About: http://data.cimple.eu/claim-review/6104507f6f957f1525bdd2f3018875f38c1a069a7808ea276c87f495     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check فیس بک اور یوٹیوب پر اجمیر شریف درگاہ کا ایک ویڈیو شیئر کیا جا رہا۔ اس ویڈیو سے متعلق صارفین کا دعویٰ ہے کہ “نماز عشاء کے بعد اجمیر شریف درگاہ کے گنبد پر روشنی کا منظر دیکھا گیا۔ سبحان اللہ۔ بتادوں کہ اس ویڈیو کو ہندی کیپشن کے ساتھ بھی خوب شیئر کیا گیا ہے۔ اس واقعے کو 18 ستمبر کی رات کا بتایا جا رہا ہے۔ کراؤڈ ٹینگل پر جب ہم نے “کل رات نماز عشاء گنبد شریف” سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر محض پچھلے 7 دنوں میں 4,105 فیس بک صارفین تبادلہ خیال کر چکے ہیں۔ وائرل پوسٹ کے آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔ اجمیر درگاہ کی ساکھ ہندوستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں ہے۔ یہ درگاہ راجستھان کے اجمیر شہر میں واقع ہے۔اس درگاہ کا تعلق حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ سے ہے۔ ان کے ماننے والوں میں مسلمان ہی نہیں بلکہ غیر مسلم و سیاسی لیڈران کی بھی ایک کثیر تعداد ہے جو اکثر درگاہ پر جا کر اپنی عقیدت پیش کرتے رہتے ہیں۔ بہت سارے کرشمائی واقعات اس درگاہ سے اور حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ سے جڑے ہوئے ہیں۔ اسی سلسلے میں ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ جسے کرشمائی بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ اسے شیئر کر رہے ہیں۔ اجمیر شریف درگاہ میں کرشمائی روشنی کے نام پر وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی تحقیقات کا آغاز کیا۔ سب سے پہلے ہم نے ہندی اور اردو میں “اجمیر شریف درگاہ میں چمتکار”(معجزہ) کیورڈ کی مدد سے یوٹیوب پر سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں کئی یوٹیوب ویڈیوز ملے، جن میں درگاہ پر نظر آرہی روشنی کو معجزہ بتایا گیا ہے۔ مذکورہ سرچ کے دوران ہمیں ایس کے ٹالک ولوگس نامی یوٹیوب چینل پر 19 سیکینڈ کا اپلوڈ شدہ ایک ویڈیو ملا۔ جس کے 11 سیکینڈ کے بعد دیکھنے سے صاف واضح ہوتا ہے کہ ویڈیو کے ساتھ کیا گیا دعوی گمراہ کن ہے۔ ویڈیو کے 11 سیکینڈ کے بعد جب درگاہ میں گنبد کے ذریعے کسی غیبی قوت کے داخل ہونے کا دعوی کیا گیا ہے، اسی وقت درگاہ کے ارد گرد لگی لائیٹوں میں بھی غیر معمولی حرکت دیکھنے کو ملتی ہے۔ جسے آپ درج ذیل میں کی گئی نشاندہی میں دیکھ سکتے ہیں۔ سرچ کے دوران ہمیں لائیو اجمیر نیوز نامی یوٹیوب چینل پر واِئرل ویڈیو سے متعلق ایک خبر ملی۔ جس میں چینل کے ایڈیٹر محمد نواز خان کی درگاہ کمیٹی کے ممبر سے ہوئی بات چیت بھی سنی جا سکتی ہے۔بتادوں کہ درگاہ کمیٹی کے ممبرس نے مذکورہ دعوے کو فرضی بتاتے ہوئے وائرل ویڈیو کو ایڈیٹیڈ بتایا ہے۔ مزید جانکاری کے لئے جب ہم نے صحافی محمد نواز خان سے فون پر رابطہ کیا اور مذکورہ ویڈیو کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے ہمیں بتایا کہ “ایسے تو درگاہ آنے والے عقیدت مندوں کے ہزاروں قصے عام ہیں، لیکن وائرل ویڈیو میں دکھائی جا رہی روشنی کسی بھی طرح کا معجزہ نہیں ہے، بلکہ ویڈیو ایڈیٹیڈ ہے یا بارش کی وجہ سے اس طرح کی روشنی کیمرے میں قید ہوئی ہے”۔ کیورڈ سرچ کے دوران ہمیں درگاہ کمیٹی درگاہ خواجہ صاحب اجمیر کی جانب سے شیئر کیا گیا ٹویٹ اور فیس بک پوسٹ ملا۔جس میں اجمیر شریف درگاہ کے گنبد پر کرشمائی روشنی کے نام پر شیئر کئے جا رہے دعوے کو فرضی بتایا گیا ہے۔ وائرل ویڈیو کے سلسلے میں مزید معلومات کے ٖلئے ہم نے درگاہ کے نائب ناظم ڈاکٹر عادل سے رابطہ کیا۔ بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ اجمیر شریف درگاہ میں کرشمائی روشنی کے نام پر شیئر کیا جا رہا دعویٰ فرضی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ درگاہ میں ہوئے معجزات و کرامات سے متعلق کئی عقیدت مندوں نے اپنا تجربہ بیان کیا ہے۔ لیکن جو روشنی والا دعویٰ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا رہا ہے وہ سراسر غلط ہے۔انہوں نے دنیا بھر کے عقیدت مندوں سے جھوٹی خبر شیئر نہ کرنے کی اپیل بھی کی۔ نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ اجمیر شریف درگاہ میں کرشمائی روشنی کا حوالہ دے کر شیئر کیا گیا ویڈیو ایڈیٹیڈ ہے اور غلط ہے۔ Dr Adil, Assistant Nazim, Dargah Ajmer Sharif نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔ 9999499044
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software