About: http://data.cimple.eu/claim-review/c4192339bc5413805af7507d4d977dcbeaae72a4cf8f2375fe5ea693     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: کانپور فیکٹری کی تصویر ہوئی لندن کے نام پر وائرل - By: Umam Noor - Published: Nov 4, 2019 at 03:32 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر لندن کے بگ بین یعنی کلاک ٹاور سے تھوڑی بہت شباہت رکھتی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ وائرل تصویر کانپور کی ہے۔ حالاںکہ وشواس ٹیم نے اپنی پڑتال میں یہ دعویٰ فرضی پایا۔ وائرل تصویر میں نظر آرہی عمارت لندن کی نہیں بلکہ کانپور کی لال املی فیکٹری ہے۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ فیس بک صارف اجیت کشور نے ایک عمارت اور اس کے کلاک ٹاور کی تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا، ’’لندن میں بھی رکشا‘‘۔ پڑتال دیکھنے میں تصویر کی شباہت لندن کے بگ بین یعنی کلاک ٹاور جیسی لگی حالاںکہ تصویر میں نظر آرہی آس پاس کی کچھ چیزوں سے واضح ہوا کہ یہ تصویر لندن کی ہرگز نہیں ہو سکتی۔ پہلا۔ تصویر کی عمارت پر لکھا ہوا لال املی۔ دوسرا۔ عمارت کے نیچے ہندی میں لکھا ’ڈاکٹر شکلا‘۔ تیسرا۔ تصویر میں نظر آرہا رکشہ۔ ہم نے پایا کہ لندن میں چلنے والے رکشے ہندوستانی رکشوں سے مختلف ہوتےہیں۔ ایونگ اسٹینڈرڈ نام کی ویب سائٹ پر ہمیں لندن کے رشکوں سے متعلق ایک خبر ملی جس میں ہمیں وہاں کے متعدد رکشے نظر آئے۔ اب باری تھی تصویر میں نظر آرہی عمارت کے بارے میں جاننے کی۔ عمارت پر لگے بورڈ پر لال املی لکھا نظر آیا۔ اب اسی نام کو گوگل پر ڈال کر ہم نے سرچ کیا اور ہمارے ہاتھ اسی عمارت کی بہت سی تصاویر لگی۔ دینک جاگر میں شائع لال املی کی اس فیکٹری سے متعلق ہمیں تمام معلومات حاصل ہوئی۔ اب باری تھی گوگل پر لندن کے کلاک ٹاور یعنی بگ بین کو سرچ کرنے کی۔ اپنے اس سرچ میں ہمیں بگ بین کی متعدد تصاویر ملیں۔ گوگل سرچ کے ذریعہ ہم نے پایا کہ کانپور کی لال املی عمارت اور لندن کا بگ بن ٹاور تھوڑا ملتا جلتا ہے۔ اب باری تھی عمارت کی تصدیق کرنے کی۔ اس کے لئے ہم نے ہماری ساتھی ویب سائٹ آئی نیکٹ لائیو کے کانپور اڈیٹر مینک کمار شکلا سے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ لندن کے نام سے وائرل ہو رہی تصویر شیئر کی جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ، ’’یہ تصویر کانپور کی لال املی فیکٹری کی ہے‘‘۔ اس پوسٹ کو متعدد صارفین شیئر کر رہے ہیں۔ انہیں میں سے ایک ہیں اجیت کشور ہیں۔ ہم نے سوشل اسکیننگ کی اور پایا کہ اس صارف کا تعلق اتر پردیش سے ہے وہیں اس پروفائل سے متعدد فرضی خبروں کو بھی شیئر کیا گیا ہے۔ نتیجہ: وشواس ٹیم نے پایا کہ لندن کے نام سے وائرل ہو رہی تصویر اترپردیش کے کانپور کی لال املی فیکٹری کی ہے۔ - Claim Review : لندن میں بھی رکشہ - Claimed By : FB User- Ajit Kishor - Fact Check : جھوٹ مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 2 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software