About: http://data.cimple.eu/claim-review/206ed1e8cda320031ffb8699ec4fa5de6ec9b3dd48e383097d702bf2     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check Claim ویڈیو میں برطانوی وزیر اعظم رشی سونک انڈیا اور اسرائیل کا دو ریاستی حل بتا رہے ہیں۔ Fact ویڈیو ترمیم شدہ ہے اور اصل ویڈیو میں برطانوی وزیر اعظم رشی سونک چائلڈ بینیفٹ پلان بتا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ ویڈیو میں بھارت کے نقشے پر ایک سرخ رنگ کی لکیر کھینچی ہوئی نظر آرہی ہے اور اس کے اوپر انڈیا اور نیچے اسرائیل لکھا ہوا نظر آرہا ہے۔ جسے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کینوس بورڈ پر سمجھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ رشی سونک کی یہ ویڈیو دو ریاستی حل سمجھانے کی ہے۔ آر ٹی ای اردو نامی ایکس ہینڈل نے اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کا دو ریاستی حل، سوشل میڈیا پر کچھ اس طرح وائرل”۔ سب سے پہلے وائرل ویڈیو کو ہم نے غور سے دیکھا تو کچھ ایسے سراغ ملے جس سے شبہ ہوا کہ اسے ایڈٹ کیا گیا ہے۔ ہم نے ویڈیو کے ایک فریم کو اور بھارتی نقشے کو گوگل لینس پر سرچ کیا، تو ہمیں ہوبہو بھارت کا نقشہ حبیب نامی ایکس ہینڈل پر ملا۔ جس پر سرخ لکیر سے بھارت کو دو حصوں میں بٹا ہوا دکھایا گیا ہے اور اوپر والے حصے پر انڈیا و نیچے والے حصے پر اسرائیل لکھا ہوا نظر آ رہا ہے۔ اس کے علاوہ ہمیں بھارت کا یہی نقشہ ویکی پیڈیا پر بھی ملا، لیکن اس پر کوئی لکیر موجود نہیں تھی۔ جس سے پتا چلا کہ اصل میپ کے ساتھ بھی چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ مزید تحقیقات کے لئے ہم نے رشی سونک والے حصے کو اویسم اسکرین شارٹ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور اس فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کی ہوبہو لباس میں ایک ویڈیو ان کے آفیشل یوٹیوب چینل ‘رشی سونک’ پر ملی۔ جسے 29 مارچ 2024 کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔ وائرل ویڈیو اور اصل ویڈیو کو غور سے سننے پر واضح ہوا کہ وائرل ویڈیو میں رشی سونک جن باتوں کا ذکر کر رہے ہیں وہی باتیں ان کے یوٹیوب چینل پر موجود ویڈیو میں 1:23 سکینڈ سے 1:30 سکینڈ تک بخوبی سنی جا سکتی ہیں۔ ویڈیو کا آڈیو اور باقی چیزیں یکساں ہیں محض بھارتی نقشے کی تصویر کو ویڈیو میں جوڑ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ برطانوی وزیر اعظم اصل ویڈیو میں کینوس بورڈ پر چائلڈ بینیفٹ کو بہتر بنانے اور خاندانوں کے پیسے بچانے کے منصوبوں کی وضاحت کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں وہ اسرائیل اور انڈیا کے سلسلے میں گفتگو نہیں کر رہے ہیں۔ لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات میں ملے شواہد سے واضح ہو گیا کہ برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کی اصل ویڈیو کے ساتھ چھیڑ خانی کی گئی ہے۔ Sources X post by @HabibeMedia on 24 March 2024 Indian Map found on Wikipedia Video published by YouTube channel Rishi Sonak on 29 March 2024 نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software