About: http://data.cimple.eu/claim-review/929e84ce23a61520825702adfaa9f43528c0de46e39068f0bb765e9e     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check Claim ایران کے کرمان میں قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب دو دھماکے، 20 افراد ہلاک، تصویر وائرل۔ Fact وائرل تصویر تقریبا 5 سال پرانی ہے اور اس کا تازہ کرمان میں ہوئے دھماکے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ رواں ماہ کی تین تاریخ کو ایران کے کرمان میں قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کے موقع پر صاحب الزماں مسجد کے قریب واقع قبرستان میں دھماکے ہوئے۔ جس میں سو سے زائد افراد کی اموات ہو گئی، اس کے علاوہ متعدد افراد کے شدید زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔ اب اسی تناظر میں ایکس (ٹویٹر) صارف نے ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں ایک عمارت سے کالا دھواں نکلتا ہوا نظر آرہا ہے۔ دعویٰ ہے کہ کرمان کے قبرستان میں ہوئے دو دھماکے کی وجہ سے 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ سب سے پہلے ہم نے وائرل تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 3 اکتوبر 2020 کو ریاض سے شائع ہونے والی الحدث نیوز ویب سائٹ پر ہوبہو تصویر ملی۔الحدث نیوز ویب سائٹ کے عنوان میں لکھا ہے کہ “ایران کے صنعتی علاقے میں دھماکہ”۔ لیکن تصویر کہاں کی ہے، اس کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ مزید سرچ کے دوران ہمیں یہی تصویر 2018 میں شائع ہونے والی العربیہ سمیت دیگر نیوز ویب سائٹس کی رپورٹس میں بھی موصول ہوئی۔ جس میں اس تصویر کو فائل فوٹو کے طورپر استعمال کیا گیا ہے اور اس میں لکھی خبریں ایران کے تہران کے بیٹری فیکٹری میں ہوئے دھماکے میں زخمی ہونے والے 21 افرادسے متعلق ہیں۔ یہاں سے یہ واضح ہوا کہ تصویر پرانی ہے اور تقریباً 5 سالوں سے انٹرنیٹ پر موجود ہے۔ پھر ہم نے کرمان دھماکے میں ہلاک ہوئے افراد کے حوالے سے کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ایرانی نیوز ایجنسی ارنا کے حوالے سے معلوم ہوا کہ تازہ دھماکے میں اب تک 103 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جبکہ 141 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ یہاں یہ بھی واضح ہوا کہ وائرل تصویر کے ساتھ 20 افراد ہلاک ہونے کا جو دعویٰ کیا گیا ہے وہ بے بنیاد ہے۔ لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل تصویر کا تعلق ایران کے کرمان میں ہوئے تازہ دھماکے سے نہیں ہے بلکہ یہ 5 سال سے زائد پرانی ہے اور مہلوکین کی تعداد بھی تصویر کے ساتھ غلط شمار کی گئی ہے۔ Sources Reports Published by Al Hadath, Al Arabiya and Sawt Beirut on 2020/ 2018 نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software