About: http://data.cimple.eu/claim-review/53563eb5b1e9cdc3146fe0e99dd04ee12c78cae7500b6cd1119af72b     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check Claim شاہ رخ خان آئی پی ایل 2024 ٹرافی کو بوسہ دیکر جیت کی خوشی مناتے ہوئے۔ Fact ٹرافی کو بوسہ دیتے ہوئے شاہ رخ خان کی یہ تصویر 2014 کی ہے۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے 26 مئی کو سن رائیزرس حیدرآباد کو 8 وکٹوں سے شکست دےکر آئی پی ایل 2024 کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔ کے کے آر نے 2014 کے بعد اب ٹرافی جیتی ہے۔ اب اسی تناظر میں سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کی ایک تصویر شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں وہ ٹرافی کو بوسہ دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ دعویٰ ہے کہ بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی یہ تصویر آئی پی ایل 2024 ٹرافی کو چوم کر جیت کی خوشی منانے کی ہے۔ ٹرافی کو بوسہ دیتے شاہ رخ خان کی وائرل تصویر کو ہم نے ریورس امیج سرچ کیا. جہاں ہمیـں ہوبہو تصویر کئی فیس بک پیج پر ملی، جسے 2 و 8 جون 2014 کو شیئر کیا گیا تھا۔ اس سے پتا چلاکہ تصویر کافی پرانی ہے۔ لیکن جن پیج سے اسے 2014 میں شیئر کیا گیا تھا وہ شاہ رخ خان کے نام سے بنے فین فیس بک پیج ہیں۔ اس کے علاوہ ہمیں یہی تصویر 2 جون 2014 کو شیئر شدہ شاہ رخ یونیورس نامی مستند ایکس ہینڈل پر موصول ہوئی۔ جس کے ساتھ دی گئی معلومات سے واضح ہوا کہ مذکورہ تصویر 2014 میں کے کے آر کی جیت کے بعد ٹرافی کو بوسہ دینے کی ہے۔ مزید ہم نے تصویر کو غور سے دیکھا تو انگلش میں ‘اسپورٹز پِکس’ کا واٹر مارک نظر آیا۔ پھر ہم نے گوگل پر “شاہ رخ خان، آئی پی ایل 2014، اسپورٹز پکس” انگلش میں کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں اسپورٹز پکس نامی ویب سائٹ پر ٹرافی کو بوسہ دیتے ہوئے شاہ رخ خان کی ہوبہو تصویر ملی۔ اسپورٹز پکس ویب سائٹ کے مطابق شاہ رخ خان کی یہ تصویر ایک جون 2014 کو بنگلور کے ایم چِنّا سوامی اسٹیڈیم میں منعقدہ کنگز الیون پنجاب اور کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے درمیان پیپسی انڈین پریمیئر لیگ سیزن 2014 کے فائنل میچ کے دوران ٹرافی کے ساتھ پوز دینے کی ہے۔ اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات کے دوران ملے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ ٹرافی کو بوسہ دیتے ہوئے شاہ رخ خان کی یہ تصویر کنگز الیون پنجاب اور کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے درمیان پیپسی انڈین پریمیئر لیگ سیزن 2014 کے فائنل میچ کی ہے۔ Sources Facebook post KING KHAN Shahrukh khan and Shahrukh Khan – The sexiest actor in the world on 02, 08 Jun 2014 X post by @SRKUniverse on Jun 2, 2014 Image found on Sports Pics website on 01 Jun 2014 نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software