About: http://data.cimple.eu/claim-review/271e93083cb40b5a29d220f9ef5425fd9e1a40d172bd668f5a540a61     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: بھارت میں مسلمانوں پر تشدد کے حوالے سے وائرل ہو رہا ویڈیو پاکستان کا ہے وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کئے جا رہے ان دونوں ہی ویڈیو کا بھارت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ دونوں ہی پاکستان کے ویڈیو ہیں۔ پہلا ویڈیو وکلاء اور ان کے کلانئٹ کے بیچ لڑائی کا ہے وہیں دیگر ویڈیو بھی پاکستان کی پولیس کا ہے۔ By: Umam Noor - Published: Feb 8, 2025 at 05:02 PM - نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں دو الگ- الگ ویڈیو ہیں۔ پہلے ویڈیو میں بہت سے لوگوں کے درمیان لڑائی ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ وہیں وائرل کئے جا رہے دوسرے ویڈیو میں کچھ پولیس اہلکار ایک شخص کو بےدردی سے پیٹتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے صارفین اسے بھارت اور مسلمان سے جوڑ کر شیئر کر رہے ہیں۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کئے جا رہے ان دونوں ہی ویڈیو کا بھارت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ دونوں ہی پاکستان کے ویڈیو ہیں۔ پہلا ویڈیو وکلاء اور ان کے کلانئٹ کے بیچ لڑائی کا ہے وہیں دیگر ویڈیو بھی پاکستان کی پولیس کا ہے۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’ان لوگوں پر قانونی کاروائی کیوں نہیں کی جا رہی ہے۔ مسلمانوں کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے۔ یہ ویڈیو پوری دنیا تک پہنچ جانی چاہئے تاکہ ان لوگوں کے اوپر قانونی کاروائی کی جائے‘‘۔ پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔ پڑتال وائرل پوسٹ میں دو الگ- الگ ویڈیو شیئر کئے گئے ہیں، ہم نے اپنی پڑتال کو دو حصوں میں کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلا ویڈیو پہلے ویڈیو میں کچھ لوگوں کو ایک جگہ بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے وہیں تبھی دیگر کچھ اور لوگ بھی آتے ہیں اور لڑائی شروع ہو جاتی ہے۔ وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کے کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں ویڈیو ڈیکن کرونیکلس کے ویریفائڈ ایکس ہینڈل پر 31 جنوری 2025 کو اپلوڈ کیا ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کو پاکستان کا بتایا ہے۔ وہیں دی گئی معلومات کے مطابق ، یہ ویڈیو وکیل اور ان کے کلائنٹ کے درمیان ہوئے تصادم کا ویڈیو ہے۔ اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور ہمیں نیوز18 کی ویب سائٹ پر بھی اس معاملہ سے متعلق خبر 31 جنوری 2025 کو شائع ہوئی ملی۔ خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، یہ ویڈیو پاکستان کے ایک کورٹ ٹے باہر کا ہے جس میں وکلاء کا ایک گروپ ایک کیفے ٹیریا میں پہنچ کر اچانک پرتشدد کرنے لگ جاتا ہے۔ وہیس اس معاملہ پر دی گئی ہندوستان ٹائمس کی خبر کے مطابق، عدالت کے باہر سیٹیلمینٹ کا یہ ویڈیو پاکستان کا ہے۔ جہاں وکلاء اور کلائنٹ کے درمیان لڑائی ہو گئی تھی۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔ دوسرا ویڈیو وائرل کئے جا رہے دوسرے ویڈیو میں کچھ پولیس اہلکاروں کو ایک شخص کو پیتے ہوئے دیکھا جا سکتاہے۔ اس ویڈیو کی پڑتال کے لئے سب سے پہلے ہم نے اسے غور سے دیکھا۔ ویڈیو میں نظر آرہے پولیس اہلکاروں کی وردی پر پاکستان کا پرچم نظر آیا۔ اسی بنیاد پر مزید سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ ویڈیو پر پاکستان سے چلائے جانے والے ’جیو نیوز بلوچ‘ نام کے بغیر ویری فائڈ فیس بک پیج پر یہ ویڈیو اپلوڈ کیا ہوا ملا۔ یہاں اسے پاکستان کے حالاںکہ سے جوڑتے ہوئے شیئر کیا گیا ہے۔ مذکورہ وائرل ویڈیو ہمیں متعدد سوشل میڈیا ہینلڈز پر اپلوڈ کیا ہوا ملا، حالاںکہ کسی بھی پوسٹ میں اس سے متعلق زیادہ معلومات حاصل نہیں ہو سکی۔ ان پوسٹ کو یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں اس ویڈیو کا اسرکرین شاٹ ایک ایکس ہینڈل پر 27 مارچ 2024 کو اپلوڈ کیا ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کو پاکستان کے خیبرپختونخوا پولیس کا بتایا گیا ہے۔ وہیں معلومات کے مطابق، پولیس نے چور کی پٹائی کی تھی اسی معاملہ سے یہ ویڈیو منسلک ہے۔ خیبرپختونخوا پولیس کے آفیشیئل انسٹاگرام پر اپلوڈ فوٹو اور وائرل ویڈیو میں نظر آرہے پولیس اہلکاروں کی وردی ہمیں ایک جیسی نظر آئی۔ نیچے دئے گئے کولاج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ پاکستان پولیس کا ہی ویڈیو ہے۔ نیچے دئے گئے کولاج میں خیربرپخونخوا پولیس کی تصویر علامتی ہے۔ وائرل کئے جا رہے اس ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے صحافی عادل علی سے رابطہ کیا۔ انہوں نے تصدیق دیتے ہوئے ہمیں بتایا کہ، یہ دونوں ہی ویڈیو پاکستان کے ہیں۔ اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس پیج کو دس ہزار سے زیادہ لوگ فالوو کرتے ہیں۔ نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کئے جا رہے ان دونوں ہی ویڈیو کا بھارت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ دونوں ہی پاکستان کے ویڈیو ہیں۔ پہلا ویڈیو وکلاء اور ان کے کلانئٹ کے بیچ لڑائی کا ہے وہیں دیگر ویڈیو بھی پاکستان کی پولیس کا ہے۔ Claim Review : یہ دونوں ویڈیو بھارت کے ہیں۔ - Claimed By : FB Page- Kashmir news alert22 - Fact Check : جھوٹ - مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software