About: http://data.cimple.eu/claim-review/719108ba4c94699fb2c6cbd62ed5fee8453119fdb478069c125f3e41     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے مشہور کامیڈین ٹیکو تلسانیا کی ٹوپی، قمیض اور شلوار پہنے ہوئے ایک تصویر وائرل ہورہی ہے، تصویر سے متعلق صارف کا دعویٰ ہے کہ اداکار ٹیکو تلسانیا مذہب اسلام میں داخل ہو گئے ہیں۔ ٹی وی9 بھارت ورش کی ایک رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کامیڈِین ٹیکو تلسانیا کی پیدائش گجراتی خاندان میں ہوئی تھی، ٹیکو تلسانیا 200 سے زائد چھوٹی بڑِی فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ اسی کے پیش نظر اب مسلم حلیے والی ایک تصویر فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب پر وائرل ہورہی ہے۔ جس کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بالی ووڈ کے مشہور اداکار ٹیکو تلسانیا دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے ہیں۔ فیس بک پر ایک صارف نے وائرل تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ”انڈیا کے مشہور کامیڈین ٹیکو تلسانیہ داٸرہ اسلام میں داخل ہو گئے ہیں اللہ پاک ثابت قدم رکھے آمین”۔ مذکورہ دعوے کے ساتھ ٹیکو تلسانیا کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا جا رہا ہے۔ فیس بک پر مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کی گئی تصویر کو کتنے صارفین نے پوسٹ کیا ہے، یہ جاننے کے لئے ہم نے کراؤڈ ٹینگل پر کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر پچھلے 3 دنوں میں 475 پوسٹ شیئر کئے گئے ہیں اور 305,974 فیس بک صارفین نے اس موضوع پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس تصویر کو ٹویٹر پر بھی مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔ بالی ووڈ کے مشہور کامیڈین ٹیکو تلسانیا مذہب اسلام میں داخل ہو گئے ہیں، اس دعوے کے ساتھ وائرل تصویر کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔ سب سے پہلے مذکورہ دعوے کے حوالے سے گوگل کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں خوش رنگ نامی یوٹیوب چینل پر وائرل تصویر سے ملتی جلتی ویڈیو ملی۔ جس میں ٹیکو تلسانیا کو سفید ٹوپی، قمیض شلوار اور کالے جیکٹ میں دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں تلسانیا سلام کا جواب وعلیکم السلام کہتے ہوئے سنے جا سکتے ہیں، ویڈیو میں دی گئی جانکاری کے مطابق ٹیکو تلسانیا کا یہ حلیہ آئندہ آنے والے شو کا ایک کردار ہے۔ کیورڈ سرچ کے دوران ہمیں شوبز اسٹار نامی ویب سائٹ پر وائرل تصویر کے حوالے سے ایک رپورٹ ملی۔ جس میں لکھا ہے کہ ٹیکو تلسانیا کا یہ حلیہ آئندہ آنے والے شو کا ایک کردار ہے، رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ٹیکو تلسانیا نے اپنے مذہب بدلنے سے متعلق کوئی بیان اب تک جاری نہیں کیا ہے۔ فلمی کمپنی شیمارو کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر جنوری 2022 کو شیئر شدہ ٹیکو تلسانیا کا ایک انٹرویو ملا، جس میں تلسانیا کو بغیر داڑھی کے دیکھا جا سکتا ہے اور یہ بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ٹیکو ایک عام حلیے میں ہیں اور جو وائرل ہو رہا ہے وہ محض ان کے ایک کردار کا حلیہ ہے۔ مزید تحقیقات کے لئے ہم نے اداکار ٹیکو تلسانیا سے فون پر رابطہ کیا اور ان سے وائرل تصویر کے سلسلے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ “یہ محض ایک ڈرامے کا کردار تھا، جس کے لئے میں نے یہ حلیہ اپنایا تھا۔ میں نے اسلام مذہب قبول نہیں کیا ہے اور جو بھی خبریں سوشل میڈیا پر اس سے متعلق گردش کر رہی ہیں وہ فرضی ہیں“۔ اس طرح ہماری تحقیقات میں ثابت ہوتا ہے کہ بالی ووڈ کے مشہور کامیڈین ٹیکو تلسانیا کی مسلم حلیے والی تصویر کے ساتھ دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا دعویٰ فرضی ہے۔ در اصل یہ تصویر ڈرامے کا ایک کردار ہے، جسے اب تبدیلی مذہب سے جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔ Result: False Context/Missing Context YouTube:https://www.youtube.com/watch?v=SpG-736RULA Showbizstar:https://showbizstars.site/tiku-talsania-new-look-stunned-everyone/ Twitter:https://twitter.com/ShemarooEnt/status/1483688172458373120 نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔ 9999499044 Mohammed Zakariya December 19, 2022 Mohammed Zakariya November 23, 2022 Mohammed Zakariya February 17, 2022
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 3 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software