About: http://data.cimple.eu/claim-review/858200879671ba5dae6cfccd1f5f1be1a15de5b81ddb54cb5d13b4b4     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا جا رہا ہے۔ جس میں لوگوں کا مجمع سڑک پر نظر آ رہا ہے۔ ویڈیو میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں لگائے جارہے نعرے بھی سنائی دے رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو صارفین دبئی یا امریکہ میں ہوئے احتجاج کا بتاکر شیئر کر رہے ہیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں ایک صارف نے لکھا ہےکہ “دبئی کی تاریخ میں پہلی بار اتنے لوگ کسی کے حق میں باہر نکلے ہیں”۔ اس پوسٹ کو ہمارے آرٹیکل لکھنے تک 20 ہزار 500لائکس اور7،127 ری ٹویٹ کیا جا چکا ہے۔ ٹویٹر پر ایک دوسرے صارف نے مذکورہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ”امریکہ میں ہزاروں افراد عمران خان کے حق میں سڑکوں پر نکل آٸے امریکہ کے خلاف شیدید نعرے بازی”۔ فیس بک پر بھی ریاض خان نامی صارف نے اپنے آفیشل ہینڈل سے ویڈیو کو شیئر کر لکھا ہے “دبئی متحدہ عرب امارات میں عمران خان کے حق میں احتجاج #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور“۔ اس ویڈیو کو امریکہ اور دبئی میں عمران خان کی حمایت میں کئے گئے مظاہرے کا بتاکر فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔ جس کا آرکائیو لنک آپ یہاں، یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں کئے گئے مظاہرے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے ویڈیو پر کئے گئے کمنٹس کو غور سے پڑھا تو ہمیں اسی مقام کی ایک دوسری ویڈیو ملی۔ جسے تبریز غنی نامی ہیڈل نے شیئر کیا ہے۔ البتہ اس ویڈیو میں کوئی نظر نہیں آ رہا ہے۔ تبریز نے ویڈیو کے ساتھ کمنٹ میں لکھا ہے کہ “جھوٹ پھیلانا بند کریں، ویڈیو فرضی ہے، یہاں کوئی احتجاج نہیں ہوا ہے، آپ لوگ جھوٹے ہیں اپنے لیڈر کی طرح، عوام آپ کو مسترد کر چکی ہے، یہ ویڈیو 14 اگست ٹرافک جام کی ہے”۔ تبریز کی ویڈیو سے ہمیں کئی سراغ ملے، جس کے بعد ہم نے گوگل اسٹریٹ ویو کی مدد سے ویڈیو میں نظر آرہی جگہ کو کچھ کیورڈ کی مدد سے تلاشنا شروع کیا۔ جہاں ہمیں ہوبہو وہی جگہ میپس پر ملی۔ جسے آپ درج ذیل کی تصویر میں دیکھ کر بخوبی اندازہ کر سکتے ہیں۔ مذکورہ میں ملی تفصیلات سے پتا چلا کہ وائرل ویڈیو دبئی یا امریکہ میں عمران خان کی حمایت میں ہوئے احتجاج کی نہیں ہے۔ پھر ہمیں وائرل ویڈیو کے کمنٹ میں میاں حق نواز نامی ٹویٹر صارف کا ایک تصویر ساتھ کمنٹ ملا۔ جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ دوبئی کی اس جگہ پر کسی بھی طرح کا احتجاج نہیں ہوا ہے۔ پھر ہم نے میاں حق نواز سے ٹویٹر کے پر رابطہ کیا اور ان سے فون پر رابطہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ “میں اسی جگہ پر رہتا ہوں جہاں کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، لیکن جو ویڈیو وائرل ہو رہی ہے وہ پرانی ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ جو لوگ ویڈیو میں نظر آرہے ہیں وہ اسپین ٹاور کے سامنے والی سڑک روٹا شیخ زائد روڈ پر چل رہے ہیں اور جو ویڈیو میں نعرے کی آواز سنائی دے رہی ہے وہ الگ سے ویڈیو میں لگائی گئی ہے”۔ سرچ کے دوران ہمیں ایک دوسرے ویڈیو کے ساتھ شائع خبریں ملیں۔ جس میں دوبئی میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں نکالی گئی ریلیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے خبر یہاں، یہاں اور یہاں کلک کرکے پڑھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہمیں پی ٹی آئی اور عمران خان کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل پر عمران خان کی حمایت میں دبئی میں نکالی گئی ریلی کی ویڈیوز بھی ملیں۔ جن میں نظر آ رہی جگہ و مناظر وائرل ویڈیو سے مختلف ہے۔ سرچ کے دوران ہمیں یوٹیوب پر ایک ویڈیو ملا۔ وائرل ویڈیو میں سنائی دے رہے نعرے کی آواز سے ملتے نعرے اس ویڈیو میں بھی سنے جا سکتا ہے۔ اس طرح ہماری تحقیقات سے پتا چلا کہ وائرل ویڈیو امریکہ یا دبئی میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں احتجاج کی نہیں ہے، بلکہ یہ ویڈیو پرانی اور عام عوام کی ہے جو میٹرو میں بھیڑ ہونے کی وجہ سے سڑک کے راستے جا رہے ہیں۔ لیکن یہ ویڈیو اصل میں کب اور کس ماہ یا سال کی ہے یہ واضح نہیں ہو سکا۔ Our Sources Twitter post by Tabraizgazi Newchecker Self Analysis Google maps search نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔ ۔9999499044 Mohammed Zakariya December 3, 2024 Mohammed Zakariya December 2, 2024 Mohammed Zakariya November 12, 2024
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software