Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact checks doneFOLLOW US
Fact Check
پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو گزشتہ دنوں سعودی عرب کے ریاض دورے پر تھے۔ جہاں فٹبال کلب النصر کے ساتھ رونالڈو نے 21 کروڑ ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیا۔ جس کے بعد سے رونالڈو کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر عربی اور اردو کیپشن کے ساتھ شیئر کی جارہی ہے۔ جس میں رونالڈو کے سامنے رکھے ہوئے کھانے پر سعودی عرب کے مشہور مطعم خانہ ‘البیک’ کا لوگو لگا ہوا نظر آرہا ہے۔ دعویٰ ہے کہ “رونالڈو نے سعودی عرب کے ریاض پہنچتے ہی سب سے پہلے البیک ریستوراں گئے اور وہاں کا کھانا نوش فرمایا”۔
تصویر کے ساتھ ایک ٹویٹر صارف نے لکھا ہے کہ “كريستيانو وصل الرياض، وأول شيء حب يجربه هو مطعم البيك”۔ ایک دوسرے فیس بک صارف نے لکھا ہے کہ “ورلڈ کپ میسی نے جیتا اور البیک رونالڈو نے۔ بظاہر تو رونالڈو ہی فائدے میں رہا”۔
اس تصویر کو انسٹاگرام پر بھی مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔
پرتگال کے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی مذکورہ وائرل تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں 28 ستبر 2020 کو شائع شدہ دی سن کی ایک رپورٹ ملی۔ جس میں ہوبہو تصویر شائع کی گئی ہے۔ لیکن اس تصویر میں ٹیبل پر رکھا کھانا الگ تھا۔ رپورٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “رونالڈو اپنے فارغ وقت کا زیادہ تر حصہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزار کر اپنی ذہنی صحت کا بھی خیال رکھتے ہیں”۔
ہم نے پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے آفیشل انسٹا گرام کو کھنگالا۔ جہاں ہمیں رونالڈو کی اصل تصویر ملی۔ جس میں وائرل تصویر جیسا کچھ بھی نہیں ہے۔ یہاں سے صاف واضح ہوتا ہے کہ رونالڈو کی اس تصویر کو ایڈیٹ کرکے فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔ بتادوں کہ رونالڈو نے اس تصویر کو اپنے انسٹاگرام پر 23 ستمبر 2016 کو شیئر کیا تھا۔
پھر ہم نے اصل اور وائرل تصویر کا موازنہ کیا تو معلوم ہوا کہ اصل تصویر کے ساتھ چھیڑ خانی کی گئی ہے۔ جسے درج ذیل میں کی گئی نشاندہی سے سمجھا جاسکتا ہے۔
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی اصل تصویر کو ایڈیٹ کرکے سوشل میڈیا پر فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا جارہا ہے۔
Our Sources
Report published by The Sun on 28 Sept 2020
Instagram post by Cristiano Ronaldo on
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044
Mohammed Zakariya
June 4, 2024
Mohammed Zakariya
May 23, 2023
Mohammed Zakariya
February 16, 2023