About: http://data.cimple.eu/claim-review/ac3efd676e87106cbada633445e68e0dfec1616f51ba421423854ab4     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check ٹویٹر پر ایک طیارے کی کھڑکی سے پائلٹ کی لی گئی سیلفی شیئر کی جا رہی ہے۔ اس تصویر کو کچھ صارفین عربی کیپشن کے ساتھ مزاحیہ انداز میں بھی شیئر کر رہے ہیں۔ تصویر سے متعلق صارفین کا دعویٰ ہے کہ “ایک پائلٹ خود کو خطرے میں ڈال کر سیلفی لے رہا ہے، اپنی بیوی کو صرف اس بات پر قائل کرنے کے لئے کہ وہ کام پر ہے”۔ ٹویٹر پر وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔ طیارے کی کھڑکی سے پائلٹ کی لی گئی سیلفی والی تصویر کو اسی سال کے جنوری ماہ میں بھی اردو کیپشن کے ساتھ فیس بک پر شیئر کیا گیا تھا۔ طیارے کی کھڑکی سے پائلٹ کی لی گئی سیلفی کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں ہوکس آئی ڈاٹ کام پر وائرل تصویر کے ساتھ شائع شدہ اپریل 2020 کی ایک رپورٹ ملی۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ تصویر اصل ہو ہی نہیں سکتی۔ ایک پائلٹ کے لئے یہ ناممکن ہے کہ وہ طیارے کی کھڑکی سے باہر نکل کر سیلفی اسٹیک کا استعمال کرے اور تصویر لے۔ یہ ایک مزاحیہ طور پر فوٹوشاپ کی گئی تصویر ہے، جسے مائک ویگنر نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا تھا۔ سرچ کے دوران ہماری نظر طیارے کی اس جگہ پر پڑی جہاں پائلٹ ویگنر لکھا ہوا تھا۔ ہم نے جب اس نام کو انسٹاگرام پر سرچ کیا تو ہمیں 12 جون 2018 کو اپلوڈ شدہ وائرل تصویر ملی۔ جس میں انہوں نے اپنے اس تصویر کے کیپشن کے ساتھ ہیش ٹیگ فوٹوشاپ کا استعمال کیا ہے اور ساتھ ہی اسی پوسٹ کے کمنٹ میں واضح کیا ہے کہ یہ دونوں تصویر اصل ہیں، مگر الگ الگ مقام پر لی گئی ہیں اور انہوں نے سوچا کہ یہ دونوں ساتھ میں بہت اچھی لگیں گی اس لئے اسے بناکر شیئر کیا۔ اس طر ح نیوز چیکر کی تحقیقات سے واضح ہوا کہ طیارے کی کھڑکی سے پائلٹ کی لی گئی سیلفی و دیگر مزاحیہ دعوے کے ساتھ شیئر کی گئی تصویر فوٹوشاپ کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ Our Sources Report Beautiful selfie published by hoaxeye.com on April 07,2020. Instagram post by Pilot Wagner on June 12, 2018. نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software