About: http://data.cimple.eu/claim-review/37ad4854c2c65de48945ec7f0f31141162c689f4bc38c1adec80c7de     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: کراچی میں پیش آئے معاملہ کو حیدرآباد کا بتا کر کیا جا رہا وائرل، پوسٹ فرضی ہے وشواس نیوز کی جانچ میں حیدرآباد کے نام سے وائرل پوسٹ فیک ثابت ہوئی۔ پاکستان کے کراچی میں پیش آئے معاملہ کو کچھ لوگ ہندوستان کا بتا کر وائرل کر رہے ہیں۔ - By: Ashish Maharishi - Published: Aug 12, 2020 at 06:26 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا میں ایک دردناک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں تیز طوفان میں سڑک پر ایک بلبورڈ کو گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس سے دو لوگ زخمی ہو جاتے ہیں۔ مذکورہ ویڈیو کو لوگ حیدرآباد کا بتا کر وائرل کر رہے ہیں۔ وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی جانچ کی۔ پڑتال میں وائرل پوسٹ جھوٹی نکلی۔ دراصل پاکستان میں پیش آئے معاملہ کو لوگ ہندوستان کے حیدرآباد کے نام سے وائرل کر رہے ہیں۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ فیس بک صارف ’جاوید درانی‘ نے ایک ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہوئے دعوی کیا: ‘Mehdipatnam, Hyderabad India #Share’ پوسٹ کا آرکائیو ورژن یہاں دیکھیں۔ پڑتال وشواس نیوز نے سب سے پہلے ویڈیو میں سے کئی گریب نکلا کر اسےگوگل رورس امیج میں سرچ کیا۔ یہ ویڈیو ہمیں کئی یوٹیوب چینل پر ملا۔ 8 اگست کو ڈیلی ڈوز آف چوس نے اسی ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان میں طوفان کے دوران موٹر سائکل سوار پر بل بورڈ گرا۔ مکمل ویڈیو یہاں دیکھیں۔ اس کے بعد ہم نے گوگل سرچ کے ذریعہ پاکستانی کی خبروں کو سرچ کیا۔ سرچ کے دوران ہمیں ایک ویب سائٹ پر اس معاملہ سے منسلک خبر ملی۔ ٹربیون میں شائع ہوئی خبر میں بتایا گیا کہ کراچی کے مٹرو پول ہوٹل کے پاس بھاری بارش کے دوران ایک بل بورڈ سڑک پر آ گرا۔ اس معاملہ میں دو موٹر سائکل سوار زخمی ہو گئے۔ معاملہ خبر آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ پڑتال کے دوران ہمیں تیلنگانہ حکومت کے ڈجیٹل میڈیا کے ڈائریکٹر دلیپ کوناتھم کا ایک ٹویٹ ملا۔ 10 اگست کو کئے گئے اس ٹویٹ میں کوناتھم نے حیدرآباد سے وائرل خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ کراچی کی خبر کو حیدرآباد کا بتا کر وائرل کر رہے ہیں۔ پورا ٹویٹ یہاں دیکھیں۔ وائرل پوسٹ کو لے کر دلیپ کوناتھم کہتے ہیں کہ اس طرح کی جھوٹی خبر پھیلانا جرم ہے۔ پھر بھی کچھ لوگ جان بوجھ کر پاکستان کے ویڈیو کو حیدرآباد کے نام سے وائرل کر رہے ہیں۔ میری سبھی سے گزارش ہے کہ بغیر سچ جانے ایسی پوسٹ کو آگے نہ بڑھائیں۔ فیس بک صارف ’جاوید درانی‘ کی سوشل اسکیننگ کرنے میں ہم نے پایا کہ اس صارف کی جانب سے ٹریبڈنگ ویڈیو شیئر کیا جاتے ہیں۔ نتیجہ: وشواس نیوز کی جانچ میں حیدرآباد کے نام سے وائرل پوسٹ فیک ثابت ہوئی۔ پاکستان کے کراچی میں پیش آئے معاملہ کو کچھ لوگ ہندوستان کا بتا کر وائرل کر رہے ہیں۔ - Claim Review : Mehdipatnam, HYDERABAD-INDIA - Claimed By : FB user- Javaed Durrani - Fact Check : جھوٹ مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software