About: http://data.cimple.eu/claim-review/360448215e73dbd2bf787525427574baf8c5c287601641e966d5958a     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: کسی آسمانی مخلوق کا نہیں بلکہ ڈجیٹلی تیار کیا ہے یہ ویڈیو وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو کے ساتھ کیا جا رہا دعوی غلط ہے۔ آسمان میں نظر آرہی مخلوق اصل نہیں بلکہ ڈجیٹلی تیار کی گئی ہے۔ - By: Umam Noor - Published: Dec 27, 2021 at 03:49 PM - Updated: Feb 21, 2022 at 12:09 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں آسمان میں بادلوں کے بیچ اڑتا ہوا کچھ دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو سچ مانتے ہوئے صارفین شیئر کر رہے ہیں اور یہ دعوی ہے کہ یہ اڑتی ہوئی مخلوق حقیقت میں یمن میں نظر آئی ہے۔ جب وشواس نیوز نے اپنی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ دعوی غلط ہے۔ آسمان میں نظر آرہی مخلوق یہ اصل نہیں بلکہ ڈجیٹلی تیار کی گئی ہے۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ فیس بک صارف نے وائرل ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا، ’یمن میں دیکھا گیا آسمانی مخلوق سبخان اللہ تعالیٰ اللہ خیر کرے کیا ویڈیو سچ ہوگے‘۔ پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔ پڑتال اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپ لوڈ کیا اور اس کے کی فریمس نکال کر گوگل رورس امیج سرچ کیا۔ اور سرچ میں ہمیں اسی ویڈیو کا تمھب نیل ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہوا ملا۔ جیسن کارلوس نام کے اس اکاؤنٹ پر وائرل ویڈیو کو 15 مئی 2020کو اپ لوڈ کرتے ہوئے اسے ’ویڈیو آرٹ’ بتایا گیا ہے اور یہاں اپ لوڈ کی گئی ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں ایک خاتون کو اس وائرل ویڈیو کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ویڈیو کو اس طرح ڈجیٹلی تیار کیا گیا ہے۔ جیسن کارلوس کی انسٹاگرم ہینڈل کی اسکیننگ کئے جانے پر ہم نے پایا کہ اس صارف کی جانب سے وائرل ویڈیو سے ملتی جلتی اور بھی دیگر ویڈیو شیئر کی گئی ہیں۔ آرٹ اسٹیشن نام کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق جیسن کارلوس 3ڈی گرافک آرٹسٹ ہیں اور ان کا تعلق برازیل سے ہے۔ وشواس نیوز نے جیسن کارلوس سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ اس ویڈیو کو انہوں نے ڈجیٹلی تیار کیا ہے۔ فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف شاہین کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پیا کہ صارف کو 653 لوگ فالوو کرتے ہیں۔ نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو کے ساتھ کیا جا رہا دعوی غلط ہے۔ آسمان میں نظر آرہی مخلوق اصل نہیں بلکہ ڈجیٹلی تیار کی گئی ہے۔ - Claim Review : یمن میں دیکھا گیا آسمانی مخلوق سبخان اللہ تعالیٰ اللہ خیر کرے - Claimed By : Shaheen A1 - Fact Check : جھوٹ مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software