About: http://data.cimple.eu/claim-review/a3596e5a75cb0225e46aebc1cfc7165cc8ac711c7d97683b7117c686     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Fact Check: جگن کے دوبارہ سی ایم نہ بننے کی روجہ کی پیشگوئی کا فرضی ویڈیو وائرل وائی ایس آر سی پی کی ایم ایل اے روجہ نے پیش گوئی کی ہے کہ آندھرا پردیش کے وزیر اعلی جگن موہن ریڈی اگلے اسمبلی انتخابات میں اقتدار سے محروم ہوجائیں گے۔ انہوں نے جگن کے دوسری مرتبہ وزیر اعلی بننے کے امکانات پر شک کا اظہار کیا ہے۔ Claim :ویڈیو میں وائی ایس آر سی پی کی نگری ایم ایل اے، روجہ کو یہ پیش گوئی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ آندھرا پردیش کے وزیر اعلی جگن موہن ریڈی دوسری مرتبہ وزیر اعلیِ نہیں بن سکیں گے Fact :یہ ویڈیو ترمیم شدہ ہے۔ روجہ کی تقریر ایڈٹ کی گئی ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ یہ ایک جھوٹا بیان ہے وائی ایس آر سی پی کی رکن اسمبلی روجہ سیلوامنی اپنی پارٹی کو دوبارہ اقتدار ملنے کی پرزور حمایت کررہی ہیں اور وہ اپوزیشن کے خلاف اپنی جارحانہ تقاریر کے لئے بھی جانی جاتی ہیں۔ اسکے باوجود افواہیں گردش کررہی ہیں کہ آندھرا پردیش میں عنقریب منعقد شدنی اسمبلی انتخابات کے لئے انہیں ایم ایل اے کا ٹکٹ نہیں دیا جائیگا۔ اس تناظر میں 15 سیکنڈ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پارٹی سے ناراض ایم ایل اے روجہ، آندھرا پردیش کے وزیر اعلیِ کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئَے یہ پیش گوئی کررہی ہیں کہ اگلے انتخابات میں جگن کا دوبارہ وزیراعلیِ بننا غیریقینی ہے۔ وائرل ویڈیواس تیلگو کیپشن کے ساتھ شیئر کیا گیا - ఎమ్మెల్యే టికెట్ ఇవ్వకపోతే రోజా ఆంటీ చూస్తూ ఊరుకుంటుందా అది అట్టా ترجمہ: 'اگر انہیں ایم ایل اے کا ٹکٹ نہیں دیا گیا تو روجہ خاموش نہیں بیٹھے گی۔' اس ویڈیو میں نگری ایم ایل اے کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ జగన్మోహన్ రెడ్డి ముఖ్యమంత్రి కాడు. ఇది నా శాసనం.” جس کا ترجمہ ہے۔ ' میں قسم کھا کر کہتی ہوں جگن موہن ریڈی وزیر اعلیٰ نہیں بنیں گے.' فیکٹ چیک: یہ دعویٰ فرضی ہے کیونکہ اس ویڈیو میں ترمیم کی گئی ہے۔ اس ویڈیو کی جانچ پڑتال کیلئے جب ہم نے ویڈیو سے اخذ کردہ کلیدی فریمز کا گوگل ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں اسی تقریر کا ایک طویل ورژن ملا جو ساکشی ٹی وی لائیو کے یوٹیوب چینل پر "Minister RK Roja Powerful Speech | Janasena Pawan Kalyan | Chandrababu @SakshiTVLIVE”. " کے عنوان سے پوسٹ کیا گیا تھا۔ یہ ویڈیو 16 اکتوبر 2023 کو پوسٹ کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو میں ہم روجہ کو یہ کہتے ہوئے سن سکتے ہیں کہ [ گذشتہ الیکشن میں] پون کلیان نے دعویٰ کیا تھا کہ جگن موہن ریڈی آندھرا پردیش کے وزیر اعلی ٰ نہیں بن پائِیں گے۔ لیکن ایسا ہوا کہ ووٹروں نے الیکشن میں پون کلیان کی شکست کو یقینی بناکر انہیں ریاستی اسمبلی میں داخل ہونے کے قابل نہیں چھوڑا۔ حقیقی ویڈیو سے 1 منٹ پچیس سکنڈ کے بعد سے چھوٹا سا کلپ کاٹ کراسے وائرل کیا جارہا ہے۔ اسکی مزید چھان بین کیلئے پھر ہم نے ساکشی ویب سائیٹ پر تاریخ کا فلٹر استعمال کرتے ہوئے ساکشی، ای-پیپر کے کرشنا ڈسٹرکٹ ایڈیشن کو سرچ کیا تو اس میں ہمیں ایک آرٹیکل ملا جس کا عنوان تھا వైస్సార్ సీపిని ఇంటీకి అన్న బాబు జైలుకు..”اس مضمون میں شائع تصویر میں استعمال کی گئی تصویر کا بیک گراونڈ وائرل ویڈیو میں بیک گرانونڈ امیج سے میل کھاتا ہے۔ اس مضمون کے مطابق ایم ایل اے روجہ نے آندھرا پردیش کے کرشنا ضلع کے بنتوملی میں تقریر کی اور انہوں نے وائی ایس جگن موہن ریڈی پر پون کلیان کے تبصرے پر بھی کرارا جواب دیا۔ اس لئے نگری کی رکن اسمبلی روجہ نے یہ تبصرہ نہیں کیا ہے کہ جگن موہن ریڈی دوبارہ آندھرا پردیش کے چیف منسٹر اسلئے نہیں بن سکتے، کیونکہ انہیں ایم ایل اے کا ٹکٹ دئے جانے کا امکان نہیں ہے۔ ریاست آندھرا میں عنقریب ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل، سوشل میڈیا صارفین انکے پرانے ویڈیو کو ایڈٹ کرکے شیئر کررہے ہیں۔ یہ دعویٰ فرضی ہے۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Telugu
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software