About: http://data.cimple.eu/claim-review/0a76960e099e33679f3535eea682dc56e2c482f6c0da2edbd3f73018     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: لالو کے بیٹوں کا ایک سال پرانا ڈانس ویڈیو گمراہ کن دعویٰ کے ساتھ ہو رہا ہے وائرل - By: Umam Noor - Published: Jun 13, 2019 at 11:29 AM - Updated: Jun 13, 2019 at 06:38 PM نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ سوشل میڈیا پر آج کل ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں بہار کے سابق ڈپٹی وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو اور ان کے بڑے بھائی تیج پرتاپ یادو ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے، ’’باپ وہاں جیل میں مرنے کی کگار پر ہے، پارٹی وہاں 40 میں سے ایک سیٹ نہیں لا پائی ہے اور لڑکے یہاں ڈانس کر رہے ہیں‘‘۔ وشواس ٹیم نے اپنی پڑتال کے بعد اس ویڈیو کے دعویٰ کو غلط ثابت کیا۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ تاریخ 4 جون کو فیس بک صارف پون جین ایک ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہیں جس میں لالو پرساد یادو کے دونوں بیٹے تیجسوی اور تیج پرتاپ ڈانس کر رہے ہیں اور اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے، ’’باپ وہاں جیل میں مرنے کی کگار پر ہے، پارٹی وہاں 40 میں سے ایک سیٹ نہیں لا پائی ہے اور لڑکے یہاں ڈانس کر رہے ہیں‘‘۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمس پر جم کر وائرل کیا جا رہا ہے۔ پڑتال سب سے پہلے وشواس ٹیم نے اس ویڈیو کا اسکرین شاٹ لے کر گوگل رورس امیج پر ڈال کر سرچ کرنا شروع کیا، ہمارے آگے تمام لنکس کھلنے شروع ہوئے۔ ایک ایک کر کے سبھی لنکس کو پڑھنا اور دیکھنا شروع کیا ہمارے ہاتھ یہ ڈانس کا ویڈیو لگ گیا جس میں تیجسوی یادو اور تیج پرتاپ یادو ڈانس کر رہے تھے۔ پھر ہم نے دونوں ویڈیوز کو فریم در فریم ملانا شروع کیا۔ ہمیں وہ ویڈیو مل گیا جو اس وائرل پوسٹ میں استعمال کیا گیا تھا، این ڈی ٹی وی نے 12 مئی 2018 کو ایک اس ویڈیو کو اپنے پروگرام میں دکھایا تھا جس کی ہیڈ لائن تھی Lalu Yadav’s ‘Desi Boys’ Dance At Tej Pratap’s Wedding” ویڈیو کی ہیڈ لائن سے واضح ہو گیا کہ یہ تیج پرتاپ یادو کی شادی کی کوئی تقریب کا حصہ ہے، اس کے بعد ہم نے کچھ کی ورڈس ڈال کر اس کو سرچ کرنا شروع کیا، تو شادی کی تمام جانکاریاں اور متعلقہ ویڈیوز سامنے آگئے، اس ویڈیو کا استعمال بہت سارے شو بنانے کے لئے تمام چینلس نے کیا تھا۔ جانکاری کے لئے بتا دیں کہ 12 مئی 2018 کو لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو کی شادی راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر چندرکا پرساد رائے کی بیٹی ایشوریہ سے ہوئی تھی اور یہ سبھی وائرل ویڈیو تقریبا اسی تاریخ کے آس پاس کی ہیں یعنی تقریبا ایک سال پرانے۔ اس کے بعد ہم نے سوشل میڈیا پر شادی سے جڑی مزید تفصیل جاننی چاہی اور ہمارے سامنے تیجسوی یادو کا ایک ٹویٹ آیا جس میں انہوں نے وہی ڈانس ویڈیو شیئر کیا تھا، اسے شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا تھا (Desi boys on the floor..Brother’s wedding..We are as we are…Simple & Straight forward) اردو ترجمہ’’ دیسی بوائیز آن دا فلور، بھائی کی شادی۔ ہم لوگ جیسے ہیں، سیدھے اور بےباک‘‘۔ یہ ٹویٹ 12 مئی 2018 کے روز صبح کے 11:30 بجے کیا گیا تھا۔ اس سے یہ تو ثابت ہو گیا کہ یہ ویڈیو ابھی کا نہیں ہے پرانا ہے اور اس سے پہلے بھی وائرل ہوا ہے۔ ٹی وی 18 کی خبر بھی اس دعویٰ کی پول کھولتی ہوئی دکھائی دیتی ہے جس میں یہ ویڈیو بھی لگا ہوا ہے اور ساتھ ہی شادی میں دونوں بھائیوں کے ڈانس کو لے کر جانکاری بھی۔ اب باری تھی فیس بک صارف پون جین کے پروفائل کی سوشل اسکیننگ کرنے کی، اس پروفائل پر زیادہ تر پوسٹ دوسری جگہ سے شیئر کی گئی تھی۔ نتیجہ: سوشل میڈیا پر تیجسوی اور تیج پرتاپ کے ویڈیو کو آج کا بتا کر وائرل کیا جا رہا ہے۔ اصل میں وہ ایک سال پرانا ہے۔ یہ ویڈیو تیج پرتاپ یادو کی شادی کے دوران کا ہے۔ اس ویڈیو کو تیجسوی نے 12 مئی 2018 کو سوشل میڈیا پر شیرئر کیا تھا۔ مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔ - Claim Review : الیکشن ہارنے کے بعد ناچے تیج پرتاپ اور تیجسوی یادو - Claimed By : pawan jain - Fact Check : جھوٹ
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software