About: http://data.cimple.eu/claim-review/7f2da025711b477058b2c8b369f06bc63d465ded96f87c2c8a9f2d0f     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: رنویر سنگھ اور دیپیکا پاڈوکون کے ساتھ بیٹی دعا کی یہ تصویر اے آئی کے ذریعہ تیار کی گئی ہے وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں وائرل ہونے والا دعویٰ جھوٹا پایا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کے ساتھ دعا کی یہ تصویر اصلی نہیں ہے بلکہ مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی ٹول کی مدد سے بنائی گئی ہے۔ لوگ اس تصویر کو حقیقی سمجھ کر شیئر کر رہے ہیں۔ - By: Jyoti Kumari - Published: Dec 17, 2024 at 06:31 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی دو تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں انہیں ایک بچے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ کچھ لوگ اس پوسٹ کو شیئر کر رہے ہیں اور دعویٰ کر رہے ہیں کہ اس تصویر میں دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی بیٹی دعا ہیں۔ وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں وائرل ہونے والا دعویٰ جھوٹا پایا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کے ساتھ دعا کی یہ تصویر اصلی نہیں ہے بلکہ مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی ٹول کی مدد سے بنائی گئی ہے۔ لوگ اس تصویر کو حقیقی سمجھ کر شیئر کر رہے ہیں۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ فیس بک پیج رنبیر کپور کے فین کلب نے وائرل تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے، اردو ترجمہ: ’’دُعا کے ساتھ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی پہلی تصویر‘‘‘‘۔ وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔ پڑتال وائرل تصاویر کی چھان بین کے لیے، ہم نے تصاویر کو گوگل ریورس امیجز کے ذریعے تلاش کیا۔ ہمیں یہ تصویر دیپیکا انفینیٹی نامی انسٹاگرام ہینڈل پر ملی۔ 12 دسمبر 2024 کو کی گئی ایک پوسٹ میں، اسے اے آئی کے ذریعے تخلیق کردہ بتایا گیا ہے۔ ہمیں ڈاریکٹ بالی ووڈ انفو نامی انسٹاگرام ہینڈل پر وائرل تصاویر بھی ملیں۔ 13 دسمبر 2024 کو کی گئی پوسٹ کو ترمیم کے طور پر بتایا گیا ہے۔ تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے، ہم نے اے آئی سے چلنے والے ملٹی میڈیا اسکیننگ ٹولز کی مدد سے تصاویر کو تلاش کیا۔ ہم نے ہائیو ماڈریشن کی مدد سے تصاویر کو چیک۔ اس ٹول پر ملے نتائج کے مطابق یہ تصویر 95.5 فیصد اے آئی جنریٹڈ ہے۔ ہم نے دوسری تصویر کو ڈیکاپی ڈاٹ اے آئی ٹول پر اپلوڈ کیا۔ اس ٹول نے تصویر کو 91.59 فیصد اے آئی جنریٹڈ قرار دیا۔ ہم نے پوسٹ کو اے آئی اور امرجنگ ٹیکنالوجی میں کام کرنے والے محقق اظہر مچوے کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تصاویر اے آئی سے تیار کی گئی ہیں۔ آخر کار ہم نے پوسٹ شیئر کرنے والے پیج کو اسکین کیا۔ ہم نے پایا کہ 1 لاکھ 9 ہزار لوگ اس پیج کو فالو کرتے ہیں۔ نتیجہ: پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ تصویر رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی بیٹی دعا کی ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ تصاویر مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹولز کی مدد سے بنائی گئی تھیں۔ - Claim Review : یہ تصویر میں دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی بیٹی دعا ہیں۔ - Claimed By : FB Page- Ranbir kapoor fan club - Fact Check : جھوٹ مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software