Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact checks doneFOLLOW US
Fact Check
کراچی میں شدید سردی کی پہلی برف باری کی وجہ سے ایم اے جناح روڈ پر 3 فٹ تک برف باری ہوئی۔جس کی وجہ سے کئی گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک تصویر خوب گردش کررہی ہے۔جس میں سڑک برف سے ڈھکی ہوئی نظر آرہی ہے۔یوزرس کا دعویٰ ہے کہ وائرل تصویر پاکستان کے کراچی کی ہے۔بتادوں کہ یہ تصویر 24 اور 25 نومبر کو بھی سوشل میڈیا کے معروف پلیٹ فارم ٹویٹر اور فیس بک پر شیئر کی جاچکی ہے۔درج ذیل میں آرکائیو لنک موجود ہیں۔
پلائی مالاکنڈ ایجنسی کے پوسٹ کاآرکائیو لنک۔
فیس بک پر میمس بائی شیخ کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔
خان باب کے ٹویٹر پوسٹ کا آرکائیو لنک۔
سوشل میڈیا پر برف باری کی جس تصویر کو کراچی کا بتایا جارہاہے۔اس حوالے سے ہم نے سب سے پہلے تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔اس دوران ہمیں ہمیں افغانستان مائی پیشن(Afghanistan My Passion ) نامی آفیشل فیس بک ہینڈل پر وائرل تصویر ملی۔جس کے مطابق یہ تصویر افغانستان کے کابل کی ہے۔بتادوں کہ یہ پوسٹ 9فروری 2019 کی ہے۔
وائرل تصویر کے حوالےسے ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا۔اس دوران ہمیں امان صداقت نامی انسٹاگرام ہینڈل پر5 فروری2019کا ایک پوسٹ ملا۔جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ سردیوں کے موسم میں دارالامان روڈ کابل کا منظر۔ وہیں سرچ کے دوران امان صداقت کے فیس بک وائرل تصویر ملی۔
جب ہم نے گوگل میپ پر داروالامان روڈ کابل سرچ کیا ۔جہاں ہمیں پتاچلا کہ واقعی افغانستان میں اس نام سے روڈ موجود ہے۔
سرچ کے دوران ہمیں نیو یارک ٹائمس پر شائع 2017 کی ایک خبر ملی۔جس میں بھی کابل کی دارالامان روڈ کی تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے۔
نیوزچیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوتاہے کہ وائرل تصویر افغان کے دارالحکومت کابل کی ہے۔ جو کہ گذشہ سال ایک افغان فوٹوگرافر امان صداقت نے لی تھی اور اسے فیس بک پر پوسٹ بھی کیا تھا۔
Our Sources
AfghanistanMyPassion:https://www.facebook.com/Ariyana.Afghanistan/photos/a.525765674198869/1984300555012033/?type=3
Aman:https://www.instagram.com/p/BtfvLXaFI0b/
Aman:https://www.facebook.com/amanullahsedaqat/posts/2281449995198687
Maphttps://www.google.com/maps/place/Kabul,+Afghanistan/@34.518044,69.190529,3a,103.3y/data=!3m8!1e2!3m6!1sAF1QipOZHWB1rT24AM2FYwNaWHuMHQhv1IANGhLWRqmB!2e10!3e12!6shttps:%2F%2Flh5.googleusercontent.com%2Fp%2FAF1QipOZHWB1rT24AM2FYwNaWHuMHQhv1IANGhLWRqmB%3Dw203-h119-k-no!7i720!8i425!4m8!1m2!2m1!1zINqp2KfYqNmEINqp24wg2K_Yp9ix2KfZhNin2YXYp9mGINix2YjaiCA!3m4!1s0x38d1694c3c1e6d49:0xebdf473578214429!8m2!3d34.5553494!4d69.207486
NYtimes:https://www.nytimes.com/2017/03/19/world/middleeast/kabul-afghanistan-gunfire-politicians.html
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Mohammed Zakariya
January 24, 2024
Mohammed Zakariya
January 9, 2023
Mohammed Zakariya
January 7, 2023