٰه کی شان دیکھیں لاس اینجلس میں وہاں آگ لگی جسے اس دنیا کا سب سے مہنگا ترین اور پوش علاقہ کہا جاتا ہے۔ہالی ووڈ کے اسٹار اور ارب پتی لوگوں کے گھر۔یہاں دنیا کا ہر مہنگا برانڈز اور گاڑیاں ہیں۔ ان گھروں میں جہاں سب جل رہا ہے۔اس علاقہ کوصفحۂِ ہستی سےمِٹنے کے لیے ڈیڑھ سال کا وقت ہزاروں طیاروں اور ٹنوں میزائلوں کی ضرورت نہیں تھی۔ بس اللّٰه کا ارادہ کرنا ہی کافی ہوا اور “کُن” کہا تو (فیکون) ہو گیا‘‘۔ پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔ پڑتال اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کے کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ ویڈیو متعدد نیوز ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل پر اپلوڈ ہوا ملا۔ الجزیرہ انگلش کے یوٹیوب چینل پر وائرل ویڈیو 16 جنوری 2024 کو اپلوڈ کیا گیا ہے، وہیں ویڈیو سے متعلق دی گئی تفصیل میں بتایا گیا ہے کہ یہ یہ امریکہ کے چلی میں ہوئے حادثہ کا ویڈیو ہے۔ اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور ہمیں یہ ویڈیو دی ٹیلی گراف کے یوٹیوب چینل پر بھی جنوری 2024 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ دی گئی معلومات کے مطابق، ویڈیو امریکہ کے چیل کا جہاں ایک طیارہ ہائیوے سے ٹکرانے کے بعد حادثہ کا شکار ہو گیا۔ اس حادثہ میں ہائلیٹ کی جان چلی گئی جبکہ چار زخمی ہیں۔ اس معاملہ پر ڈیلی میل کی ویب سائٹ پر 16 جنوری 2024 کو شائع ہوئی خبر میں دی گئی تفصیلی معلومات میں بتایا گیا کہ، ’ چلی کے کے تلکا میں یہ حادثہ 15 جنوری 2024 کو اس وقت ہوا جب آگ پر قابو پانے والا طیارہ ایک اوور ہیڈ کیبل سے ٹکرا گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔ مکمل خبر یہاں اور یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔ وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لئے ہمارے ساتھی دینک جاگرن میں عالمی خبروں کو کوور کرنے والے صحافی جے پی رنجن سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ ویڈیو لاس اینجلس کا نہیں ہے۔ یہ ایک دیگر حادثہ متعلق ویڈیو ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی اس آگ سے اب تک 24 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ ایک لاکھ کے قریب افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔ اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ مذکورہ پیج پر دی گئی معلومات کے مطابق، اسے پاکستان سے چلایا جاتا ہے۔ - Claim Review : لاس اینجلس میں آگ بجھانے والا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ - Claimed By : FB Page- Islamabad News - Fact Check : گمراہ کن مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 2 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software