About: http://data.cimple.eu/claim-review/51d3721977b0d6128d82e90d8389dca6586bc7e32a194684aa9740d8     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check فیس بک ،ٹویٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ تصویر میں دو سی آر پی ایف جوانوں کی تصاویر ہے، دونوں تصاویر کا موازنہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا جا رہا ہےکہ 2012 میں سی آر پی ایف جوانوں کی وردی کیسی تھی اور اب 2021 میں وہ کس طرح تکنیک سے لیس وردی پہنے ہوئے ہیں۔ کراؤڈ ٹینگل پر ملے ڈیٹا کےمطابق اس تصویر کو سب سے پہلے ایک جنوری کو فیس بک پر شیئر کیا گیا تھا،جس کے بعد یہ تصویر وائرل ہوگئی۔ ٹویٹر پر بھی اس تصویر کو کافی شیئر کیا گیا ہے، ساتھ ہی شیئر چیٹ پر بھی صارفین شیئر کر رہے ہیں۔ سی آر پی ایف جوانوں کی تصاویر سے منسوب کرکے شیئر کی گئی تصاویر کو ہم نے الگ الگ ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں پتا چلا کہ یہ دونوں تصویر سی آر پی ایف جوانوں کی ہی ہیں۔ پہلی تصویر سال 2012 کی ہے، جس میں سی آر پی ایف کا ایک جوان کشمیری خاتون سے بات کر رہا ہے، یہ تصویر عالمی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔ وہیں دوسری تصویر میں نظر آرہا جوان سی آر پی ایف ویلی قیو اے ٹی( کویک ایکشن ٹیم ) کا ممبر ہے۔اپنی ڈیوٹی کر رہے اس جوان کی تصویر جنوری 2021 میں راشٹریہ رنگ شالا کیمپ میں یوم جمہوریہ کے موقع پر لی گئی تھی۔یہ تصویر گیٹی امیجز کی ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہے۔ سی آر پی ایف کی ویلی کویک ایکشن ٹیم جموں کشمیر میں کام کرتی ہے۔ اس آرمی فورس کا کام دہشت گردوں کو مار گرانا ہے۔ یہ تربیت یافتہ کمانڈوز کی ایک ٹیم ہے، جو بھارتی فوج اور جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ کام کرتی ہے۔ اس فوجی دستے نے صرف 26 آپریشنز میں 50 بہادری ایوارڈس حاصل کیے ہیں۔ سی آر پی ایف کی وردی میں حال کے دنوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور نا ہی اس سے متعلق کوئی جانکاری آفیشل ویب سائٹ پر موجود ہے۔ دسمبر 2012 میں ہوئی سی آر پی ایف کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بھی مختلف دستوں کی وردی دیکھی جا سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فیس بک پیج سے انڈین آرمی پر بنی شارٹ فلم کو چینی فوج سے جھڑپ کا بتاکر کیاگیا شیئر شیئر کی جا رہی دونوں تصاویر سی آر پی ایف کے دو الگ الگ دستوں کی ہیں۔ پہلی تصویر 2012 کی ہے، جہاں جموں کشمیر میں تعینات سی آر پی ایف جوان ایک خاتون سے پوچھ تاچھ کر رہا ہے اور دوسری تصویر جنوری 2021 میں یوم جمہوریہ کے پروگرام کے موقع پر تعینات سی آر پی ایف ویلی کویک ایکشن ٹیم کے کمانڈو کی ہے۔ Alamy: https://bit.ly/3mUlJuF Getty Images: https://www.gettyimages.in/detail/news-photo/commando-on-high-alert-ahead-of-republic-day-celebration-at-news-photo/1230740806?adppopup=true CRPF Website: https://crpf.gov.in/ نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔ 9999499044 Mohammed Zakariya September 12, 2024 Mohammed Zakariya July 24, 2024 Mohammed Zakariya July 25, 2024
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software