About: http://data.cimple.eu/claim-review/b0d34a2349d9fb155b2c9f21157493e237b729b4676fe93f49778603     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check ان دنوں ایک خبر کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہی ہے۔ جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ڈان اخبار نے ‘قرآن نہیں پڑھنے والے لوگوں’ کو پاکستان میں آئے سیلاب کی وجہ قرار دیا ہے۔ پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں دیکھیں۔ نیوز چیکر نے ڈان نیوز کی آفیشل ویب سائٹ پر سب سے پہلے “پاکستان میں سیلاب”، “موسمیاتی تبدیلی” اور “لوگ قرآن نہیں پڑھ رہے ہیں” کیورڈ سرچ کئے، تاہم وائرل تصویر میں نظر آنے والی سرخی والا کوئی آرٹیکل وہاں دستیاب نہیں ہوا۔ مزید، تصویر کا بغور تجزیہ کرنے پر ہمیں دی ڈان رپورٹ کے مبینہ اسکرین شاٹ اور نیوز آؤٹ لیٹ کے معمول کے اسٹائل شیٹ کے درمیان کچھ تضاد نظر آئے۔ خاص طور پر، سرخی کے آخر میں ایک فل سٹاپ دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ جملے کے بیچ میں آئے الفاظ کلائمیٹ چینج بڑے حروف میں لکھا ہوا نظر آ رہا ہے۔ مزید سرچ کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے رپورٹ کے ساتھ شائع چار تصاویر کے کولاج کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں ڈان نیوز کی 27 اگست 2022 کو شائع شدہ رپورٹ ملی، جس میں ان تصاویر کا استعمال کیا گیا ہے۔ مگر اس رپورٹ میں خبر کا عنوان مختلف تھا۔ رپورٹ کا عنوان تھا(ترجمہ)”کے پی میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر طلب کی گئی فوج”۔ خبر کے عنوان کے علاوہ وائرل اسکرین شاٹ اور اصل خبر میں کوئی بھی تضاد نہیں ہے۔ ڈان کی 30 اگست 2022 کی ایک رپورٹ سے مزید واضح ہو گیا کہ وائرل ہونے والی تصویر فرضی تھی۔ وائرل اسکرین شاٹ کو “فیک” اسٹیمپ کے ساتھ اس کی تصدیق کرتے ہوئے، رپورٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ “پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے بارے میں ڈان کے آرٹیکل کی ایک ترمیم شدہ اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔ ڈان کی 27 اگست کو شائع اصل رپورٹ میں پھیربدل کیا گیا ہے۔ اس طرح ہماری تحقیقات میں واضح ہوا کہ “ڈان اخبار نے ‘قرآن نہیں پڑھنے والے لوگوں’ کو پاکستان میں آئے سیلاب کی وجہ قرار دیا ہے” والے دعوے کے ساتھ وائرل اسکرین شاٹ ترمیم شدہ ہے۔ Sources Report By Dawn, Dated August 30, 2022 Self Analysis (اس آرٹیکل کو نیوز چیکر انگلش سے ترجمہ کیا گیا ہے۔ جسے وسودا بیری نے لکھا ہے) اگر آپ کو یہ فیکٹ چیک پسند آیا ہے اور اس طرح کے مزید فیکٹ چیک پڑھنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔ نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044 Mohammed Zakariya February 3, 2025 Mohammed Zakariya July 10, 2023 Mohammed Zakariya September 7, 2022
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software