About: http://data.cimple.eu/claim-review/7d3a607cb4cf74a715756f9463409a0776fb06d0b9d2b031e8b76526     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check Claim یہ ویڈیو اسرائیل کے نمبر 1 بم پروف میرکافا ٹینک کی ہے، جسے حماس نے تباہ کر دیا۔ Fact ویڈیو ایک سال سے زائد پرانی اور یوکرین میں روسی ٹینک ٹی-90 اے کی تباہی کی ہے۔ حماس اور اسرائیل میں عارضی جنگ بندی کے بعد دونوں ممالک کے قیدیوں کو آزاد کیا جا رہا ہے۔ اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں سڑک پر تباہ شدہ ٹینک نظر آرہا ہے۔ دعویٰ کیا جار ہا ہے کہ ویڈیو میں تباہ شدہ نظر آرہا ٹینک اسرائیل کا سب سے قیمتی اور نمبر1 بم پروف میرکافا ٹینک ہے، جسے حماس نے تباہ کردیا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ ایک فیس بک صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “یہ 16 ملین ڈالر کی خطیر رقم سے تیار کردہ دنیا کا نمبر1 بم پروف میرکافا ٹینک پڑا ہوا ہے۔ حماس کے جانبازوں کا کہنا ہے ہم نے غزہ میں بدر و احد کی طرح خدائی نصرت اترتی دیکھی ہے۔ ہم نے اپنے ہاتھوں سے تیار کردہ معمولی راکٹوں سے سینکڑوں میرکافا ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تباہ کر دیں”۔ تباہ شدہ اسرائیلی میرکافا ٹینک کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 7 اپریل 2022 کو شیئر شدہ روب لی نامی ایکس ہینڈل پر وائرل ویڈیو ملی۔ جس میں اس ویڈیو کو روسی ٹینک ٹی-90 اے کی تباہی کا بتایا گیا ہے۔ مزید سرچ کے دوران ہمیں یہی ویڈیو 11 اپریل 2022 کو یوکرین ملیٹری نامی یوٹیوب چینل پر ملی۔ جس کا کیپشن یوکرینی زبان میں تھا۔ ترجمہ کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ یوکرین میں روسی ٹینک ٹی-90 اے کے باقیات کا منظر ہے۔ اس ویڈیو سے متعلق میڈیا رپورٹس یہاں اور یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق میرکافا ٹینک اسرائیلی جنگی ٹینکوں کی ایک سیریز ہے، جو اسرائیل کی دفاعی افواج اور آئی ڈی ایف کا اہم جزو ہے۔ لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو اسرائیل کے نمبر1 بم پروف میرکافا ٹینک کی نہیں ہے بلکہ یہ ایک سال سے زائد پرانی اور یوکرین میں روسی ٹینک ٹی-90 اے کے باقیات کی ہے۔ Sources X post by @RALee85 on 07 April 2022 Video published by YouTube channel Ukrainian Military YouTube on 11 April 2022 Reports published by Obozrevatel and Charter97 on April 2022 نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔ Mohammed Zakariya November 9, 2023 Mohammed Zakariya November 8, 2023 Mohammed Zakariya November 1, 2023
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software