About: http://data.cimple.eu/claim-review/80c2c28e072005b53999e09a75e475b000ccc197777ece8c78638e94     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: میر واعظ عمر فاروق نے عمران خان کو لے کر 2018 میں دیا تھا یہ بیان، وائرل دعوی گمراہ کن ہے وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ کشمیری لیڈر میر واعظ عمر فاروق کا وائرل کیا جا رہا یہ ویڈیو سال 2018 کا ہے۔ اس پرانے ویڈیو کو گمراہ کن حوالے کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔ - By: Umam Noor - Published: Sep 26, 2023 at 03:36 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ کشمیر کی حریت کانفرنس کے رہنما میرواعظ عمر فاروق کی چار سالہ نظربندی کا خاتمہ ہونے کے بعد ان کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ پاکستان میں عمران خان حکومت قائم ہو‘‘۔ اس ویڈیو کو حالیہ سمجھتے ہوئے صارفین وائرل کر رہے ہیں اور ان کا دعوی ہے کہ میرواعظ عمر فاروق نے یہ بیان حالیہ روز میں دیا ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ کشمیری لیڈر میر واعظ عمر فاروق کا وائرل کیا جا رہا یہ ویڈیو سال 2018 کا ہے۔ اس پرانے ویڈیو کو گمراہ کن حوالے کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’پاکستان میں نئی حکومت بننے جارہی ہے اور لگ یہی رہا ہے عمران خان ہی پاکستان کے اگلے وزیراعظم ہونگے۔ میر واعظ عمر فاروق اللّه پاک آپکی دعا قبول فرمائے ، آپکے سفیر عمران خان کو جلد رہائی اور وزارت عظمیٰ نصیب ہو۔آمین ثم آمین سردار طاہر محمود‘‘۔ اس ویڈیو کو بھی حالیہ دعوی کے ساتھ متعدد صارفین سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھی شیئر کر رہے ہیں۔ پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔ پڑتال اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کو مکمل سنا، ویڈیو میں میرواعظ عمر فاروق کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ، ’’ایک نئی حکومت، بننے جا رہی ہے ہماری یہ دعا ہے کہ پاکستان میں ایک مضبوط اور مستحکم حکومت قائم ہو اور لگ رہا ہے اس سال عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف حکومت بنائےگی‘‘۔ کی ورڈ کی مدد سے ہم نے ویڈیو کو تلاش کرنے کی کوشش کی، سرچ میں ہمیں 27 جولائی 2018 کو ’دا کشمیر ٹوڈے‘ کے فیس بک پیج پر یہ ویڈیو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’’جامع مسجد کے منبر سے میر واعظ عمر فاروق پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی‘۔ یہی ویڈیو ہمیں میر واعظ عمر فاروق کے ویری فائڈ فیس بک پیج پر اپلوڈ ہوئی ملی۔ یہاں بھی ویڈیو کو 27 جولائی 2018 کو اپلوڈ کیا گیا ہے۔ خبروں کے مطابق 28 جولائی 2018 کو پاکستان میں عام انتخابات کے تنائج آئے تھے جس میں عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی نے جیت حاصل کی تھی۔ اور 27 جولائی کو میر واعظ عمر فاروق نے عمران خان سے کی جیت سے متعلق یہ بیان دیا تھا۔ قابل غور ہے میر واعظ عمر فاروق کی چار سالہ نظربندی کا خاتمہ ہونے کے بعد انہوں نے جمع کے روز خطبہ دیا تھا۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔ وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے کشمیر کے دینک جاگرن کے بیرو چیف نوین نواز سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ ویڈیو پرانا ہے۔ گمراہ کن ویڈیو کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔ نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ کشمیری لیڈر میر واعظ عمر فاروق کا وائرل کیا جا رہا یہ ویڈیو سال 2018 کا ہے۔ اس پرانے ویڈیو کو گمراہ کن حوالے کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔ - Claim Review : میرواعظ عمر فاروق نے عمران خان کی جیت سے متعلق بیان حالیہ روز میں دیا - Claimed By : Fb User: Sardar Tahir Mahmood Pti - Fact Check : گمراہ کن مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software