About: http://data.cimple.eu/claim-review/15acb1077a8ce3199c450f4620433386733378ce592ea08c42814575     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: شہریت ترمیمی بل پر راہل گاندھی کے نام سے وائرل ہوا فرضی ٹویٹ - By: Umam Noor - Published: Dec 18, 2019 at 06:38 PM - Updated: Dec 27, 2019 at 06:38 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے نام سے ایک فرضی ٹویٹ وائرل ہو رہا ہے۔ فرضی ٹویٹ کو وائرل کرنے والے صارفین کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی نے وائناڈ سے شہریت بل کو لے کر ٹویٹ کیا ہے۔ وشواس نیوز نے اب اس کی پڑتال کی تو یہ فرضی نکلا۔ راہل گاندھی کی جانب سے ایسا کوئی ٹویٹ نہیں کیا گیا ہے۔ فوٹوشاپ کی مدد سے یہ ٹویٹ بنا کر وائرل کیا جا رہا ہے۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں فیس بک صارف ’بوئسر کی آواز‘ کی جانب سے 12 دسمبر کو ایک فوٹوشاپڈ ٹویٹ کو اپ لوڈ کرتے ہوئے دعویٰ کیا: ’’ابھی ابھی راہل گاندھی وائناڈ سے ٹویٹ کئے ہیں۔ آپ سبھی گروپ میں ممبر یہ ٹویٹ ضرور پڑھنا!! ‘‘۔ فرضی ٹویٹ میں لکھا ہے: ’’شہریت بل پاس کرا کے بی جے پی ہندو راشٹر کے ایجنڈے پر چل رہی ہے۔ ہمارے اباؤاجداد کا ایجنڈہ ہمیشہ سے اسلامک ملک پر رہا ہے اسلئے ہم نے دو اسلامک ملک بنائے پاکستان اور بنگلہ دیش اب ہم ہندوستان کو ہندو راشٹر بنتے نہیں دیکھ سکتے‘‘۔ پڑتال وشواس نیوز نے راہل گاندھی کے نام سے پھیلائے جا رہے ٹویٹ کو غور سے دیکھا۔ ٹویٹ کی زبان میں ہندی کی غلطلیاں بھی نظر آئی۔ اس کے علاوہ اس امیج کو ایسے بنایا گیا کہ دیکھنے والوں کو لگے کہ یہ کسی نیوز چینل کی پلیٹ ہے۔ اس میں راہل گاندھی کی جو تصویر بھی لگائی گئی ہے، وہ کہیں سے کٹ پیسٹ کی گئی ہے۔ اب ہم گوگل پر گئے۔ وہاں ہم نے راہل گاندھی کیب کائٹ کر کے سرچ کیا۔ ہمیں متعدد خبریں ملیں، جس میں راہل گاندھی کے ایک ٹویٹ کے حوالے سے ایک خبر بنائی گئی تھیں۔ حالاںکہ، ان خبروں میں کہیں بھی اس فرضی ٹویٹ کا مواد نہیں ملا، جو راہل گاندھی کے نام سے سوشل میڈیا میں وائرل کیا جا رہا ہے۔ اس کے بعد ہم راہل گاندھی کے ٹویٹر ہینڈل پر گئے۔ وہاں ہمیں ایسا کوئی ٹویٹ نہیں ملا۔ لوک سبھا میں 9 دسمبر کو شہتریت ترمیمی بل پاس ہوا ہے۔ راہل گاندھی نے 9 دسمبر کو جو ٹویٹ کیا ہے، وہ انگریزی میں ہے۔ ٹویٹ میں لکھا گیا “The #CAB is an attack on the Indian constitution. Anyone who supports it is attacking and attempting to destroy the foundation of our nation.” پڑتال کے اگلے مرحلہ میں میں وشواس نیوز نے کانگریس کے ترجمان اکھیلیش پرتاپ سنگھ سے رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ پریشان ہو گئے ہیں۔ کانگریس اور اس کے لیڈران کو بدنام کرنے کے لئے ایسا جھوٹ پھیلاتے رہتے ہیں۔ اب باری تھی اس پوسٹ کو فرضی کے حوالے کے ساتھ وائرل کرنے والے فیس بک صارف ’بوئسر کی آواز‘ کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس پیج سے ایک خاص آئیڈولاجی کی جانب متوجہ پوسٹ شیئر کی جاتی ہیں۔ علاوہ ازیں مہاراشٹر کے وبئسر کی مقامی خبروں کو بھی شیئر کیا جاتا ہے۔ نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں پتہ چلا کہ شہریت ترمیمی بل پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے نام پر وائرل ٹویٹ فرضی ہے۔ - Claim Review : ناڈ سے ٹویٹ کئے ہیں۔ آپ سبھی گروپ میں ممبر یہ ٹویٹ ضرور پڑھنا - Claimed By : FB PAGE- Boisar KI Aawaz - Fact Check : جھوٹ مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software