About: http://data.cimple.eu/claim-review/bfd56a745dccb1e5e463e9eba436295c4e328a925c9b3f01579b5142     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Fact Check:کیلی فورنیا میں آگزنی کی کوشش پر گرفتار شخص کا ویڈیو 'انڈین ہندو' کے فرضی دعوے کے ساتھ وائرل لاس اینجلس کی پولیس نے کیلی فورنیا میں آگزنی کی کوشش پر ایک میکسیکو شخص کو گرفتار کیا اور یہ ویڈیو فرضی دعوے کے ساتھ شئیر کیا جارہا ہے۔ Claim :کیلی فورنیا میں آگزنی کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا انڈین ہندو Fact :آگزنی کی کوشش پر گرفتارشدہ میکسیکو شہری کے ویڈیو کو انڈین ہندو کے فرضی دعوے کے ساتھ وائرل کیا جارہا ہے امریکہ کی کیلی فورنیا ریاست کے معروف شہر لاس اینجلس میں گذشتہ ایک ہفتے سے جاری مہیب آتشزدگی کی جانچ کرتے ہوئے مقامی پولیس نے چوری، لوٹ مار اور تباہی مچانے وغیرہ جیسے مختلف جرائم میں اب تک 100 کے قریب افراد کو گرفتار جن میں دو افراد پر آگ لگانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ آگزنی کے معاملے میں قریب 25 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ اتنے ہی افراد لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ پالیسادیس اور ایٹن علاقوں میں جنگلاتی آگ کے پھیلاو کے سبب 12 ہزار سے زائد عمارتیں جل کر خاکستر ہوگئی ہیں۔ ایسے میں سوشل میڈیا ہر ایک شخص کی گرفتار کا ویڈیو شئیر کرتے ہوئے دعویٰ کیا جارہا ہیکہ آتش زدہ علاقوں میں لوٹ مار کی غرض سے آگ لگانے کے الزام میں ایک بھارتی نژاد شخص کوگرفتار کیا گیا ہے۔ کرائم رپورٹس انڈیا نامی ایکس یوزر نے اس ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ : " Hindu Pajet, Bhuvesh Patel was caught trying to start a fire with torch blower for looting in areas devastated by fires. 📍 Woodland Hills, CA " ترجمہ: آگزنی سے تباہ شدہ علاقوں میں لوٹ مار مچانے کی غرض سے ٹارچ بلوور سے آگ لگانے کی کوشش کرتے ہوئے بھوویش پٹیل نامی ایک ہندو شخص پکڑا گیا۔ 📍 ووڈلینڈ ہلز، کیلی فورنیا۔" وائرل پوسٹ کا لنک یہاں اور آرکائیو یہاں ملاحظہ کریں۔ وائرل پوسٹ کا اسکرین شاٹ یہاں دیکھیں، فیکٹ چیک: تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک ٹیم نے اپنی جانچ پڑتال میں وائرل پوسٹ میں کئے گئے دعوے کو گمراہ کن پایا۔ سب سے پہلے ہم نے InVid ٹول کی مدد سے وائرل ویڈیو کے کلیدی فریمس اخذ کئے اور پھر گوگل ریورس امیج ٹول میں ان فریمس کو سرچ کیا تو ہمیں 10 جنوری 2025 کو یوٹیوب پر اپلوڈ کیا گیا ایک ویڈیو ملا جس کے عنوان میں لکھا گیا تھا، "ایل اے پی ڈی نے کینتھ فائر آگزنی کے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا۔" اس ویڈیو میں وائرل ویڈیو کا کلپ شامل کیا گیا ہے۔ اس جانکاری کی مدد سے ہم نے موزوں کیورڈس کی مدد سے یوٹیوب پر اپنی تلاش جاری رکھی تو ہمیں 'اسٹوری فل نیوز اینڈ ویدر' کا ویڈیو ملا جو پیڑ کی جانب سے شوٹ کیا گیا ہے۔ آپ وائلر ویڈیوکلپ اور سویڈیو میں ایک بھورے رنگ کی قمیص پہنی خاتون کو گرفتاری کا مشاہدہ کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں،۔ اسٹوری فل نے اپنے آرٹیکل میں لکھا کہ ووڈ لینڈ ہلزعلاقہ میں پرانے کرسمس پودے اور کوڑہ دانوں کو آگ لگانے کی کوشش کرنے پرمقامی افراد نے ایک شخص کو پکڑلیا اور پولیس کو اطلاع دی۔ فاکس نیوز نے بھی اس واقعہ کو رپورٹ کیا ہے۔ تاہم ان رپورٹس میں ملزم کی شناخت نہیں کی گئی۔ گوگل میاپ پر آپ گرفتاری کا مقام دیکھ سکتے ہیں۔ مزید سرچ کرنے پر نیویارک پوسٹ کا آرٹیکل ملا جس میں مشتبہ شخص کی شناخت میکسیکو شہری ہوعان مینوئیل سئیرہ لیوہ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہیکہ وہ غیرقانونی ایمگرنٹ کے طور پر امریکہ میں رہ رہا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے حوالے سے واضح ہوگیا کہ کیلی فورنیا ریاست کے ووڈ لینڈ ہلز میں آگزنی کی کوشش کے الزام میں گرفتار شخص میکسیکو کا شہری ہے نہ کہ بھارتی ہندو۔ لہذا، وائرل پوسٹ میں کیا گیا دعویٰ گمراہ کن ثابت ہوا،۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Telugu
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software