Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact checks doneFOLLOW US
Crime
سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ شاہین باغ کی بلقیس دادی نے ہاتھرس معاملے پر اپنے ایک پوسٹر کے ذریعے پیغام دیا ہے کہ بائیں بازو کے جہادی(وام پنتھی) ہوش میں آجاؤ اور اس پر سیاست کرنا بند کرو۔
سوشل میڈیاپر بلقیس دادی کا ہاتھ میں لئے ہوئے پوسٹر کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے۔جس میں لکھا ہے کہ “ہاتھرس پر سیاست بندکرو،وام پنتھی جہادی ہوش میں آؤ “لکھا ہوا ہے۔اس پوسٹر کو کِریٹلی میڈیا نامی یوزر نے شیئر کیا ہے۔آرکائیو لنک۔
شاہین باغ کی بلقیس دادی کے حوالےسے وائرل دعوے کی اصل سچائی جاننے کےلئےہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔سب سے پہلے ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ بلقیس دادی نے ہتھرس معاملے پر کیابیان دیا ہے؟اس دوران ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں اے بی پی نیوز پر 3اکتوبر کا ایک انٹرویو ملا۔جس میں انہوں نے کہا کہ متاثرہ اہل خانہ سے وہ ملنا چاہتی ہیں اور جو بھی مجرم ہے اسے پھانسی دینی چایئے۔
وہیں سرچ کے دوران ہمیں یوٹیوب پر ایک اور ویڈیو ملا۔جو وائرل پوسٹ سے ملتا جلتا ہے۔جس میں بلقیس دادی ہاتھ میں” جسٹس فار منیشا” لکھا ہوا پوسٹر لئے ہوئی ہیں۔
وہیں دوسری جانب جب ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں بولتا ہندوستان نامی نیوز ویب سائٹ پر وائرل پوسٹ ملا۔جس میں مذکورہ باتیں لکھی ہوئی ہیں۔
مذکورہ ویڈیو اور نیوزویب سائٹ پر ملی جانکاری سے واضح ہوچکا کہ بلقیس دادی جو پوسٹر ہاتھ میں لئے ہیں اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔پھر ہم نے سوشل میڈیا پر کچھ ٹولس کی مدد سے کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں کئی آفیشل اور اَن آفیشل ٹویٹر ہینڈل پردوطرح کے وائرل پوسٹ ملے۔جس میں”میں پوچھنا چاہتی ہوں ہتھرس کی متاثرہ کے گاؤ جانےکےلئے ویزا کہاں سے ملےگا؟(DALIT LIVES MATTER)لکھا ہوا ہے۔دوسرے میں “جسٹس فار منیشا”لکھا ہوا تھا۔درج ذیل میں یک بعد دیگرے ٹویٹ دیکھ سکتے ہیں۔
سمیت بلو کے پوسٹ۔
ہیمانشو والمیکی کے پوسٹ۔
انڈین مسلماہس نامی یوزر نے بھی اس پوسٹر پو شیئر کیا ہے۔
سبھی تحقیقات سے واضح ہوچکا کہ پوسٹر کے ساتھ چھیڑچھاڑ ہوا ہے۔پھر ہم نے دونوں تصاویر کا موازنہ کیا۔جس میں بہت سی کمیا ہمیں نظر آئیں۔جو در ج ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔
نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ بلقیس دادی کے ہاتھ میں موجود پوسٹر کےساتھ چھیڑ چھاڑکی گئی ہے۔دادی جس پوسٹر کو ہاتھ میں لئے ہیں اسے یوزر نے ایڈیٹ کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔تاکے عوام میں گمراہی پھیلائی جاسکے۔
boltahindustan:https://boltahindustan.in/bh-news/shaheen-bagh-dadi-asked-where-will-i-get-a-visa-to-go-to-hathras/
World News Agency:https://www.youtube.com/watch?v=lAyvkOYDayI
Twitter:https://twitter.com/HimanshuValmi13/status/1312420740445147136
Twitter:https://twitter.com/BluePan10159831/status/1312396405936332800
Twitter:https://twitter.com/IndianMuslimahs/status/1312414727054663680
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Mohammed Zakariya
January 10, 2025
Mohammed Zakariya
March 19, 2024
Mohammed Zakariya
January 24, 2024