About: http://data.cimple.eu/claim-review/be4f316d74477ccfc89c6579b7085d4ba1ec76ccda3b57369f5ec3f7     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Authors Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University. سوشل میڈیا پر اردو نیوز پیپر کی ایک کٹنگ خوب گردش کررہی ہے۔ جس کی ہیڈلائن میں لکھا ہے کہ “اردو کو ملا اقوام متحدہ کی زبان کا درجہ” بقیہ خبر کچھ یوں ہے”اردو اب اقوام متحدہ کی سرکاری زبان بن گئی ہے۔ تاریخ میں پہلی بار اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا اردو زبان میں پیغام جاری کیا گیا ہے۔ یہ ایک خوش آئند خبر ہے۔ اس طرح اردو اب ایک عالمی زبان بن گئی ہے۔ درجہ ذیل میں وائرل پوسٹ کے آرکائیو لنک موجود ہیں۔ سراج گوہر کے فیس بک پوسٹ کا آرکائیو لنک۔ راشد ادریسی کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔ ٹویٹر پر بھی اس خبر کو کئی یوزرس نے شیئر کیا ہے آزاد پنچھی کے ٹویٹر پوسٹ کا آرکائیو لنک۔ Fact check / Verification یو این او نے اردو زبان کو عالمی زبان کا درجہ دیا ہے۔ اس خبر کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔ سب سے پہلے ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ یہ خبر کب کی ہے اور اس خبر کا پس منظر کیا ہے؟ اس دوران ہمیں سچ کی آواز نیوزپیپر پر شائع 5 جنوری 2021 کی وائرل خبر ملی۔ ہم نے احتیاطاً سچ کی آواز نیوزپیپر کا آرکائیو کرلیا۔ یہاں آپ کو بتادوں کہ سچ کی آواز اردو نیوزپیپر کا رسم اجراء 13 اگست 2018 کو دہلی کے وزیر تعلیم منیش سسودیا کی موجودگی میں ہوا تھا۔ وائرل نیوز کے حوالے سے ہم نے انگلش میں کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں نیوز ویب سائٹ ریڈیو پاکستان پر شائع 31 دسمبر 2020 کی خبر ملی۔رپوٹ کے مطابق تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہے کہ اقوامِ متحدہ کی جانب سے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا بیان اردو ترجمے کے ساتھ بھی نشر کیا گیا ہے۔ ہم نے یو این او کے ویب سائٹ کو کھنگالا، لیکن ہمیں ویب سائٹ پر 6 سرکاری زبان(انگریزی، عربی، چینی، فرانسیسی، روسی اور ہسپانوی)کے بارے میں جانکاری ملی پر اس میں کہیں بھی اردو کا تذکرہ عالمی زبان کے طور پر نہیں کیا گیا تھا۔ یواین او کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ہم نے اردو کیشن والے ویڈیو کو تلاشا ۔جس میں سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دنیا بھر کے لوگوں کو نئے سال کا پیغام جاری کیا تھا۔لیکن ہمیں ہندی اور انگلش کیپشن والا ویڈیو ملا مگر اردو کیشن والا ویڈیو کہیں بھی نظر نہیں آیا۔ ”سچ کی آواز ” کے ایڈیٹر سے وائرل خبر کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور کہا کہ اس خبر کی تصحیح 6جنوری کو شائع کردی گئی ہے۔جس میں لکھا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری نے اپنا ایک پریس بیان اردو میں ارسال کیا تھا۔ ہم نے اقوام متحدہ کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل اور ویب سائٹ پر اردو والا پریس بیان تلاشا۔لیکن کہیں بھی ہمیں اردو میں نہ تو پریس ریلیز ملا اور ناہی کوئی اردو والا ویڈیو۔اس سے صاف واضح ہوتا ہے کہ سچ کی آواز نیوزپیپر نے بغیر تحقیق کے خبر شائع کی ہے۔ Conclusion نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ اقوام متحدہ نے اردو زبان کو عالمی زبان کا درجہ نہیں دیا ہے۔ سچ کی آواز اخبار کی جانب سے شائع خبر گمراہ کن ہے۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ خبر بغیر تحقیق کے شائع کردی گئی ہے۔اقوامِ متحدہ نے اپنے ویب سائٹ پر اس طرح کی کوئی جانکاری شائع نہیں کی ہے کہ اردو کو عالمی زبان کا درجہ دیا گیا ہے۔ Result: False Our Sources PKR:https://www.radio.gov.pk/31-12-2020/un-chief-issues-new-year-message-in-urdu-for-first-time UN:https://www.un.org/press/en/search/content/press%20realese%20in%20urdu YouTube:https://www.youtube.com/c/unitednations/videos Tweet:https://twitter.com/UN ANews:https://sachkiawaz.com/epaper/view.php?issueid=705&page=3&coords=687,2389,904,2726&crop=687,2389,217,337 Phone CallVerification نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔ 9999499044 Authors Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software