Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact checks doneFOLLOW US
Coronavirus
سوشل میڈیا پر 2 منٹ 48 سیکینڈ کا ایک ویڈیو خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔ صارفین کا ویڈیو سے متعلق دعویٰ ہے کہ جرمنی کے برلن شہر میں غیب سے اذان کی آواز سنائی دے رہی ہے، جسے وہاں کے لوگ اپنے موبائل کیمرہ میں قید کر رہے ہیں۔
فیس بک پر اس ویڈیو کو فاروقی تنظیم کے بہار کے مدھوبنی کے بیورو چیف علی حسن نے بھی شیئر کر کیپشن میں لکھا ہے کہ “آسمان سے اذان ہوئی جرمنی کے برلن شہر میں آسمان سے غیب سے آواز سنائی دینے لگی۔ خدا کی قدرت وہاں کے مسلم اور انگریز لوگوں کو اس غیبی اذان کی آواز اور وہاں کے نظارے کا ویڈیو ریکارڈ کر تے ہوے آپ دیکھ سکتے ہیں۔ اللّهُ اکبر اللّهُ اکبر ماشاء اللّه ماشاء اللّہ”۔ فیس بک پروفائل کے مطابق علی حسن بہار کے معروف ادارہ متھلا یونیور سٹی سے پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔
اس ویڈیو کو مذکورہ دعوے کے ساتھ یوٹیوب پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔ جس کا آرکائیو لنک یہاں دیکھیں۔
ٹویٹر پر وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں دیکھیں۔
واہٹس ایک پر بھی اس ویڈیو کو مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔
فیس بک پر مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کی گئی ویڈیو کو کتنے صارفین نے پوسٹ کیا ہے، یہ جاننے کے لئے ہم نے کراؤڈ ٹینگل پر کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر 24 گھنٹوں میں 9 پوسٹ شیئر کئے گئے ہیں اور 151 فیس بک صارفین نے اس موضوع پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ جبکہ ٹویٹر پر بھی کئی صارفین نے اس ویڈیو کو شیئر کیا ہے۔
کیا جرمنی کے برلن شہر میں غیب سے اذان کی آواز سنائی دے رہی ہے؟ اس دعوے کے ساتھ وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے وائرل ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے ایک فریم کو گوگل لینس ٹولس کی مدد سے امیج سرچ کیا۔ لیکن وہاں ہمیں کچھ بھی اطمینان بخش نتائج نہیں ملے۔
ہم نے ویڈیو کے ایک فریم کو ین ڈیکس پر سرچ کیا، جہاں ہمیں وائرل ویڈیو سے ملتے جلتے فریم ملے، جن میں ایک رپٹلی لکھا ہوا کیفریم بھی ملا۔ پھر ہم نے اس کیفریم کی مدد سے یوٹیوب پر رپٹلی کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں اس نام کا یوٹیوب چینل ملا۔ جس میں دی گئی جانکاری کے مطابق یہ ایک انٹرنیشل ویڈیو نیوز ایجنسی ہے۔
پھر ہم نے اس میں وائرل ویڈیو کو تلاشنا شروع کیا، تب ہمیں وائرل ویڈیو سے متعلق 5 اپریل 2020 کو اپلوڈ شدہ ایک رپورٹ ملی۔ جس میں دی گئی جانکاری کے مطابق جرمنی کے برلن میں کووڈ 19 بحران کے دوران داروالسلام مسجد سے جمعے کی اذان دی گئی تھی اور نزدیکی گرجہ گھر سے یکجہتی کی علامت کے طور پر گھنٹی بجائی گئی تھی۔ سڑکوں پر پولس اور لوگ نظر آ رہے ہیں وہ دراصل نماز کے لئے جمع ہوئے لوگ ہیں، وہاں کووڈ-19 کی خلاف ورزی ہو رہی تھی، اس لئے وہاں پولس بھی مسجد کے باہر موجود تھی۔
سرچ کے دوران ہمیں غیر ملکی میڈیا ویون کے یوٹیوب چینل پر بھی جرمنی کے ایک چرچ میں جمعے کی نماز کے حوالے سے مئی 2020 کی ایک رپورٹ ملی۔ جس میں دی گئی جانکاری کے مطابق جرمنی میں مسلمانوں کے جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لئے اہک چرچ کھول دیا گیا۔
مذکورہ رپورٹ سے واضح ہو چکا کہ جرمنی کے برلن کا ہی ویڈیو ہے، لیکن اذان کی آواز غیب سے نہیں آ رہی ہے، بلکہ دارالسلام مسجد سے آ رہی ہے۔ ان سبھی تحقیقات کے باوجود ہم نے گوگل میپ پر بھی برلن کی دارالسلام مسجد کیورڈ سرچ کیا، جہاں ہمیں ہو بہوبہو نظارہ دیکھنے کو ملا، جو وائرل ویڈیو میں بھی نظر آ رہا تھا۔
نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ جرمنی کے برلن میں غیب سے اذان کی آواز سنائی دینے کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔ دراصل کووڈ-19 بحران کے دوران برلن کی ایک دارالسلام نامی مسجد میں دی گئی اذان کی آواز ہے، جس کے ویڈیو کو اب جرمنی کے برلن میں آسمان سے اذان کی آواز کا بتا کر شیئر کر رہے ہیں۔
YouTube: (https://www.youtube.com/watch?v=l1QrwC52Kpo)
YouTube: (https://youtu.be/BoB47ODBqVc)
GoogleMaps:(https://www.google.com/maps/place/Dar+Assalam+Moschee/@52.4808565,13.4267151,3a,75y,90t/data=!3m8!1e2!3m6!1sAF1QipOMu1smw5VqLRYY5i50UEtDqzSuVQ6gwR3NXV4t!2e10!3e12!6shttps:%2F%2Flh5.googleusercontent.com%2Fp%2FAF1QipOMu1smw5VqLRYY5i50UEtDqzSuVQ6gwR3NXV4t%3Dw203-h270-k-no!7i2448!8i3264!4m14!1m8!3m7!1s0x47a84fbc09eff78f:0xce70f508906d5b7c!2sDar+Assalam+Moschee!8m2!3d52.4807129!4d13.4269856!14m1!1BCgIgAQ!3m4!1s0x47a84fbc09eff78f:0xce70f508906d5b7c!8m2!3d52.4807129!4d13.4269856)
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Mohammed Zakariya
December 14, 2024
Mohammed Zakariya
September 18, 2023
Mohammed Zakariya
July 11, 2023