About: http://data.cimple.eu/claim-review/15652e0b45000701328e0b5c8806678d93db44ccc044d7ad4af9506a     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: خواتین پر تشدد کے پرانے ویڈیو کو کیا جا رہا پاکستان کے آٹے بحران سے جوڑتے ہوئے وائرل وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں وائرل پوسٹ کے ساتھ کیا جا رہا دعویٰ گمراہ کن ہے۔ یہ ویڈیو سال 2015 پاکستان پنجاب کے ملتان صوبہ کا ہے۔ اس پرانے ویڈیو کو آٹے بحران سے جوڑتے ہوئے شیئر کیا جا رہا ہے۔ - By: Umam Noor - Published: Apr 5, 2023 at 04:44 PM - Updated: May 17, 2023 at 10:35 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں پولیس اہلکار کچھ خواتین پر تشدد کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو آٹے بحران کے دوران کا ہے جہاں خواتین پر کچھ اس طرح تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں وائرل پوسٹ کے ساتھ کیا جا رہا دعویٰ گمراہ کن ہے۔ یہ ویڈیو سال 2015 پاکستان پنجاب کے ملتان صوبہ کا ہے۔ اس پرانے ویڈیو کو آٹے بحران سے جوڑتے ہوئے شیئر کیا جا رہا ہے۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’یہ بچی ہے ماں بہن کی عزت جو آٹے پیچھے نیلام ہورہی ہے تھپڑ کھاررہی ہے ،،،،،، مارشل لاء کی پیداوار غیر جمہوری جماعتوں کی غیر منصفانہ پالیسیاں نامنظور‘‘۔ پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔ پڑتال ہم نے پڑتال کا آغاز کیا اور سب سے پہلے ویڈیو کے کی فریمس کو ان ویڈ ٹول میں اپلوڈ کیا اور متعدد کی فریمس نکالے اور گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ کے نتائج میں ہمیں یہ ویڈیو ایک ٹویٹر ہینڈل پر ملا۔ انہوں نے اس ویڈیو کو پاکستان پنجاب کے حوالے سے شیئر کیا ہے۔ اور یہاں اس ٹویٹ کو 27 جون 2019 کے روز کیا گیا ہے۔ یہ ویڈیو اس سے قبلبھی گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل ہو چکا ہے، اس وقت پڑتال کے دوران ہمیں یو ٹیوب پر ’ہیڈ لائن نیوز’ نام کے اکاونٹ پر یہی ویڈیو اپ لوڈ ملا۔ یہ ویڈیو 26 جون 2019 کو اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’پنجاب پولیس کا ملتان میں خواتین پر بدترین تشدد‘۔ ڈیلی پاکستان کی 27 جون 2019 کو اپلوڈ ہوئی خبر کے مطابق، ’ملتان احاطہ کچہری میں عورتوں پر تشدد کا معاملہ۔ سٹی پولیس آفیسر ملتان نے ایس ایچ او چہلیک انسپکٹر سلامت علی کو تبدیل کردیا ہے۔ واضح رہے سی پی او ملتان نے جب کچہری کی حدود میں خواتین پر تشدد کی ویڈیو دیکھی تو اس حوالے سے اصل حقائق جاننے کیلئے ایس پی کینٹ زنیرہ اظفر کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا جن انکوائری رپورٹ کی رپورٹ میں الزامات ثابت ہونے پر تھانہ چہلیک کے ایس ایچ او انسپکٹر سلامت علی کو کلوز کیاگیا۔جبکہ سب انسپکٹر محمد زبیر کو ایس ایچ او چہلیک کا اضافی چارج دے دیا گیاہے‘۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔ مزید تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے آج ٹی وی کے صحافی عادل علی سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ وائرل ویڈیو کا حالیہ آٹے کے بحران سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ 2019 کا ملتان کا ویڈیو ہے۔ گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے صارف ’اکبر خان‘ کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کو پانچ ہزار سے زیادہ لوگ فالوو کرتے ہیں۔ اور صارف کا تعلق پاکستان کے پنجاب سے ہے۔ نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں وائرل پوسٹ کے ساتھ کیا جا رہا دعویٰ گمراہ کن ہے۔ یہ ویڈیو سال 2015 پاکستان پنجاب کے ملتان صوبہ کا ہے۔ اس پرانے ویڈیو کو آٹے بحران سے جوڑتے ہوئے شیئر کیا جا رہا ہے۔ - Claim Review : آٹے بحران کا ویڈیو - Claimed By : Akbar Khan Niazi - Fact Check : گمراہ کن مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software