About: http://data.cimple.eu/claim-review/a900b11b56212c90d3b8027c619e7a425f3272e3206ff7bdc694b559     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: سی اے اے کے خلاف بیان دیتی یہ خاتون عطیہ علوی ہیں، اٹل بہاری واجپائی کی بھتجی نہیں ہم نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعویٰ غلط ہے۔ ویڈیو میں نظر آہی خاتون کا نام عطیہ علوی ہیں جو منڈی ہاؤس پر ایک مظاہرہ میں حصہ لینے گئی تھیں اور یہ انٹرویو دیا تھا۔ عطیہ اٹل واجپائی کی بھتیجی نہیں ہیں۔ - By: Pallavi Mishra - Published: Jan 21, 2020 at 06:13 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر آج کل ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک خاتون کو سی اے اے کے خلاف بولتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو 3 منٹ، 39 سیکنڈ کا ہے جس میں یہ خاتون سی اے اے اور سرکاری پالیسیوں کے خلاف بولتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ خاتون سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی بھتیجی ہیں اور یہ سی اے اے کے خلاف اپنا احتجاج دردرج د کرا رہی ہیں۔ ہم نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعویٰ غلط ہے۔ ویڈیو میں نظر آرہی خاتون کا نام عطیہ علوی ہے، جو منڈی ہاؤس پر ایک احتجاجی مظاہرے میں حصہ لینے گئی تھیں اور یہ انٹرویو دیا تھا۔ عطیہ اٹل بہاری واجپائی کی بھتیجی نہیں ہیں۔ دعویٰ وائرل ویڈیو 3 منٹ، 39 سیکنڈ کا ہے جس میں ایک خاتون کو سی اے اے/ این آر سی اور سرکاری پالیسیوں کے خلاف بولتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ ڈسکرپشن میں لکھا ہے، ’’اٹل بہاری واجپائی جی کی بھتیجی کی رائے سنیئے سی اے اے/این آرسی کے بارے میں‘‘۔ اس پوسٹ کا آرکائیو ورژن یہاں دیکھیں۔ پڑتال اس پوسٹ کی پڑتال کرنے کے لئے ہم نے سب سے پہلے اس ویڈیو کو ٹھیک سے دیکھا۔ ویڈیو کے اوپر لکھا ہے: سورس ایچ این پی نیوز۔ تلاش کرنے پر ہمیں ایچ این پی نیوز کا یوٹیوب چینل ملا۔ اور ساتھ ہی اس چینل پر وائرل ویڈیو بھی اپ لوڈیڈ نظر آیا۔ 3 جنوری 2020 کو اپ لوڈ کئے گئے اس ویڈیو کی سرخی پر لکھا تھا ’’این آر سی، سی اے اے پر امت شاہ کو کیا دھویا قسم سے ویڈیو میں کہیں بھی یہ نہیں کہا گیا تھا کہ یہ خاتون سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی بھتیجی یا ان کی کوئی رشتہ دار ہیں۔ پوری ویڈیو میں یہ خاتون خود بھی کہیں اپنے بارے میں ایسا کچھ بتاتے نہیں نظر آئیں۔ گوگل رورس امیج سرچ میں ہمارے ہاتھ ایک فیس بک پوسٹ لگی جس میں اس وائرل ویڈیو کا اسکرین شاٹ تھا۔ اس پوسٹ کو نازیہ علوی رحمان نام کی پروفائل کے ذریعہ سے پوسٹ کیا گیا تھا اور ساتھ میں ڈسکرپشن لکھا تھا “This is exactly how fake news spreads. Read the caption below. I so badly wish it was true but it isn’t. She is my humble sister. Atiya Alvi Siddiqui” جس کا اردو میں ترجمہ ہوتا ہے، ’’ٹھیک اسی طرح سے فرضی خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔ نیچے کیپشن پڑھیں۔ میں چاہتی ہوں کہ یہ سچ ہو، لیکن ایسا نہیں ہے۔ یہ خاتون میری بہن ہے۔ عطیہ علوی سدیقی‘‘۔ اس پوسٹ میں عطیہ علوی سدیقی کو ٹیگ بھی کیا گیا تھا۔ ہم عطیہ کے فیس بک پروفائل پر گئے انہیں میسج کر کے اس موضوع پر ہم نے پوچھا۔ عطیہ نے ہمیں بتایا کہ وہ اٹل بہاری واجپائی کی بھتیجی نہیں ہیں۔ ویڈیو تب کا ہے جب وہ منڈی ہاؤس سی اے اے کے خلاف ہوئے احتجاج میں حصہ لینے پہنچی تھیں۔ آپ کو بتا دیں کہ اٹل بہاری واجپائی کی بھتیجی کا نام کرونا شکلا ہے۔ کرونا شکلا اور عطیہ علوی سدیقی کی شکل میں کافی فرق نظر آیا۔ کرونا شکلا کی عمر 70 سال کی ہے۔ اب باری تھی اس پوسٹ کو فرضی حوالے کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک صارف سید شاہ ظفر کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا اس صارف کا تعلق بہار سے ہے علاوہ ازیں اس پروفائل سے اس سے قبل بھی فرضی پوسٹ شیئر کی جاچکی ہیں۔ نتیجہ: ہم نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعویٰ غلط ہے۔ ویڈیو میں نظر آہی خاتون کا نام عطیہ علوی ہیں جو منڈی ہاؤس پر ایک مظاہرہ میں حصہ لینے گئی تھیں اور یہ انٹرویو دیا تھا۔ عطیہ اٹل واجپائی کی بھتیجی نہیں ہیں۔ - Claim Review : अटल बिहारी वाजपेयी जी की भतीजी की राय सुनिए NRC CAA के बारे में। - Claimed By : FB User- Sayyed Shahzafar - Fact Check : جھوٹ مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software