About: http://data.cimple.eu/claim-review/5fda526f8c6d41abdaca9a285815a4c56d07e6a9cf861e645d83559b     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check سوشل میڈیا پر 30 سیکینڈ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ جس سے متعلق صارف کا دعویٰ ہے کہ 12 مارچ 2022 کو سعودی عرب میں 81 ملزموں کو دی گئی پھانسی کے بعد ان کے نماز جنازہ میں شریک ہوئے مجمع کی یہ ویڈیو ہے۔ فیس بک اور ٹویٹر صارفین اس ویڈیو کو مختلف دعوے کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔ ٹویٹر پر ایک صارف نے اس ویڈیو کو “سعودی عرب کے قطیف میں 81 لوگوں کی نماز جنازہ کا منظر بتاکر شیئر کیا ہے”۔ نماز جنازہ والی ویڈیو کے کیپشن میں ایک دوسرے ٹویٹر صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “سعودی عرب کی جلاد حکمرانوں نے شیعت کو دبانے کے لئے 81 مؤمنین کو پھانسی دے دی، لیکن جنازے کے اجتماع نے سعودی حکام کی نیندیں حرام کر دی ہیں”۔ فیس بک پر مذکورہ وائرل ویڈیو کے کیپشن میں ایک صارف نے لکھا ہے کہ سعودی عرب کی جلاد حکمرانوں نے شیعت کو دبانے کے لیے 41 مؤمنین کو پھانسی دے دی، لیکن جنازے کے اجتماع نے سعودی حکام کی نیندیں حرام کر دیں، سلام یا حسین علیہ السلام۔ اسی طرح کچھ صارفین 81 افراد تو کچھ نے80 افراد کے نماز جنازہ کا بتاکر ویڈیو شیئر کیا ہے۔ مذکورہ دعوے کے ساتھ نماز جنازہ کی ویڈیو یوٹیوب پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔ کیا سعودی عرب میں 81 ملزموں کو سزائے موت دی گئی ہے؟ اس دعوے سے متعلق جب ہم نے کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں نیوز ویب سائٹ رائٹرز پر شائع 13 مارچ 2022 کی رپورٹ ملی۔ جس کے مطابق 12 مارچ بروز سنیچر کو ایک ساتھ 81 افراد کو “گمراہ کن عقائد اور دہشت گردی” کے الزامات میں سزائے موت دے دی گئی۔ جن میں 37 افراد سعودی 7 یمن اور ایک شامی سمیت دیگر ملزمین شامل تھے۔ یونائیٹیڈ نیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق جن 81 افراد کو سعودی عرب میں سزائے موت دی گئی ہے ان میں 41 افراد کا تعلق شیعہ طبقے سے تھا۔ پھر ہم نے وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ویڈیو کو کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے چند فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ لیکن ہمیں کچھ بھی اطمینان بخش نتائج نہیں ملے۔ تب ہم نے یوٹیوب پر کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 8 اور 9 نومبر 2014 کو اپلوڈ شدہ علی شواہین و عدسة المنصورة نامی یوٹیوب چینل پر ہوبہو وائرل ویڈیو ملا۔ یوٹیوب چینل علی شواہین کے مطابق یہ ویڈیو “الدلوہ کے شہداء کے جنازے کا ہے”۔وہیں عدسة المنصورة یوٹیوب چینل پر وائرل ویڈیو کو الدلوہ میں 13 محرم 1437 ہجری میں پیش آئے شہداء الاحساء کے جنازے کا بتایا گیا ہے۔ اپنی تحقیقات میں اضافہ کرتے ہوئے ہم نے “سعودی عرب کے دلوہ شہداء” گوگل کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں وائرل ویڈیو سے ملتے جلتے کیفریم کے ساتھ حسن نیوز نامی ویب سائٹ پر شائع 7 نومبر 2014 کی ایک رپورٹ ملی۔ رپورٹ میں اس منظر کو الدلوہ دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے لوگوں کے نماز جنازہ میں ایک لاکھ سے زائد افراد کی شرکت کا بتایا گیا گیا ہے۔ اس سے متعلق جب ہم نے انگلش کیورڈ سر چ کیا تو ہمیں دی وال اسٹریٹ اور دی نیو عربیو عرب پر شائع 2014 کی رپورٹس ملیں، جہاں ہمیں پتا چلا کہ الدلوہ سعودی عرب کا ایک صوبہ ہے، جہاں دہشت گرد حملے میں ہلاک ہوئے لوگوں کے نماز جنازہ کا یہ ویڈیو ہے، اس حادثے میں 2 پولس اہلکار سمیت 8 شیعہ مسلم کی موت ہوئی تھی۔ نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو حالیہ سعودی عرب میں 81 ملزموں کو دی گئی سزائے موت کے بعد ان کے نماز جنازہ کی نہیں ہے۔ بلکہ یہ ویڈیو 8 سال پرانی ہے اور دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے شیعہ مرحومین کے نماز جنازہ کی ہے۔ Our Sources Media Report Published by Reuters on 13/03/2022 Media Report Published by INews.co.uk on 16/03/2022 Video Uploaded on YouTube channel ali Shwaiheen/ 9 Nov 2014 Video Uploaded on YouTube channel عدسة المنصورة /Nov 8/2014 Media Report Published by HasanNews on 07/11/2014 Media Report Published by The Wall Street journal on 09/11/2014 نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دیئے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔ 9999499044 Mohammed Zakariya July 29, 2024 Mohammed Zakariya July 1, 2024 Mohammed Zakariya May 29, 2024
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 2 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software