About: http://data.cimple.eu/claim-review/21c9441499ca028c1e6638a4f112473dbf93a951df41db96a2b5c1d9     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: بل گیٹس نے نہیں دیا عید الضحی پر کی جانے والی قربانی کو لے کر یہ بیان، ان کے نام سے فرضی پوسٹ ہو رہی وائرل وائرل پوسٹ کی پڑتال میں ہم نے پایا کہ بل گیٹس نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ ان کے نام سے بیان کئی سالوں سے وائرل ہو رہا ہے لیکن یہ پوری طرح سے فرضی ہے۔ - By: Umam Noor - Published: Jul 23, 2022 at 02:16 PM - Updated: Jul 8, 2023 at 05:17 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر بل گیٹس کے نام سے ایک فرضی بیان وائرل ہو رہا ہے جس میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ بل گیٹس نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کے عید الاضحی کے موقع پر کی جانے والی قربانی کے بارے میں کہا ہے کہ روز کےایف سی ، میک ڈونلڈ، برگر کنگ جیسے رسٹورینٹ میں روزانہ لاکھوں جانور مارے جاتے ہیں۔ یہ امیروں کو کھلانے اور بہت پیسے کمانے کے لئے ہے۔ جبکہ عید پر مسلمان ان جانوروں کو غریوں کو کھلانے اور انہیں مفت میں دینے کے لئے قربانی کرتے ہیں‘۔ وائرل پوسٹ کی پڑتال میں ہم نے پایا کہ بل گیٹس نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ ان کے نام سے بیان کئی سالوں سے وائرل ہو رہا ہے لیکن یہ پوری طرح سے فرضی ہے۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’اسلام کے بارے میں بین الاقوامی نفرت پھیلانے والے اخباروں کے ہنگامے کے بعد دنیا کے سب سےامیر شخص بل گیٹس نے پوری کہانی کو کونے میں نکال کر سب سے خاموش کر دیا اور اپنے پیج پر بولا اور کہا، ’میں عید الضحی کے دوران ان کے قربانی کی وجہ سے ملسلمانوں سے نفرت نہیں دیکھنا چاہتا۔ کے ایف سی، میک ڈونالڈس اور برگر کنگ کے ریٹورینٹ میں رازانہ لاکھوں جانور مارے جاتے ہیں۔ یہ امیروں کو کھلانے اور بہت پیسہ کمانے کے لئے ہے۔ جبکہ عید پر مسلمان ان جانوروں کو غریبوں کو کھلانے اور انہیں مفت میں دینے کے لئے قربانی کرتے ہیں’۔ کیا ہم نے اپنا دماغ کھو دیا ہے‘۔ پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔ پڑتال اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے نیوز سرچ کیا۔ اگر بل گیٹس نے ایسا کوئی بیان دیا ہوتا تو وہ خبروں میں ضرور موجود ہوتا، لیکن ہمیں ایسا کوئی بیان نہیں ملا۔ وائرل پوسٹ میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ بل گیٹس نے اپنے پیج پر یہ شیئر کیا ہے۔ پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے بل گیٹس کی آفیشیئل فیس بک پیج کی سکیننگ کی اور وائرل بیان کو تلاش کیا۔ سرچ میں ہمیں ایسا کوئی بیان نہیں ملا۔ مزید سرچ میں ہم نے بل گیٹس کے ٹویٹر پروفائل پر بھی ان کے نام سے وائرل کئے جا رہے بیان کو تلاش کیا۔ سرچ میں ہمیں ایسی کوئی پوسٹ نہیں ملی۔ وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے ای میل کے ذریعہ گیٹس فاؤنڈیشن کی میڈیا ٹیم سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ وہاں سے ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ’وائرل پوسٹ فرضی ہے۔ بل گیٹس نے ایسا کوئی بیان کبھی نہیں دیا‘۔ فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صار عاشق شاہ کے 4.9 ہزار فیس بک دوست ہیں۔ اس کے علاوہ صارف کی جانب سے زیادہ تر ٹرینڈنگ پوسٹ شیئر کی جاتی ہیں۔ نتیجہ: وائرل پوسٹ کی پڑتال میں ہم نے پایا کہ بل گیٹس نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ ان کے نام سے بیان کئی سالوں سے وائرل ہو رہا ہے لیکن یہ پوری طرح سے فرضی ہے۔ - Claim Review : اسلام کے بارے میں بین الاقوامی نفرت پھیلانے والے اخباروں کے ہنگامے کے بعد دنیا کے سب سےامیر شخص بل گیٹس نے پوری کہانی کو کونے میں نکال کر سب سے خاموش کر دیا اور اپنے پیج پر بولا اور کہا، ’میں عید الضحی کے دوران ان کے قربانی کی وجہ سے ملسلمانوں سے نفرت نہیں دیکھنا چاہتا۔ کے ایف سی، میک ڈونالڈس اور برگر کنگ کے ریٹورینٹ میں رازانہ لاکھوں جانور مارے جاتے ہیں۔ یہ امیروں کو کھلانے اور بہت پیسہ کمانے کے لئے ہے۔ جبکہ عید پر مسلمان ان جانوروں کو غریبوں کو کھلانے اور انہیں مفت میں دینے کے لئے قربانی کرتے ہیں - Claimed By : Ashiq Shah - Fact Check : جھوٹ مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software