Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact checks doneFOLLOW US
Fact Check
قطر فیفا ورلڈ کپ میں کئی مسلم ممالک کھیل رہے ہیں اور کھلاڑی میچ کے دوران میدان میں قدرت الہی کا شکر ادا کرتے ہوئے بھی نظر آئے۔ اسی کے پیش نظر گول کیپر کے گول روکنے کے بعد سجدہ کرنے کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔ دعویٰ ہے کہ قطر فیفا ورلڈ کپ 2022 میں گول کیپر گول روکنے کے بعد سجدے میں جا گرا۔
فیس بک پر ایک صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “ماشاءالله قطر فیفا ورلڈ کپ میں گول کیپر گول روکنے کے بعد سجدے میں۔ قطر فٹبال ورلڈ کپ میں اسلام کی عکاسی کرتے ہوئے بہت ساری چیزیں دکھائی گئی جو بہت ہی فخر کی بات ہے ہم مسلمانوں کے لیے”۔
اس ویڈیو کو قطر فیفا ورلڈ کپ سے منسوب کرکے فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب پر متعدد صارفین نے شیئر کیا ہے۔ جس کا آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
گوگل کیپر کے گول روکنے کے بعد سجدہ کرنے والی ویڈیو کو ہم نے انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں دی سن نیوز ویب سائٹ پر 13 فروری 2021 کو شائع شدہ رہورٹ میں ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس سے واضح ہوا کہ ویڈیو پرانی ہے اور اس کا فیفا ورلڈ کپ 2022 سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
مزید سرچ کے دوران ہمیں ڈیلی اسٹار، گیو می اسپورٹ، ڈیلی میل اور رسین ٹوڈے نامی نیوز ویب سائٹس پر ویڈیو کے ساتھ شائع11 اور 12 فروری 2021 کی رپورٹس ملیں۔ جس میں دی گئی معلومات کے مطابق یہ ویڈیو 2021 قطر فیفا کلب ورلڈکپ کی ہے۔ جہاں الاہلی اور پالمیرس کے درمیان ہو رہے میچ کے دوران الاہلی کے گول کیپر محمد الشیناوی نے پالمیرس کے کھیلاڑی رونی کا گول روکنے کے بعد سجدہ کیا تھا۔ جسے حالیہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔
نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ گول کیپر کے گول روکنے کے بعد سجدہ کرنے والی وائرل ویڈیو پرانی ہے اور قطر فیفا ورلڈ کپ 2022 سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
Our Sources
Report Published by The Sun on 12 Feb 2021
Report Published by RT.com on 11 Feb 2021
Report Published by DailyMail on 11 Feb 2021
کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in