About: http://data.cimple.eu/claim-review/be0a7de602931f8612524b5ce2b461a19bbf320645f8bb5df2f03739     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: نیپال نے نہیں گرایا کوئی ہندوستانی ڈرون، وائرل پوسٹ فرضی ہے وشواس نیوز کی پڑتال میں نیپال نے ہندوستانی ڈرون کے گرانے کی خبر فرضی نکلی۔ ایسا کوئی معاملہ پیش نہیں آیا ہے۔ وائرل تصویر 2017 سےانٹرنیٹ پر موجود ہے۔ - By: Ashish Maharishi - Published: Jul 23, 2020 at 05:21 PM - Updated: Aug 29, 2020 at 06:12 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سرحد پر کشیدگی کے درمیان سوشل میڈیا میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ نیپال نے ہندوستان کے ایک جاسوسی ڈرون کو مار گرگرایا ہے۔ ثبوت کے طور پر کچھ لوگ زمین پر گرے ایک ڈرون کی تصویر وائرل کر رہے ہیں۔ وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی جانچ کی۔ پڑتال میں یہ پوسٹ پوری فرضی نکلی۔ یہ تصویر تین سال سے انٹرنیٹ پر موجود ہے۔ ہندوستانی فوج نے ایسے کسی بھی معاملہ کو مسترد کیا ہے۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ ٹویٹر صارف ’ایم شعیب‘ نے 15 جولائی کو ایک پوسٹ شیئر کیا ہے ‘Nepal Army shot down an Indian spying quadcopter in Darkachua along India Nepal border. It Had intruded 90 meters in Nepal side of India-Nepal border.’ پڑتال وشواس نیوز نے سب سے پہلے وائرل ہو رہی تصویر کو گوگل رورس امیج ٹول میں اپ لوڈ کر کے سرچ کیا۔ ہمیں کئی ویب سائٹ پر یہ تصویر ملی۔ سب سےپرانی تصویر فرسٹ پوسٹ ڈاٹ کام کی ویب سائٹ پر ملی۔ 28 اکتوبر 2017 کی خبر کے مطابق، پاکستان نے دعوی کیا تھا کہ اس نے ہندوستان کے ایک ڈرون نے مار گرایا تھا۔ خبر کے ساتھ اسی تصویر کا استعمال کیا گیا تھا، جس اب نیپال کے نام پر وائرل ہو رہی ہے۔ پڑتال کے دوران اصل تصویر ہمیں پاکستان کی آرمڈ فورس کے ترجمان کے ٹویٹر ہینڈل پر ملی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر (ایٹ آفیشیئل ڈی جی آئی ایس پی آر) نام کے ٹویٹر ہینڈل نے اس تصویر کو 27 اکتوبر 2017 کو ٹویٹ کرتے ہوئےدعوی کیا تھا کہ یہ ہندوستانی جاسوسی ڈرون کو پاکستان فوج نے گرا دیا تھا۔ اصل ٹویٹ یہاں دیکھیں۔ وائرل پوسٹ کی حقیقت جاننے کے لئے وشواس نیوز نے ہندوستانی فوج سے رابطہ کیا۔ فوج کے ترجمان نے بتایا کہ یہ پوری طرح فیک ہے۔ اسے پاکستان کی جانب سے اس مقصد سے پھیلایا جا رہا ہے، تاکہ ہندوستان اور نیپال کے مابین دراد پیدہ کی جا سکے۔ نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں نیپال نے ہندوستانی ڈرون کے گرانے کی خبر فرضی نکلی۔ ایسا کوئی معاملہ پیش نہیں آیا ہے۔ وائرل تصویر 2017 سےانٹرنیٹ پر موجود ہے۔ - Claim Review : دعوی کیا جا رہا ہے کہ نیپال نے ہندوستان کے ایک جاسوسی ڈرون کو مار گرگرایا ہے۔ - Claimed By : Twitter User- M.SHuAiB - Fact Check : جھوٹ مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software