Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact checks doneFOLLOW US
Fact Check
Claim
سعودی عرب میں اس سال حاجیوں کے لئے مصنوعی بادل تیار کیا گیا ہے۔
Fact
یہ ویڈیو جون 2021 میں ایل سلواڈور کے صدر نائیب بوکیل کی جانب سے شیئر کی گئی تھی۔
سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک ریل اور یوٹیوب پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سعودی حکومت اس برس حاجیوں کے لئے مصنوعی بادل کا استعمال کرےگی۔ جسے ویڈیو میں بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔
اس سال بھارت، بنگلہ دیش اور پاکستان سمیت دنیا بھر کے لاکھوں کی تعداد میں لوگ حج اداکرنے سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں۔ 15 اپریل 2024 کو شائع ہونے والی روزنامہ اعتماد کی ایک رپورٹ کے مطابق حج 2024 میں حاجیوں کیلئے جدید ٹیکنالوجی و دیگر سہولیات مہیا کرائی جائیں گی۔ اسی کے پیش نظر فیس بک و دیگر سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں چند لوگ زمین سے فضاء میں مصنوعی بادل بناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس سال سعودی حکومت حجاج اکرام کے لئے مصنوعی بادلوں کا استعمال کر رہی ہے۔
حاجیوں کے لئے بنائے گئے مصنوعی بادل کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 10 جون 2021 کو شیئر شدہ ایل سلواڈور کے صدر نائیب بوکیل کے ایکس ہینڈل اور پریس سیکرٹریٹ، جمہوریہ ایل سلواڈور کی صدارت کے فیس بک پیج پر ہوبہو ویڈیو موصول ہوئی۔
جس میں اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “ایل سلواڈور نے آتش فشاں کی توانائی کے استعمال سے بٹ کوائن کی کان کنی شروع کردی ہے۔ صدر نائیب بوکیل نے تفصیل سے بتایا کہ “ہمارے انجینئرز نے ابھی مجھے بتایا ہے کہ انہوں نے ایک نیا کنواں کھودا ہے جو ہمارے آتش فشاں سے تقریباً 95 میگاواٹ، ٪100 صاف، 0 اخراج جیوتھرمل توانائی فراہم کرے گا۔ اس کے ارد گرد ہم ایک مکمل بٹ کوائن مائیننگ ہب ڈیزائن کرنا شروع کر رہے ہیں۔ آپ جو کنویں سے نکلتے دیکھ رہے ہیں وہ شفاف پانی کے بخارات ہیں”۔
اس حوالے سے میڈیا رپورٹس یہاں، یہاں اور یہاں پڑھیں۔
حاجیوں کے لئے مصنوعی بادل بنائے جانے والے دعوے کی تحقیقات کے لئے ہم نے گوگل پر “آرٹیفشل کلاؤڈ، حج، سعودی عرب” کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں سعودی گزیٹ و مڈل ایسٹ منیٹر نیوز ویب سائٹس پر 20 مئی 2024 کو شائع رپورٹس موصول ہوئیں۔ جس میں سعودی علاقائی کلاؤڈ سیڈنگ پروگرام کے حوالے سے یہ واضح کیا گیا ہے کہ حج کے دوران کلاؤڈ سیڈنگ پروگرام لانچ کرتے وقت مکہ مکرمہ و دیگر مقدس مقامات کو ترجیح دی جائے گی۔
اس طرح ہماری تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو سعودی حکومت کی جانب سے حاجیوں کے لئے بنائے گئے مصنوعی بادل کی نہیں ہے۔ بلکہ ویڈیو پرانی اور ایل سلواڈور میں کھودے گئے ایک کنویں کی ہے جس میں سے شفاف آبی بخارات نکلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
Sources
X post by @nayibbukele on 10 Jun 2021
Facebook post by SecPrensaSV on 09 Jun 2021
Reports published by Data Center Dynamics, Bitcoin News and Reuters on 10 Jun 2021
Report published by Middle East Monitor on 20 May 2024
Reports from Saudi Gazette can be access here and here.
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
Mohammed Zakariya
July 29, 2024
Mohammed Zakariya
July 1, 2024
Mohammed Zakariya
June 27, 2024