Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact checks doneFOLLOW US
Fact Check
یہ مسجد پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر ہے۔کسی میں ہمت ہے اس کو کب توڑوا رہے ہو یا صرف ہنومان مندر ہی تہمارے راستے کا روڑا تھا۔
سوشل میڈیاپر ایک مزار کی تصویر خوب گردش کررہی ہے۔یوزر س کا دعویٰ ہے کہ پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فار پر یہ مسجد تعمیر ہے۔جسے توڑوانے کی اپیل کررہے ہیں۔درج ذیل میں سبھی پوسٹ کے آرکائیو لنک موجود ہیں۔
مانوی تری پاٹھی کے ٹویٹر پوسٹ کاآرکائیو لنک۔
پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر مسجد ہونے کا دعویٰ کتنا سچ ہے؟اس سلسلے میں نیوزچیکر کی ٹیم ایک سال پہلے ہی گراؤنڈ رپوٹنگ کے ذریعے یہ واضح کرچکا تھا کہ پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پرکوئی بھی مسجد یا مزار نہیں ہے۔
مذکورہ جانکاری سے واضح ہوچکا کہ پرانی دہلی کے ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر کوئی مسجد نہیں ہے۔پھر ہم نے وائرل تصویر کو ریورس امیج سرچ کیاتو ہمیں ڈائی جی ورلڈ نامی ویب سائٹ پر وائرل تصویر ملی۔جس کے مطابق یہ تصویر پریاگ راج کے جونسی علاقے کے حویلیا گاؤں کی ہے۔
سرچ کے دوران ہمیں گیٹی امیج اور یوٹیوب پر وائرل تصویر سے ملتی جلتی جانکاری ملی۔رپورٹ کے مطابق پریاگ راج کے ریلوے اسٹیشن پر لائن شاہ بابا کی درگاہ ہے۔جسے پرانی دہلی کے ریلوے اسٹیشن کا بتاکر شیئر کیاجارہاہے۔
پھر ہم نے گوگل میپ پر لائن شاہ بابا الہٰ آباد سرچ کیا تو ہمیں کافی تصاویر ملی۔جو وائرل تصویر سے ملتی جلتی ہے۔جسے آپ لنک پر کلک کرکے دیکھ سکتے ہیں۔
سبھی تحقیقات کے باوجود ہمیں تسلی نہیں ملی تو ہم نے پریاگ راج کے باشندوں کے پاس وئرل تصویر بھیجی۔سب نے یہی کہا کہ یہ پریاگ راج ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 1پر تعمیر پرانی درگاہ ہے۔
نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل تصویر پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بنی مسجد کی نہیں ہے۔بلکہ یہ تصویر پریاگ راج ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 1پر موجود لائن شاہ بابا کی درگاہ کی ہے۔ عوام کو گمراہ کرنے کے خاطر سوشل میڈیا پر مانوی تری پاٹھی نے تصویر کو شیئر کیا ہے۔
Result – Misleading
https://www.daijiworld.com/news/newsDisplay.aspx?newsID=761302#:~:text=The%20mosque%20is%20being%20constructed,Ganga%20at%20Kumbh%20Mela%20Kshetra
https://www.gettyimages.in/detail/news-photo/indian-muslim-devotees-offer-prayers-after-breaking-their-news-photo/478457104?adppopup=true
https://www.google.com/maps/place/Line+Shah+Baba/@25.4447196,81.8278293,3a,75y,90t/data=!3m8!1e2!3m6!1sAF1QipMl9PO7ho2jH2AYkNKin_cf66vbJSQshzyb0Sx6!2e10!3e12!6shttps:%2F%2Flh5.googleusercontent.com%2Fp%2FAF1QipMl9PO7ho2jH2AYkNKin_cf66vbJSQshzyb0Sx6%3Dw203-h439-k-no!7i2128!8i4608!4m5!3m4!1s0x399acad0ccad62f3:0x65c2aee1e76d3153!8m2!3d25.4451662!4d81.8279086
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Mohammed Zakariya
January 21, 2025
Mohammed Zakariya
January 4, 2020
Mohammed Zakariya
March 3, 2020