About: http://data.cimple.eu/claim-review/8bff28f57cab9bbec70833e1ee21b9bb6f2ba78ce6210b12ce2de80b     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • کویک فیکٹ چیک: وائرل تصویر میں نظر آرہی خاتون انفوسس ادارہ کی چیئرمین سدھا مورتی ہیں، پارلے جی گرل نہیں وشواس نیوز کی پڑتال میں وائرل پوسٹ فرضی ثابت ہوئی۔ تصویر میں نظر آرہی خاتون انفوسس ادارہ کی چیئر مین سودھا مورتی ہیں۔ اور ان کا پارلے جی کوور گرل سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ - By: Umam Noor - Published: Jul 17, 2020 at 03:49 PM - Updated: Sep 17, 2020 at 08:11 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر سے انفوسس فاونڈیشن کی چیرمین سودھا مورتی کی تصویر کو پارلے جی گرل کے نام سے شیئر کیا جا رہا ہے۔ وائرل پوسٹ میں دو تصاویر نظر آرہی ہیں ایک جانب پارلے جی گرل کی فوٹو اور دوسری جانب انفوسس ادارہ کی چیئر مین کی تصویر ہے، جس پر لکھا ہوا ہے نیرو دیش پانڈے، پارلے جی گرل۔ وشواس نیوز کی پڑتال میں وائرل پوسٹ فرضی ثابت ہوئی۔ تصویر میں نظر آرہی خاتون انفوسس ادارہ کی چیئر مین سدھا مورتی ہیں۔ اور ان کا پارلے جی کوور گرل سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ وشواس نیوز نے اس پوسٹ کی اس سے قبل بھی پڑتال کی ہے۔ تفتیش یہاں پڑھیں۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ فیس بک صارف ’عاصف امین مہتاب‘ نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں دو تصاویر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک تصویر میں پارلے جی گرل بنی ہوئی ہے اور دوسری تصویر میں ایک خاتون بنی ہیں جن کی تصویر کے اندر لکھا ہے،’’نیور دیش پانڈے پارلے جی‘‘۔ تفتیش اپنی تفتیش کے آغاز کے لئے ہم نے سب سے پہلے وائرل تصویر کو کراپ کیا اور اسے گوگل رورس امیج سرچ کیا۔ سرچ میں ہمارے ہاتھ وائرل تصویر والی خاتون کی بہت سی تصاویر لگیں۔ یہ تمام تصاویر انفوسس فاونڈیشن کی چیئر مین سدھا مورتی کی تھیں۔ گّزشتہ سال وائرل ہوئی اس پوسٹ میں وشواس نیوزنے اس وقت مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے پارلے جی مصنوعات کے گروپ پروڈکٹ مینجر، مینک شاہ سے بات کی جنہوں نے ان تمام کہانیوں کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا کہ، ’’پارلے جی کے کوور پر موجود بچہ محض گرافک تصویر ہے جسے 60 دہائیوں قبل ایورسٹ کریئٹیو کے ذریعہ بنایا گیا تھا۔ یہ کسی اصل انسان کی تصویر نہیں ہے‘‘۔ وشواس نیوز نے اس سے قبل بھی اس پوسٹ کا فیکٹ شیک کیا ہے، مکمل تفتیش یہاں پڑھیں۔ فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف عاصف آمین مہتاب کی جب ہم نے سوشل اسکیننگ کی تو ہمیں پتہ چلا کہ مذکورہ صارف کا تعلق جموں و کشمیر سے ہے۔ علاوہ ازیں اس سے قبل بھی اس صارف کی جانب سے فرضی پوسٹ شیئر کی جا چکی ہے۔ نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں وائرل پوسٹ فرضی ثابت ہوئی۔ تصویر میں نظر آرہی خاتون انفوسس ادارہ کی چیئر مین سودھا مورتی ہیں۔ اور ان کا پارلے جی کوور گرل سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ - Claim Review : نیرو دیش پانڈے پارلے جی گرل - Claimed By : FB User- Aasif Amin Mehtab - Fact Check : جھوٹ مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software