About: http://data.cimple.eu/claim-review/86cec096f495b74bc42df6f67b112d291727d7fe219c8ae7e5434261     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check Claim سیلابی ریلے میں تیرتی ہوئی گاڑیوں کی یہ ویڈیو پہلی جنوری کو آنے والے جاپان زلزلے کی ہے۔ Fact ویڈیو 2011 میں جاپان میں زلزلے کے بعد آئے سیلاب کی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاپان میں پہلی جنوری کو آنے والے زلزلے سے منسوب کرکے ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس مین سیلابی ریلے میں تیرتی ہوئی گاڑیاں نظر آرہی ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو حالیہ دنوں جاپان میں آنے والے زلزلے کے بعد کی ہے۔ ویڈیو کے ساتھ ایک فیس بک صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “جاپان میں زلزلے کے جھٹکے جس کی شدت 7،6ریکارڈ کی گی ہے 2024″۔ سیلابی ریلے میں تیرتی ہوئی گاڑیوں والی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ریورس سرچ کیا۔ جہاں ہمیں اپریل 2021 کو شائع شدہ جاپان اپ کلوز اور دی جاپان ٹائمس کی ویب سائٹ پر وائرل ویڈیو کے ایک فریم کے ساتھ رپورٹ موصول ہوئیں۔ تصویر کے ساتھ دی گئی کیپشن کے مطابق یہ تصویر 11 مارچ 2011 کو جاپان کے میاکو میں زلزلے کے بعد آنے والی لہروں کی ہے۔ اس کے علاوہ یہی ویڈیو ہمیں 12 مارچ 2011 کو اوز گیمنگ نامی یوٹیوب چینل پر ملی۔ جس کے اقتباس میں لکھا تھا کہ یہ ویڈیو جاپان میں 2011 میں آنے والے زلزلے کی ہے۔ اس ویڈیو کو 2011 میں جاپان زلزلے کے بعد آنے والی لہروں کا بتاکر دیگر جاپانی و غیر ملکی میڈیا تنظیم کے آفیشل یوٹیوب چینلس پر بھی شائع کیا جا چکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایران کے کرمان میں ہوئے تازہ دھماکے سے منسوب پرانی تصویر وائرل لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ سیلابی ریلے میں تیرتی ہوئی گاڑیوں والی وائرل ویڈیو 2011 میں جاپان کے میاکو میں زلزلے کے بعد آنے والی سیلابی لہروں کی ہے۔ Sourcces Reports published by The Japan Times and Japan Up Close on April 2021 Video published by YouTube Channals OZ Gaming and FNN311 on 11 March 2011 نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software