About: http://data.cimple.eu/claim-review/6a72b142d3eda078e4c30e062b4bd1ef79e8890eec44f1b881965445     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check Claim غریدہ فاروقی کی کتے کو بوسہ لیتے ہوئے تصویر وائرل۔ Fact وائرل تصویر میں کتے کو چومتے ہوئے خاتون بھارتی ماڈل ادیتی مستری ہیں۔ ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی گئی، جس میں ایک خاتون سیاہ رنگ کے کتے کو چومتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ تصویر کے ساتھ صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ تصویر میں موجود خاتون پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور اینکر پرسن غریدہ فاروقی ہیں۔ پوسٹ کے کیپشن میں ایک مستند ایکس صارف نے لکھا کہ “غریدہ فاروقی کو کیا ہو گیا کتا چوم رہی ہے یہ”۔ وہیں ایک دیگر ایکس صارف نے کیپشن میں لکھا کہ “یہ غریدہ فاروقی کیا کر رہی ہے”۔ غریدہ فاروقی کا بتا کر شیئر کی گئی تصویر کی حقیقت جاننے کے لئے سب سے پہلے ہم نے اس کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں ایکسپوز پروپیگنڈا نامی مستند ایکس ہینڈل پر 2 اپریل 2024 کی ایک پوسٹ ملی۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ تصویر غریدہ فاروقی کی نہیں بلکہ بھارتی ماڈل ادیتی مستری کی ہے۔ تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے “ادیتی مستری کسنگ ڈاگ” کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں اسی تصویر سے ملتی جلتی تصویر ادیتی مستری 2067(فین پیج) اور ریئل ادیتی مستری نامی انسٹاگرام ہینڈل پر موصول ہوئی۔ ان تصاویر میں خاتون کا چہرہ بہت واضح ہے۔ وائرل تصویر اور ادیتی مستری کی تصاویر کا موازنہ کرنے پر یہ واضح ہوا کہ تصویر میں کتے کا بوسہ لیتے ہوئے نظر آ رہی خاتون پاکستانی صحافی غریدہ فاروقی نہیں بلکہ بھارتی ماڈل ادیتی مستری ہیں۔ مزید بتادوں کہ غریدہ فاروقی سے متعلق اس سے پہلے بھی فرضی خبریں پھیلائی جا چکی ہیں۔ جن میں سے ایک ترمیم شدہ تصویر کا فیکٹ چیک نیوز چیکر پہلے بھی کر چکا ہے۔ جسے آپ یہاں کلک کر کے پڑھ سکتے ہیں۔ تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے غریدہ فاروقی کے متعلق مزید جاننے کی کوشش کی۔ اس دوران ہمیں دنیا بھر میں آزاد صحافت کو فروغ دینے والی غیر منافع بخش تنظیم “کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس” نامی ویب سائٹ پر 5 مئی 2022 کو شائع شدہ ایک آرٹیکل فراہم ہوا۔ جس کے مطابق 2014 سے اب تک غریدہ فروقی صنفی طور پر آن لائن ہراساں کئے جانے سے متعلق 8 شکایتیں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے پاس درج کروا چکی ہیں، جن میں قتل اور عصمت دری کی دھمکیاں بھی شامل ہیں۔ اس طرح نیوز چیکر کی تحققات سے واضح ہوا کہ وائرل تصویر میں کتے کا بوسہ لیتے ہوئے نظر آ رہی خاتون پاکستانی صحافی غریدہ فاروقی نہیں بلکہ بھارتی ماڈل ادیتی مستری ہیں۔ Sources X post by EPropoganda1 on 02 April 2024 Instagram post by aditimistry2607 on 13 Jan 2024 نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software