About: http://data.cimple.eu/claim-review/6e4cb19be1f757ce5b704019923ad156596829558020ec9dd6df43ec     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: ہاتھ کی شکل والے درخت کی یہ تصویر کشمیر کی نہیں، برطانیہ کے ویلز کی ہے ہاتھ کی شکل والے درخت کی وائرل تصویر برطانیہ کے ویلز کی ہے، کشمیر کی نہیں۔ - By: Urvashi Kapoor - Published: Oct 14, 2020 at 06:09 PM نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ، جس میں درخت کے تنے کے اوپر لکڑی کو ہاتھ کی شکل دی گئی ہے۔ اس تصویر کو لے کر دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ کشمیر کے ڈوگری پورہ میں واقع ہے۔ وشواس نیوز کو پتہ چلا کہ وائرل پوسٹ گمراہ کن ہے۔ یہ تصویر صحیح ہے اور ایک ایسا درخت ہے جس کے تنے کو ہاتھ کی شکل میں نقش کیا گیا ہے، لیکن یہ درخت کشمیر میں نہیں بلکہ برطانیہ کے شہر ویلز میں ہے۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ فیس بک صارف ’زفلیقار احمد‘ نے اس پوسٹ کو شیئر کیا ہے۔ پوسٹ میں ہاتھ کی شیپ میں ایک پیڑ نظر آتا ہے۔ پوسٹ کے ساتھ انگریزی میں لکھا ہے ‘Tree Craving, North Kashmir Bondipora’ پڑتال وشواس نیوز نے وائرل تصویر کو گوگل رورس امیج سرچ کی مدد سے تلاش کیا تو ہمیں یہ تصویر 9 گیگ ویب سائٹ کے ایک آرٹیکل میں ملی۔ انگریزی میں لکھے اس آرٹیکل کی سرخی ہے، ’دا جائنٹ آف ویرنوے اسکلپچرڈ بائے سائمن اورورک اٹینڈینگ 50 فیٹ اینڈ نیرلی 15.5 میٹرس۔ کی ورڈس کی مدد سے گوگل سرچ کرنے پر ہمیں بی بی سی پر اس درخت کے بارے میں ایک مضمون بھی ملا ، جس میں وائرل تصویر استعمال کی گئی تھی۔ اس مضمون کے مطابق، اس تصویر میں یوکے میں سب سے لمبے درخت کی باقیات دکھائی گئی ہیں۔ طوفان کے دوران درخت ٹوٹ گیا تھا ، جس کے باقی حصے کو بعد میں بڑے ہاتھ کی شکل دی گئی تھی۔ اس درخت کو 33 سالہ آرٹسٹ سائمن اورورک نے بنایا ہے ہے۔ ہم نے اس پیڑ کے بارے میں اور سرچ کیا تو ہمیں فنکار سائمن اورورک کی ویب سائٹ پر بھی اس کی تصاویر ملی گئیں۔ ہم نے آرٹسٹ سائمن اورورک سے ای میل کے ذریعے رابطہ کیا، جنہوں نے تصدیق کی کہ یہ درخت کا مجسمہ انہوں نے بنایا ہے اور وہ برطانیہ کے شہر ویلز میں ہے۔ وائرل پوسٹ کو گمراہ کن دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک صارف زلفیقار کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ مذکورہ صارف کو 370 صارفین فالوو کرتے ہیں۔ نتیجہ: ہاتھ کی شکل والے درخت کی وائرل تصویر برطانیہ کے ویلز کی ہے، کشمیر کی نہیں۔ - Claim Review : ‘Tree Craving, North Kashmir Bondipora’ - Claimed By : Zulfikar Ahmed Ganai - Fact Check : گمراہ کن مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software