Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact checks doneFOLLOW US
Fact Check
سوشل میڈیا پر روسی صدر ولادمیر پوتن کی ایک تصویر وائرل ہے۔ جس میں دعوی کیا جارہا ہے کہ روسی صدر پوتن ایک ٹی وی کے سامنے بیٹھے ہوئے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی جیت کی خبر دیکھ رہے ہیں۔
مذکورہ تصویر شئیر کرتے ہوئے ایک فیس بک صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “روسی صدر ولادیمیر پوتن 17 جولائی کو پاکستان میں ہونے والے بڑے بریک تھرو کی نیوز دیکھ رہے ہیں. انہوں نے عمران خان کی جیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان کو حیران کن شخصیت قرار دیا”۔
روسی صدر کی مذکورہ تصویر کو اسی دعوے کے ساتھ ٹویٹر پر بھی شیئر کیا جارہا ہے۔
وائرل تصویر کے ساتھ کیے گئے دعوے کی سچائی جاننے کے لیے ہم نے “روسی صدر پوتن نے عمران خان کی جیت کی خبر دیکھی” کیورڈ سرچ کیا۔ لیکن ہمیں کچھ بھی اطمینان بخش نتائج نہیں ملے۔ پھر ہم نے وائرل تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں فرانس کی یورو نیوز ویب سائٹ پر 26 جنوری 2022 کی ایک رپورٹ میں روسی صدر پوتن کی مزکورہ تصویر کے ساتھ شائع خبر ملی۔ البتہ اس تصویر میں جو ٹی وی اسکرین نظر آرہا ہے اس میں عمران خان کی جگہ کئی لوگوں کی تصویر نظر آرہی ہے۔
تصویر کے کیپشن کے مطابق،26 جنوری 2022 کو روسی صدر ولادمیر پوتن نے اٹلی کے تاجروں سے ماسکو کے باہر نوو اوگاریوو رہائش گاہ پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے میٹنگ کی۔ بتادوں کہ یورو نیوز نے اس تصویر کا کریڈٹ اسپتنک ویب سائٹ کو دیا ہے۔ یہی تصویر ہمیں نیوز ایجنسی اے ایف پی کی ویب سائٹ پر بھی ملی۔
پھر ہم نے اس ٹی وی اسکرین کو اویسم اسکرین شارٹ کی مدد سے ریورس امیج سرچ کیا، ہمیں آر ٹی نیوز کی ایک ویڈیو رپورٹ آرکائیو ورژن میں ملی۔ جس میں اینکر کے پیچھے اسکرین پر عمران خان کا ٹویٹ نظر آرہا ہے۔ رشیا ٹوڈے کی یہ رپورٹ دن کے 2 سے ڈھائی بجے کے درمیان 18 جولائی 2022 کو براڈکاسٹ کی گئی تھی۔ آر ٹی نیوز کے ویڈیو سے اسکرین شارٹ لیکر روسی صدر کی تاجروں کے ساتھ میٹنگ والی تصویرپر چسپاں کرکے فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا جارہا ہے۔
درج ذیل تصویر دیکھ کر آپ بخوبی فرق واضح کر سکتے ہیں۔
اس طرح ہماری تحقیقات سے یہ واضح ہوا کہ جو تصویر اس دعوے کے ساتھ کہ “عمران خان کی جیت کی خبر روسی صدر پوتن نے ٹی وی پر دیکھی” شیئر کی جا رہی ہے وہ ترمیم شدہ ہے۔
Our Sources
Media Report published by euronews.com on 26/jan/2022
Media Report published by RTNews on 18/july/2022
Self Analysis by Newschecker
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044
Mohammed Zakariya
December 2, 2024
Mohammed Zakariya
November 12, 2024
Mohammed Zakariya
November 8, 2024