About: http://data.cimple.eu/claim-review/345da5fc2a6fca09e94411688ad02fcc5d89673f9a94b9cd6f45d6e7     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Fact Check: چرنجیوی، پون کلیان اور رام چرن نے ایودھیا کی تقریب میں نہیں لی سیلفی ایودھیا کی تقریب میں ٹالی ووڈ اسٹارس چرنجیوی، پون کلیان اور رام چرن کی شاندار سیلفی کے دعوے کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک تصویر کو وائرل کیا جارہا ہے۔ Claim :پون کلیان، چرنجیوی اور رام چرن نے ایودھیا میں پوجا کی تقریب میں ایک ساتھ سیلفی لی Fact :یہ تصویر ترمیم شدہ ہے۔ دو مختلف تصاویر کو جوڑ کر اسے ایک سیلفی کی طرح پیش کیا گیا ہے وزیر اعظم نریندر مودی نے 22 جنوری 2024 کو ایودھیا میں شری رام جنم بھومی مندر میں رام للا کی مورتی کی نقاب کشائی کی۔ امیتابھ بچن، تمل سپر اسٹار رجنی کانت، رنبیر کپور، وکی کوشل، آیوشمان کھرانہ، کنگنا رناوت، انوپم کھیر وغیرہ سمیت بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کو تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔ کرکٹ، فلم، سادھو سنتوں، سیاست، آرٹ، ادب، ثقافت اور دیگر شعبوں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات کو تقریب میں شرکت کے دعوت نامے دئے گئے تھے۔ تقریب میں چرنجیوی، رام چرن، پون کلیان جیسے تیلگو ستارے بھی موجود تھے۔ اس بیچ، سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر ایک سیلفی شئیر کی جارہی ہے جس میں پون کلیان، رام چرن اور چرنجیوی کو ایک ساتھ رام مندر کے بیک گراونڈ میں تصویر لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اس تصویر کو '#MeGa' کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔ فیکٹ چیک: یہ دعویٰ فرضی ہے۔ یہ تصویر ترمیم شدہ ہے، کیونکہ اس میں تینوں ستاروں کو ایک ساتھ سیلفی لیتے ہوئے نہیں دکھایا گیا ہے۔ اس معاملے کی جانچ پڑتال کیلئے جب ہم نے اس تصویر کا گوگل ریورس امیج سرچ کیا تو، ہمیں اس ٹائیٹل کے ساتھ 10 ٹی وی کی طرف سے پوسٹ کردہ ایک تصویر ملی۔ “Pawan Kalyan : అయోధ్య రామ మందిరంతో పవన్ కళ్యాణ్ సెల్ఫీ.. రామకార్యం అంటే ప్రజా కార్యం..” ترجمہ: 'پون کلیان: ایودھیا رام مندر کے ساتھ پون کلیان کی سیلفی... رام کریا کا مطلب عوام کی خدمت ہے۔" اس تصویر میں ہم صرف پون کلیان کو دیکھ سکتے ہیں، لیکن چرنجیوی اور رام چرن کو نہیں۔ پون کلیان نے بھی اس تصویر کو اپنے X اکاؤنٹ پر تیلگو میں کیپشن کے ساتھ شیئر کیا ہے۔“రామకార్యం అంటే రాజ్య కార్యం ప్రజా కార్యం... జై శ్రీ రామ్” ترجمہ : "رام کریا کا مطلب ملک کی خدمت، عوامی کی خدمت ... جئے شری رام" پھر ہم نے ایودھیا میں چرنجیوی اور رام چرن کی تصاویر سے متعلق گوگل پر سرچ کیا تو ہمیں Tollywood.net پر ایک مضمون ملا جس کا عنوان تھا 'چرنجیوی اور رام چرن ایودھیا میں دیکھے گئے' ۔ اس تصویر میں ان ستاروں کو وہاں موجود چند لوگوں کے ساتھ تصویر کھنچواتے دکھایا گیا تھا۔ اسی تصویر کو goldandhra.com نامی ایک اور ویب سائٹ نے بھی شیئر کیا تھا۔ جب وائرل تصویر کے ساتھ ان تصاویر کا موازنہ کیا گیا تو ، ہم دیکھ سکتے ہیں کہ دو مختلف تصاویر کو ایڈیٹ کرکے ایک اوریجنل تصویر کی طرح دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہاں ان تینوں تصاویر کا تقابل کیا گیا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہیکہ وائرل تصویر بنانے کے لیے دو مختلف تصاویر کو ایڈٹ کیا گیا ہے اور اس میں ایودھیا میں پران پرتیشتھا تقریب میں ان تینوں ستاروں کی ایک ساتھ لی گئی سیلفی نہیں دکھائی گئی ہے۔ لہٰذا، یہ دعویٰ فرضی ہے۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Telugu
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software