About: http://data.cimple.eu/claim-review/6661e1516be0e817023bf551ce92c220b9e3a1638bbae2469678b062     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check Claim رواں ماہ کی 19 تاریخ کو ہوئی پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد بی جے پی کی جانب سے وی وی پیٹ سے پرچی چرانے کی ویڈیو۔ Fact ویڈیو پرانی ہے اور الیکشن کمیشن کے طریقہ کار کے مطابق ووٹوں کی گنتی کے بعد ووٹنگ پرچیوں کو محفوظ کرنے کی ہے۔ رواں ماہ کی 19 تاریخ کو لوک سبھا انتخابات 2024 کے لئے 102 سیٹوں پر پہلے مرحلے کی ووٹنگ عمل میں آچکی ہے۔ جس کے بعد سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک، ایکس اور واہٹس ایپ پر ایک ویڈیو ہندی کیپشن کے ساتھ خوب گردش کر رہی ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ ای وی ایم اور وی وی پیٹ میں بھارتی جنتا پارٹی کی جانب سے کی گئی گربڑی کی یہ ویڈیو رواں ماہ کی 19 تاریخ کو ہونے والے پہلے مرحلے کی ووٹبگ کے بعد کی ہے۔ وی وی پیٹ سے پرچی چوری کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل لینس پر سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 12 دسمبر 2022 کو گجرات عام آدمی پارٹی کے یوتھ پرسیڈنٹ برج راج سولنکی کے فیس بک پیج پر دوسرے اینگل سے بنائی گئی مذکورہ ویڈیو ملی۔ جس میں اس ویڈیو کو گجرات کے بھاؤنگر کے ویسٹ 105 اسمبلی حلقے کا بتایا گیا ہے۔ مزید سرچ کرنے پر ہمیں وی دی پیوپل3009 نامی ایکس ہینڈل کے جواب میں کئے گئے بھاؤنگر کے کلیکٹر و ضلع مجسٹریٹ کا ایک پوسٹ فراہم ہوا۔ جسے 15 دسمبر 2022 کو شیئر کیا گیا تھا۔ جس میں اس ویڈیو کے حوالے سے وضاحت کی گئی ہے۔ اس ٹویٹ میں ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے، جس میں لکھا ہوا ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کے مطابق جب ووٹوں کی گنتیاں مکمل ہو جاتی ہیں تو پرچیوں کو وی وی پیٹ سے ہٹا دیا جاتا ہے اور انہیں سیاہ لفافوں میں رکھ کر سیل کر دیا جاتا ہے، تاکہ وی وی پیٹ کو اگلے انتخابات میں استعمال کیا جا سکے۔ اس پورے عمل کی ویڈیو بنائی جاتی ہے، جس کی ایک کاپی اسٹرانگ روم میں رکھتے ہیں اور ایک متعلقہ ڈی ای او کو سونپ دی جاتی ہے۔ کیرالہ اسکول آئی سی ٹی نامی یوٹیوب چینل پر وی وی پیٹ موک پول پرچیوں کو سیل(مہربند) کرنے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وی وی پیٹ اور ای وی ایم سے متعلق مزید معلومات الیکشن کمیشن کے آفیشل یوٹیوب چینل پر تفصیلی ویڈیو دیکھ کر حاصل کی جا سکتی ہے۔ لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وی وی پیٹ سے پرچی چرانے کا بتاکر شیئر کی جا رہی وائرل ویڈیو پرانی ہے اور الیکشن کمیشن کے طریقہ کار کے مطابق ووٹوں کی گنتی کے بعد وی وی پیٹ سے ووٹنگ پرچیوں کو لفافے میں محفوظ کرنے کی ہے، ویڈیو کے ساتھ کیا گیا دعویٰ فرضی ہے۔ Sources Facebook post by Brij Raj Solanki on 12 Dec 2022 X post by Collector & District Magistrate, Bhavnagar on 15 Dec 2022 Video published by YouTube channels Kerala School ICT Help and Election Commission of India on 12 Sept 2018/9 Mar 2021 نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔ Mohammed Zakariya September 10, 2024 Mohammed Zakariya July 11, 2024 Mohammed Zakariya June 5, 2024
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software