About: http://data.cimple.eu/claim-review/2fcc20f29abe13f0f76e8bec1a0cd7ca2f83c5f50f70d6724c646e7e     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Authors Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University. Claim چین میں کیڑوں کی ہوئی بارش، ویڈیو میں کاروں پر نظر آرہے کیڑے اس بات کا ثبوت پیش کرتے ہیں۔ Fact چین میں گاڑیوں پر کیڑوں جیسی نظر آ رہی شئے پاپلر درخت کے پھول ہیں۔ گزشتہ چند روز سے سوشل نٹورکنگ سائٹس اور نیوز ویب سائٹس پر اردو اور انگلش میں چین میں ہوئی کیڑوں کی بارش سے متعلق ایک خبر خوب گردش کر رہی ہے۔ جسے ثابت کرنے کے لئے ایک ویڈیو بھی شیئر کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں سڑک پر کئی کاریں لائن سے کھڑی ہیں اور اس پر کیڑے جیسی کچھ شئے نظر آرہی ہے۔ اسی کے پیش نظر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ چین میں کیڑوں کی بارش کے باعث لوگ گھروں سے چھتریاں لےکر باہر نکل رہے ہیں۔ مذکورہ وائرل ویڈیو کو چین میں کیڑوں کی ہوئی بارش کا بتاکر روز نامہ سیاست، روزنامہ آگ اور اردو لیکس نے بھی خبریں شائع کی ہیں، وہیں اس حوالے سے پاکستان کی ہم ٹی وی، نوائے وقت اور ایکسپریس نیوز نے بھی چین میں کیڑوں کی بارش کا بتاکر خبریں شائع کی ہیں۔ آرکائیو لنک یہاں، یہاں،یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں اور یہاں بھی دیکھ سکتے ہیں۔ Fact Check/ Verification چین میں کیڑوں کی ہوئی بارش کے حوالے سے ہم نے انگلش کیپشن کے ساتھ وائرل ہو رہے ایک پوسٹ کے کمنٹ کو اسکین کیا۔ جہاں ہمیں “چین کے صحافی شین شی وے ای” کا جوابی کمنٹ ملا۔ جس میں انہوں نے ویڈیو کے ساتھ کئے گئے دعوے کو فرضی بتایا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا ہے کہ “میں بیجنگ میں ہوں اور یہ ویڈیو جعلی ہے۔ بیجنگ میں ان دنوں بارش نہیں ہوئی”۔ ایک دوسرے ٹویٹر ہینڈل نے بھی “چین میں کیڑوں کی بارش” سے متعلق انسائیڈر پیپر کی پوسٹ کو فیک نیوز قرار دیا ہے۔ کمنٹ میں لکھا ہے”یہ کیٹرپلر نہیں ہیں بلکہ موسم بہار میں پابلر کے درختوں سے گرنے والے پھولوں کے گچھے ہیں۔ جب پاپلر کے پھول گرنے لگتے ہیں تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ وہ کھلنے والے ہیں”۔ اس ٹویٹ میں کئی تصاویر بھی تھیں، جس میں زمین پر بکھرے ہوئے پاپلر کے درختوں اور کار کے بونٹ کو قریب سے دکھایا گیا ہے۔ ٹویٹر صارف ‘یوزی ہینوک سانا‘ نے بھی اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ “یہ پاپلر کے درخت کے بیج ہیں، اگر صحیح کہا جائے تو دور سے کیڑوں کی طرح لگتے ہیں”۔ اس کے علاوہ 8 مئی 2019 کو سی جی ٹی این کی ایک رپورٹ میں بلیک پاپلر کے کیٹکنس (پھول) کو دکھایا گیا ہے، جو بالکل وائرل ویڈیو میں نظر آ رہے کیڑوں کی طرح دکھتے ہیں۔ پاپلرس دو صنفی پودے ہیں یعنی نر اور مادا پھول الگ الگ درختوں پر لگتے ہیں۔ ہوا کے جرگن میں مدد کرنے کے لئے نئی پتیاں نکلنے سے پہلے لٹکتے ہوئے کیٹکنس (لٹکتے ہوئے ایک جنسی پھولوں کے جھرمٹ) میں پھول کھلتے ہیں۔ پاپلر درخت کے پھولوں کی دیگر تصاویر یہاں، یہاں اور یہاں دیکھی جا سکتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: چین کے مصنوعی سورج کے نام پر وائرل ویڈیو راکٹ لانچنگ کا ہے Conclusion اس طرح ہماری تحقیقات میں واضح ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو کے ساتھ کیا گیا دعویٰ کہ چین میں کیڑوں کی بارش ہوئی ہے، فرضی ہے۔ اس ویڈیو میں دراصل پاپلر درخت کے کیٹکنس یا پھول گاڑیوں اور سڑکوں پر بکھرے ہوئے نظر آ رہے ہیں نہ کہ کیڑے۔ Result: False Our Sources Tweet By Shen Shiwei, Dated March 10, 2023 Tweet By @Vxujianing, Dated March 11, 2023 Tweet By @yuzhinoksana, Dated March 12, 2023 Tweet By @journoturk, Dated March 11, 2023 Report by CGTN, dated May 8, 2019 نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ Authors Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software