About: http://data.cimple.eu/claim-review/11e769366714b05288b439512a6af3cc2179674e1cdd8a89f1fc0a6e     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Authors Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University. Claim کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے عمران خان کو گاندھی جی اور جناح سے تشبیہ دی ہے۔ Fact نوجوت سدھو نے اپنے کسی بھی ٹویٹ کے ذریعے عمران خان کو گاندھی جی اور جناح سے تشبیہ نہیں دی ہے، وائرل ٹویٹ فین اکاؤنٹ سے کیا گیا تھا۔ پاکستان میں سیاسی اتھل پتھل کے درمیان سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک اور ایکس پر نوجوت سنگھ سدھو کے حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے نوجوت سنگھ سدھو نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جناح اور گاندھی جی سے تشبیہ دی ہے۔ ایک فیس بک صارف نے نوجوت سنگھ سدھو کی تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ “گاندھی جی، جناح جی اور عمران خان۔ نوجوت سنگھ سدھو کا ٹویٹ”۔ Fact Check/ Verification سب سے پہلے ہم نے اپنی تحقیقات کا آغاز نوجوت سنگھ سدھو کے مستند ایکس ہینڈل “شیر آن ٹاپ” سے کیا۔ ہم نے ان کے اکاؤنٹ کا باریکی سے جائزہ لیا لیکن یہاں ہمیں حالیہ دنوں میں کیا گیا ایسا کوئی پوسٹ موصول نہیں ہوا، جس میں عمران خان کی گاندھی جی اور جناح سے تشبیہ دی گئی ہو۔ وے بیک مشین کی مدد سے بھی ہم نے سدھو کے سوشل میڈیا ہینڈل کو کھنگالا۔ جہاں ہمیں عمران خان سے متعلق کئی بیان تو ملے، لیکن گاندھی اور جناح سے تشبیہ والا بیان یا پوسٹ نہیں ملا۔ اس کے علاوہ ہم نے اس حوالے سے کچھ کیورڈ کے ذریعے پاکستانی و بھارتی میڈیا رپورٹ بھی تلاشے، لیکن ایسی کوئی خبر فراہم نہیں ہوئی، جس سے واضح ہو سکے کہ سدھو نے عمران خان کو گاندھی جی اور جناح سے تشبیہ دی ہو۔ ٹویٹر ایڈوانس سرچ کی مدد سے ہم نے گاندھی جی، جناح جی اور عمران خان جی انگلش میں کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں نوجوت سنگھ سدھو نام کے دو فین ایکس ہینڈلس ملے۔ جس نے 18 اور 21 فروری کو “گاندھی جی، جناح جی، عمران جی” پوسٹ کیا ہوا ہے۔ ہم نے جب ان ہینڈلس کو بغور دیکھا تو معلوم ہوا کہ یہ دونوں فین اکاؤنٹ ہیں۔ جن میں ایک اکاؤنٹ کو اپریل 2023 میں بنایا گیا، جس کے 11 ہزار سے زائد فالوورس ہیں اور دوسرے کو مارچ 2018 میں بنایا گیا تھا، جس پر بھی 100 سے زائد فالوورس ہیں۔ Conclusion لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ نوجوت سنگھ سدھو نے اپنے کسی بھی ٹویٹ کے ذریعے عمران خان کی گاندھی اور جناح سے تشبیہ نہیں دی ہے۔ فین اکاؤنٹ سے کئے گئے ٹویٹ کو صارفین حقیقت سمجھ کر شیئر کر رہے ہیں۔ Result: False Sources X post by Navjot Singh Sidhu X posts by Navjotspeakss and Navjotspeaks on 18th & 21st Feb 2024 نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔ Authors Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software