فیکٹ چیک: روہت شرما اور بابر اعظم کی ملاقات کا ویڈیو پرانا ہے، چیمپئنز ٹرافی 2025 کا نہیں
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو سال 2023 کا مینز ورلڈ کپ ٹرافی کے دوران کا ہے جب بابر اعظم اپنی ٹیم کے ساتھ بھارت آئے تھے۔ احمدآبد کے اس پرانے ویڈیو کو فرضی دعوی کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی 2025 سے جوڑتے ہوئے پھیلایا جا رہا ہے۔
By: Umam Noor
-
Published: Feb 19, 2025 at 01:13 PM
-
Updated: Feb 19, 2025 at 05:03 PM
-
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ 19 فروری سے چیمپئنز ٹرافی 2025 شروع ہو رہی ہے۔ اور اسی سلسلہ میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کو پاکستانی کرکٹر بابر اعظم سے ملتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ روہت شرما چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لئے پاکستان پہنچ گئے ہیں اور وہیں انہوں نے بابر اعظم سے یہ ملاقات کی ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو سال 2023 کا مینز ورلڈ کپ ٹرافی کے دوران کا ہے جب بابر اعظم بھارت آئے تھے۔ احمدآبد کے اس پرانے ویڈیو کو فرضی دعوی کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی 2025 سے جوڑتے ہوئے پھیلایا جا رہا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’چمپئن ٹرافی فوٹو شوٹ کے لیے روہت شرما پاکستان پہنچ گے‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل ویڈیو کے کی فریمس کو سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں اس ویڈیو کا اسکرین شاٹ کا اے بی پی لائیو کی ویب سائٹ پر 4 اکتوبر 2023 کو شائع ہوئی خبر میں ملا۔ خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، پاکستان کے کپتان (اس وقت کے) بابر اعظم 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے آئی سی سی مینز ورلڈ کپ 2023 کے لیے بدھ 4 اکتوبر کو احمد آباد پہنچے۔ اسی بیچ انہوں نے روہت شرمار سے احمدآباد میں ملاقات کی۔
اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال آگے بڑھائی اور ہمیں اس معاملہ سے متعلق خبر انڈیا ٹی وی نیوز کی ویب سائٹ پر بھی 4 اکتوبر 2023 کو شائع ہوئی ملی۔ یہاں خبر میں بتایا گیا کہ، ’ون ڈے ورلڈ کپ (او ڈی آئی ورلڈ کپ 2023) کے لیے بھارت آنے والی پاکستانی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں تیار ہے۔ وہیں بھارت میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے افتتاحی میچ سے ایک دن پہلے، حصہ لینے والی ٹیموں کے کپتان بدھ کو گجرات کے احمد آباد میں کپتان ڈے تقریب کے لیے جمع ہوئے۔ ایونٹ کے دوران، روہت شرما اور بابر اعظم نے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور بات چیت کی۔
سرچ کئے جانے پر ہمیں اس ویڈیو کا ایک حصہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ویری فائڈ یوٹیوب چینل پر بھی اکتوبر 2023 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو میں بابر اعظم کو احمدآباد آنے اور روہت شرما سے ملتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
قابل غور ہے کہ آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگی۔ بی سی سی آئی نے سیکیورٹی خدشات اور دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تناؤ کی وجہ سے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد آئی سی سی کو ہائبرڈ ماڈل پر عمل کرنا پڑا۔ اس سیریز میں ہندوستان اپنے تمام میچ دبئی میں کھیلے گا۔ اس معاملہ سے متعلق خبر ٹائم آف انڈیا سے متعلق پڑھی جا سکتی ہے۔
دو روز قبل سوشل میڈیا پر روہت شرما کا ایک دیگر ویڈیو بھی پاکستان پہنچنے کے حوالے سے وائرل ہو چکا ہے، اور اس سلسلہ میں ہم نے دینک جاگرن کے اسپورٹس ایڈیٹر ابھیشیک ترپاٹھی سے بات کی تھی۔ انہوں نے بتایا تھا کہ “بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان میں نہیں کھیلے گی۔ ان کے تمام میچ دبئی میں ہوں گے‘‘۔
اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف ’ندیم شہزاد لولی گجر‘ کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ صارف کی بائیو کے مطابق وہ پاکستان کے سیالکوٹ کے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو سال 2023 کا مینز ورلڈ کپ ٹرافی کے دوران کا ہے جب بابر اعظم اپنی ٹیم کے ساتھ بھارت آئے تھے۔ احمدآبد کے اس پرانے ویڈیو کو فرضی دعوی کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی 2025 سے جوڑتے ہوئے پھیلایا جا رہا ہے۔
Claim Review : روہت شرما چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان پہنچ گئے ہیں اور وہیں انہوں نے بابر اعظم سے یہ ملاقات کی ہے۔
-
Claimed By : FB User- Nadeem Shahzad Lovely Gujjar
-
Fact Check : جھوٹ
-
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔