About: http://data.cimple.eu/claim-review/3715f627e0756cd10a45cee7e41f1f798a34fcca5877f696ec14ac50     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Fact Check: یو پی میں مہا کمبھ کے پوسٹرپر پیشاب کرنے والے کی پٹائی کا ویڈیو فرقہ وارانہ رنگ کے ساتھ وائرل سوشل میڈیا پر ایک شخص کی پٹائی کا ویڈیو شئیر کرتے ہوئے دعویٰ کیا جارہا ہیکہ مسلم نوجوان کو مہا کمبھ پوسٹر پر پیشاب کرنا پڑا بھاری Claim :عبدل نامی شخص مہا کمبھ کے پوسٹرپر پیشاب کرتا پکڑا گیا Fact :متاثرہ شخص مسلم نہیں ہندو ہے، فرقہ وارانہ رنگ کے ساتھ ویڈیو وائرل اترپردیش کے پریاگ راج شہر میں ہندووں کا تہوار کمبھ میلہ یعنی مہا کمبھ جاری ہے جہاں کروڑوں شردھالو دریائے گنگا میں اشنان کررہے ہیں۔ یہ میلہ 12 برسوں میں ایک بار منعقد کیا جاتا ہے۔یہ میلہ 6 ہفتوں تک چلے گا۔ ایسا مانا جاتا ہیکہ دریائے گنگا و جمنا کے سنگم میں ڈبکی لگانے والوں کے پاپ دھل جاتے اور دوبارہ پیدا ہونے اور مرنے کے چکر سے چھٹکارا ملتا ہے۔ یوں تو دنیا بھر سے ہندو اور دیگر عقیدت مند یہاں آتے ہیں لیکن سفید راکھ سے چہرہ ملنے والے اور لمبے اور بل کھاتے گیسو والے سیکنڑوں برہنہ سادھو سنت سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ ایسے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب شئیر کیا جارہا ہے جس میں لوگوں کے ہجوم کو ایک ایک نہتے شخص کی پٹائی اور اسکے ساتھ گالی گلوچ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ وائرل ویڈیو کے پوسٹ میں دعویٰ کیا جارہا ہیکہ لوگوں نے کمبھ میلے میں دیوار پر لگی دیوی دیوتاوں کی تصاویر پر پیشاب کرتا ہوا پکڑا گیا اسلئے وہ اسے زدوکوب کررہے ہیں۔ بابا بنارس نامی ایکس یوزر اس ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے لکھتا ہیکہ "عبدل، مہاکمبھ اور ہندو دیوی دیوتاوں کی تصاویر پر پیشاب کرتا ہوا پکڑا گیا۔" یاد رہے کہ بابا بنارس نامی ایکس یوزر ماضی میں کئِ ایک مرتبہ فرضی اور گمراہ کن خبریں پھیلاتا ہوا پکڑا گیا ہے۔ دعویٰ: Abdul Urinates on Photos of Mahakumbh and Hindu Deities on Wall, Caught by Locals. یہاں وائرل پوسٹ کا لنک اور اسکرین شاٹ ملاحظہ کریں۔ فیکٹ چیک: تگلو پوسٹ کی فیکٹ چیک ٹیم نے اپنی جانچ پڑتال کے دوران وائرل پوسٹ میں کئے گئے دعوے کو گمراہ کن پایا۔ سب سے پہلے ہم وائرل وائرل ویڈیو کے کلیدی فریمس نکالے اور پھر انہیں گوگل کے ریورس امیج سرچ ٹول پر سرچ کیا تو چند ٹوئیٹس ملے میں صارفین نے اسی ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ی معاملہ رائے بریلی کے بھراوان گاوں کا ہے۔ اس جانکاری کی مدد سے جب ہم نے گوگل سرچ کیا تو ہمیں "دی فری پریس جرنل" اور "امر اجالا" پر 11 جنوری کی نیوز رپورٹس ملیں۔ تاہم، ہمیں اس سے متعلق کوئی ٹھوس معلومات نہیں ملی۔ پھر ہم نے رائے بریلی پولیس کا ایکس اکاونٹ تلاش کیا تو ہمیں 13 جنوری کا ایک ٹوئیٹ ملا جس میں پولیس نے وضاحت دی ہیکہ " تحقیق سے پتہ چلا کہ ملزم کا نام ونود اور وہ قنوج ضلع کا ساکن ہے۔ وہ اپنی سائیکل پر گھوم پھر کر کاروبار کرتا ہے۔ 10 جنوری 2025 کی رات 8 بجے وہ حالت نشہ میں بچھراوان بلاک کے قریب دیوار سے لگ کر بیٹھا تھا، چند لوگوں نے کھانا بھی کھلایا۔ کچھ دیر بعد وہ دیوار سے تھوڑی دور پر پیشاب کرنے لگا۔ لوگوں نے اسے دیکھ لیا اور اسکے دوسری برادری کا بتاکر خوب پیٹنے لگے۔" پولیس یہ بھِ واضح کردیا کہ اس معاملے کو کوئی فرقہ واریت کے چشمے سے نہیں دیکھا جانا چاہئے۔ رائے بریلی پولیس کی رپورٹ سے واضح ہوگیا کہ دیوار پر پیشاب کرنے والا شخص مسلم نہیں بلکہ ہندو تھا اور اس ویڈیو کو منافرت پھیلانے کی غرض سے گمراہ کن دعوے کے ساتھ عام کیا جارہا ہے۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Telugu
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software