About: http://data.cimple.eu/claim-review/4adaccffa18ab9ded655324d48133d9399e781108388f707bc8f0d6a     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سعودی وزیر دفاع چینی سفارت خانے میں قومی تقریب میں شامل ہونے پہنچے تو ان کا استقبال آتش بازی سے کیا گیا۔ لیکن انہیں حملے کا ڈر ہوا تو بھاگ نکلے۔ ٹویٹر پر وائرل ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں ایک صارف نے لکھا ہے کہ کہ “سعودی وزیر دفاع ریاض میں چینی سفارت خانے میں منائی جانے والی قومی دن کی تقریب میں بحثیت مہمان خصوصی تشریف لا رہے تھے کہ فائرنگ کی آواز پر بھاگ گئے۔بعد میں پتا چلا کہ یہ فائرنگ نہیں تھی بلکہ استقبالیہ پٹاخے تھے۔جو چینی انکے اسٹاف کو بتانا بھول گئے تھے”۔ مذکورہ دعوے کے ساتھ وائرل ویڈیو کو بابو بھائی جی این نامی یوٹیوب پر 29 اگست 2022 کو شیئر کیا گیا تھا۔ جسے ہمارے آرٹیکل لکھنے تک 10 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ جبکہ 18 ہزار صارفین نے ویڈیو کو پسند کیا ہے۔ آرکائیو لنک یہاں دیکھیں۔ فیس بک پر مذکورہ ویڈیو کو سعودی وزیر دفاع سے منسوب کرکے کتنے صارفین نے شیئر کیا ہے؟ یہ جاننے کے لئے ہم نے کراؤڈ ٹینگل پر “سعودی وزیر دفاع ریاض میں چینی سفارت خانے” کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر پچھلے 3 دنوں میں 95 پوسٹ شیئر کئے گئے ہیں اور 587 فیس بک صارفین نے اس موضوع پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ جبکہ ٹویٹر پر بھی اس ویڈیو کو مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔ سعودی وزیر دفاع کے ریاض میں چینی سفارت خانے کے دورے کا بتا کر شیئر کی گئی ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے کچھ فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں عربی نیوز آؤٹ لیٹ کے ویریفائیڈ فیس بک پیج سے 13 دسمبر 2019 کو شیئر شدہ پوسٹ ملی۔ کیپشن میں دی گئی معلومات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو کویت کی ہے، جہاں ذاتی گارڈ کے لیے فوجی مشق کی گئی تھی۔ سرچ کے دوران نیوز چیکر کو عرب کی نیوز ویب سائٹ الحدث کے ٹویٹر ہینڈل پر 12 دسمبر 2019 کو شائع ویڈیو رپورٹ ملی۔ جس میں اس ویڈیو کے ساتھ کئے گئے دعوے کو فرضی بتایا گیا ہے۔ سرچ کے دوران ہمیں کویت ٹائمز کی ویب سائٹ پر شائع 10 دسمبر 2019 کی ایک خبر ملی، جس کا عنوان تھا ‘گلف ڈیفنس، ایرو اسپیس ایکسپو شروع ہو گیا ہے، جس میں 32 ممالک شامل ہیں’۔ آرٹیکل کے مطابق 9 دسمبر 2019 کو کویت میں شروع ہونے والی 5ویں گلف ملٹری اینڈ ایرو اسپیس (جی ڈی اے) نمائش اور کانفرنس میں دنیا بھر کے 32 ممالک کی 212 اعلیٰ دفاعی اور ہتھیار فرموں نے شرکت کی تھی۔ تین روزہ یہ نمائش عام لوگوں کے لیے مفت تھی اور مشرف کے کویت انٹرنیشنل فیئر گراؤنڈ میں منعقد کی گئی تھی۔ نیوز چیکر نے کویت آرمی کے انسٹاگرام پیج کو بھی چیک کیا ۔ اس دوران ہمیں 16 دسمبر 2019 کو کویت آرمی جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کے آفیشل اکاؤنٹ کی ایک انسٹاگرام پوسٹ ملی۔ ویڈیو میں اسی واقعے کو ایک مختلف اور واضح زاویے سے دکھایا گیا ہے۔ پوسٹ کا کیپشن عربی میں تھا، ترجمہ کرنے پر پتا چلا کہ ویڈیو”امیری گارڈ کے ڈسپلے کا وہ حصہ جسے 5ویں گلف ملٹری اینڈ ایرو اسپیس نمائش کے دوران پیش کیا گیا تھا، یہ نمائش مشرف میلے کے میدان میں 10 سے 12 دسمبر 2019 کے دوران منعقد کی گئی تھی۔” اس طرح ہماری تحقیقات سے واضح ہوا کہ سعودی وزیر دفاع کے ریاض میں چینی سفارت خانے کے دورے کا بتا کر شیئر کی گئی ویڈیو پرانی ہے اور کویت میں ہوئی 5ویں گلف ملٹری اینڈ ایرو اسپیس (جی ڈی اے) نمائش کی ہے۔ Our Souces Facebook post by madar.alsaa.news on 12 Dec 2019 Twitter Post by @AlhadathQ8 on 12 Dec 2019 Media Report Published by Kuwait Times report on 10th Dec 2019 Instagram Post by @KuwaitArmy on 16 Dec 2019 نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software